عملیات, استخارہ کے اعمال

استخاره آیت الکرسی

استخاره آیت الکرسی

استخارہ کرنے کی غرض سے یہ نماز بہت ہی مجرب و مفید پائی گئی ہے اس کی صحت پر یقین کامل ہے اگر یہ نماز تہجد کے وقت پڑھی جائے تو بہت بہتر ہے اور مطلوبہ مقصد میں فوری کامیابی نصیب ہوتی ہے۔ وگرنہ رات کے کسی بھی پہر میں پڑھی جائے یعنی جس وقت پڑھنے میں آسانی ہو تو پھر بھی ٹھیک ہے لیکن ضروری ہے کہ یہ نماز تہجد میں ادا کی جائے اورتوجہ یکسوئی کے ساتھ ادا کی جائے۔اس نماز کے بے شمار فوائد ہیں جو بھی مخفی امور ہوں اس نماز کے ذریعے منکشف ہو جاتے ہیں اور دریافت کرنے میں آسانی ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ استخارہ کے ذریعہ سےکسی کام کا ہونا، کرنا یا نہ کرنا آسانی سے دریافت ہو سکتا ہے۔

اس کو پڑھنے کا طریقہ یہ ہے کہ رات کے وقت باوضو حالت میں کسی جگہ پر پاکیزہ لباس پہن کر بیٹھے کہ جہاں پر مکمل تنہائی ہو کسی مداخلت کا اندیشہ نہ ہو تنہائی میں قبلہ رو بیٹھے کر پہلے گیارہ مرتبہ آیت الکرسی پڑھے پھر گیارہ مرتبہ سورہ اخلاص پڑھے گیارہ مرتبہ درود پاک پڑھے اور گیارہ مرتبہ کلمہ تمجید۔

سبحان اللهِ وَالْحَمدُ للهِ وَلَا اله الا الله والله اكبر وَ لَا حَولَ وَلا قُوَّةَ إِلَّابِاللَّهِ الْعَلِي الْعَظِيم

پڑھنے کے بعد اللہ تعالی سے دعا مانگے اور جو کچھ پڑھا ہے اس کا ثواب تمام بزرگان اولیاء کرام رحمۃ اللہ علیہم اجمعین کی ارواح مقدسہ کو ہدیہ کرے۔ پہلی دور کعت نماز نفل استخارہ کی نیت کے ساتھ اس طرح ادا کرے کہ پہلی رکعت میں سورۃ فاتحہ کو شروع کر کے جب

إِيَّاكَ نَعْبُدُ وإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ (سورة فاتحه، آیت (۴)

پر پہنچے تو اس کی تکرار کرنا شروع کرے اور اپنے مطلب کا خیال رکھے۔ ان شاء اللہ تعالی اسی آیت مبارکہ کے پڑھتے پڑھتے پڑھنے والا یا تو دائیں طرف یا پھر بائیں طرف پھر جائے گا۔ جب اس طرح پھر جائے تو پھر سورہ مکمل کر کے ساتھ ہی سورہ اخلاص پڑھے اور نماز مکمل کرنے کے بعد سلام پھیر دے۔

اگر دائیں طرف پھرے گا تو اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ کام کر لے یا وہ کام ہو جائے گا اور اگر بائیں طرف پھر ا ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ یہ کام نہ کرے یا یہ کام نہ ہوگا