عملیات, استخارہ کے اعمال

استخاره تهجد

استخاره تهجد

استخارہ کرنے کی غرض سے یہ نماز اگر تہجد کے وقت پڑھی جائے تو بہت بہتر ہے اور مطلوبہ مقصد میں فوری کامیابی نصیب ہوتی ہے۔ اگر رات کے کسی بھی پہر میں پڑھی جائے یعنی جس وقت پڑھنے میں آسانی ہو تو پھر بھی ٹھیک ہے لیکن ضروری ہے کہ یہ نماز تنہائی میں ادا کی جائے اور توجہ دیکسوئی کے ساتھ ادا کی جائے۔

اس کو پڑھنے کا طریقہ یہ ہے کہ رات کے وقت باوضو حالت میں کسی جگہ پر پاکیزہ لباس پہن کر بیٹھے کہ جہاں مکمل تنہائی ہو کسی کی مداخلت کا اندیشہ نہ ہو تنہائی میں قبلہ رو بیٹھ کر پہلے گیارہ مرتبہ کلمہ طیبہ پڑھے پھر گیارہ مرتبہ سورہ یسین پڑھے گیارہ مرتبہ درود پاک پڑھے اور گیارہ مرتبہ کلمہ تمجید پڑھنے کے بعد پھر دو رکعت نماز نفل نماز استخارہ کی نیت کے ساتھ اسطرح ادا کرے کہ دوسری رکعت میں سورہ فاتحہ کو شروع کر کے جب إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِين – (سورہ فاتحہ – آیت (۴) پر پہنچے تو اس کی تکرار کرنا شروع کرے اور اپنے مطلب کا خیال رکھے ۔ انشاء اللہ تعالٰی اس آیت مبارکہ کے پڑھتے پڑھتے ، پڑھنے والا یا تو دائیں طرف یا پھر بائیں طرف پھر جائے گا۔ جب اس طرح پھر جائے تو پھر سورہ مکمل کر کے ساتھ ہی اخلاص پڑھے اور نماز مکمل کرنے کے بعد سلام پھیر دے۔

اگر دائیں طرف پھرے گا تو اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ کام کر لے یا وہ کام ہو جائے گا اور اگر بائیں طرف پھرا تو اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ یہ کام نہ کرے یا یہ کام نہ ہوگا۔