اعمال قضائے حاجات, عملیات

قضائے حاجات

قضائے حاجات

 برائے رؤیت نبی کریم صلیٰ اللہ علیہ وسلم و اہم امور قادری ضیائی مرید یا برادران طریقت اگر نبی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زیارت کے مشتاق ہوں یا کسی ایسی دنیاوی الجھن میں پھنس جائیں کہ جہاں ان کی سوائے خدا کے کوئی امداد نہ کر سکتا ہو، تو ان کو چاہئے کہ حسب ذیل وظیفہ کو اپنا حرز جان بنائیں۔

لَقَدْ جَاءَكُمْ رَسُولٌ مِّنْ أَنْفُسِكُمْ عَزِيزٌ عَلَيْهِ مَا عَنِتُمْ حَرِيصٌ عَلَيْكُم بِالْمُؤْمِنِينَ رَءُوفٌ رَّحِهُمْ فَإِن تَوَلَّوْا فَقُلْ حَسْبِيَ اللَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ عليهِ تَوَكَّلْتُ وَهُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ

ترکیب :صبح کی نماز کے بعد پہلے گیارہ دفعہ درود شریف مذکورہ بالا پڑھے پھر ان آیات کو جو اوپر لکھی گئی ہیں تین دفعہ پڑھے بعد اس کے تین تسبیح فَإِن تَوَلَّوا فَعل حَسْبِيَ اللَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ وَهُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيم کی پڑھیں 

 پھر گیارہ دفعہ درود شریف مذکورہ بالا پڑھے پھر اللّٰہ تعالیٰ سے دعا کرے اسی طرح ہمیشہ پڑھتار ہے یہاں تک کہ اللہ تعالی اس کی حاجت کو پورا فرمائے گا- اللہ بس باقی ہوس