اس اہم مبارک کو بکثرت پڑھنے سے اللہ تعالٰی علم و ہنر کی دولت سے نوازتا ہے۔ استخارہ کرنے کی غرض سے یہ اسم پاک انتہائی نافع ہے۔ جو کوئی ہر نماز کے بعد اعداد کی تعداد کے مطابق اس کو پڑھے تو اللہ تعالیٰ اسے مقام کشف سے سرفراز فرماتا ہے۔ مخفی اسرار اس کی نگاہوں سے پوشیدہ نہیں رہے ۔ اللہ تعالٰی اس کے باطن کو بھی روشنی اورمعرفت عطا فرماتا ہے۔