اعمال اسماء الحسنیٰ

یا مقتدر کے اعمال

مقتدر

پوری کائنات میں اقتدار اور طاقت صرف اللہ کے پاس ہے۔ اسم مبارک کو صبح اُٹھ کر 20 مرتبہ یا بکثرت ورد کرنے والے شخص کی ہر طرح کی مشکلات آسان ہو جائیں گی ، کام درست ہو جائیں گے اور وہ رحمت الہی میں رہے گا۔ غفلت ہستی اور کمزوری کو دور کرنے کی غرض سے نماز فجر کے بعد 121 مرتبہ یہ اسم مبارک پڑھنے سے جسم کو توانائی مل جاتی ہے۔ اُسکی غفلت اور سست روی جاتی رہتی ہے۔ اس اسم مبارک کا ورد توجہ کے ساتھ اختیار کرنے سے چند ہی دنوں میں سستی دور ہو جائے گی۔ اور نیند میں بھی خرابی پیدا نہ ہوگی۔