جو شخص کسی بھی معاملہ میں اس بات کا خواہاں ہو کہ کوئی بات یا کام کرنے میں اچھا یا برا کیا ہے تو اس مقصد کے لئے ذیل کا عمل بے حد مفید اور کارگر ہے۔ اس مقصد کے لئے بعد از نماز عشاء ہونے سے قبل دورکعت نماز نفل اس طرح پڑھے کہ ہر رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد تین سو تین مرتبہ سورۂ اخلاص پڑھے بعد از سلام پھیر نے کے بعد شمال کی طرف منہ کر کے بستر پر لیٹ جائے اور کثرت سے النُّورُ الظَّاهِرُ البَاسِطُ پڑھتار ہے۔ تا وقتیکہ نیند آ جائے۔ ان شاء اللہ اس عمل کے کرنے سے خواب میں اچھے یا برے، کام کرنے یاطے کرنے کا پتہ چل جائے گا۔