مختلف سورتوں کے اعمال

خواص سورۃ الانبیاء

خواص سورۃ الانبیاء

سورۃ الانبیاءکا تعارف

سورۃ الانبیاء یعنی نبیوں کی سورۃ کیونکہ اس سورۃ میں نبیوں کا ذکر ہوا ہے اس لیے اس سورۃ کا نام الانبیا ء رکھا گیا ہے۔ 

سورۃ الانبیاء کی فضیلت 

رسول خدا نے فرمایا جو کوئی سُورَةُ الانبیاء کی تلاوت کیا کرے گا تو اس کا بروز قیامت حساب آسان ہوگا اور جس قدر انبیاء کا قرآن میں ذکر موجود ہے وہ سب اس سے مصافحہ کریں گے اور اس کا ثواب تمام انبیاء کے برابر کر دیا جائے گا۔

 دشمن پر فتح پانے کیلئے 

سُوْرَةُ الْأَنْبِيَاءِ 7 مرتبہ پڑھنا مفید ہے 

مختلف بیماریوں میں موثر 

 اگر کسی شخص کو بیماری کی وجہ سے یا کسی خوف کی وجہ سے نیند نہ آتی ہو تو وہ سُورَةُ الانْبِیاءِ ہرن کی جھلی پر لکھ کر اپنی کمر میں باندھ لے اسے نیند آجائے گی اور کوئی خوف طاری نہ ہوگا 

خواب میں عجائبات

 جو زیادہ فکر میں رہتا ہو وہ خواب میں اچھے عجائبات دیکھے گا۔

سرطان کا مرض

 اگر کسی کو سرطان کا مرض لاحق ہو تو وہ 40 دن تک روزانہ سُورَةُ الانبیاء کی تلاوت کرے اور عرق گلاب و زعفران سے لکھ کر پیئے اس مرض سے نجات مل جائے گی۔

One thought on “خواص سورۃ الانبیاء

Comments are closed.