استخاره آیت کرید نماز مغرب سے طلوع فجر تک کسی وقت بھی کریں۔ تازہ وضو کر میں اس کے بعد کسی سفید کاغذ میں مٹھائی رکھ کر فاتحہ دیں اور
15بار یا مظہر العجائب
11 باریا کاشف الغرائب
9 بار درود شریف
اور 9بار آیت کریمہ لا إله إلا انت سبحانَكَ إِنِّي كُنتُ مِنَ الظَّالِمِينَ
پڑھ کر آسمان کی طرف دم کریں۔اب دو رکعت نماز نفل بہ نیت استخارہ پڑھیں۔ پہلی رکعت میں بعد سبحان کے الحمد شریف پڑھیں جب إِيَّاكَ نَعْبُدُ وإِيَّاكَ نَسْتَعين – (سورة فاتحه، آیت (۴)
پر پہنچیں تو اس کی تکرار کریں اس وقت تک کہ جب تک بدن گھوم نہ جائے۔ کبھی صرف چہرہ ہی گھومتا ہے اور کبھی پورا جسم بعد اوقات جسم اتنی طاقت سے گھومتا ہے کہ کوئی پہلوان بھی روکنا چا ہے تو نہیں روک سکتا۔اگر دائیں ہاتھ کی طرف گھومے تو کامیابی کا اشارہ ہے اور بائیں کو گھومے تو نا کامی جب انداز ا تعداد پانچ سو کی پوری ہو جائے اور بدن نہ گھومے تو اس کام کو چند یوم کے لئے ملتوی کر دیں اور کچھ دن بعد پھر عمل کریں تو تعداد پوری ہونے پر الحمد پوری کرے اور سور و اخلاص ہر دو رکعت میں پڑھ کر نفل تمام کرے۔ بعد میں شرعی تقسیم کرے۔