عملیات, استخارہ کے اعمال

پوشیدہ بات معلوم کرنا

پوشیدہ بات معلوم کرنا

جو شخص اس بات کا خواہاں ہو کہ اسے اس کے کام کے متعلق یا کسی اور شے یا بات کا علم ہو جائے تو ایسے میں ذیل کا عمل اختیار کرے۔اس مقصد کے لئے رات کو بعد از عشاء اور وتر سے پہلے دو رکعت نماز نفل اس طرح ادا کرے کہ ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد آیت الکرسی گیارہ گیارہ مرتبہ پڑھ کر سلام پھیرے۔ بعد میں سورہ قدر بارہ مرتبہ سورہ اخلاص تین مرتبہ اور معوذتین ایک مرتبہ پڑھ کر دعا کرے پھر نماز وتر ادا کر کے دائیں طرف کروٹ بدل کر جہاں تک ممکن ہو درود شریف پڑھتا ہوا سو جائے۔ رات کو خواب میں پوری بات مع تعبیر مل جائے گی۔ زیادہ سے زیادہ تین دن میں علم ہو جائے گا۔کہ ان شاءاللہ الکریم