النور لغت میں اس کیفیت کو کہتے ہیں جو چاند سورج سے پیدا ہو کر زمین اور زیور و اشجار کو روشن کر دے.نور معنی ہادی نور معنی منور ہے۔ کیونکہ اس سورۃ میں آیت اللّٰهُ نُورُ السَّمَوَاتِ وَالأَرْضِ کا ذکر ہے اس لیے اس سورۃ کا نام النور رکھا گیا ہے۔
دشمن تنگ کریں
اگر کسی شخص کو دشمن بہت تنگ کرتے ہوں اور بہت الزامات لگاتے ہوں تو کسی بھی نماز کے بعد روزانہ اس سورۃ کو 5 مرتبہ پڑھ لے۔ ان شاء اللہ دشمن نا کام ہوگا اور اس کے الزامات سے بھی محفوظ رہے گا ۔
کثرت احتلام
اگر کسی شخص کو کثرت سے احتلام کا مرض ہو تو روزانہ باوضو ہو کر تین مرتبہ اس سورۃ کو پڑھ کر اپنے اوپر اور پانی پر دم کر کے پی لے تو انشاء اللہ احتلام کے مرض سے جان چھوٹ جائے گی۔