خواص سورہ ابراھیم
سورہ ابراھیم کا تعارف
ابراہیم کے لغوی معنی ہیں جسے تنگ کیا جائے۔ ابراہیم ایک پیغمبر کا نام ہے اس سورۃ میں ابراہیم کا نام ہے اس سورۃ میں حضرت ابراہیم کی بت شکنی اور دعا کا ذکر ہے اس لیے اس سورۃ کا نام ابراہیم رکھا گیا۔
سورہ ابراھیم کی فضیلت
رسول خدا ﷺ نے فرمایا جو کوئی شخص سُورَةُ ابراھیم کی تلاوت کرے گا تو دنیا میں جتنے بھی مومن ہیں اور جتنے بت پرست ہیں ان کی تعداد سے دس گنا زیادہ اجر ملے گا۔
دشمن سے محفوظ
اگر کوئی سات دفعہ سُورَةُ ابراہیم کی تلاوت کرے گا تو وہ دشمن سے محفوظ رہے گا۔
جادو و سحر کی وجہ سے اگر نامرد ہو کوئی
اگر کوئی شخص جادو سحر کی وجہ سے نامرد ہو گیا ہو تو وہ روزانہ 3 دفعہ سُورَةُ اِبْراهِيم کی تلاوت کرے اس سے نامردی دور ہوگی اور سحر و جادو کے اثرات ختم ہو جائیں گے ۔
ام الصبیان سے حفاظت
اگر کوئی سُورَةُ ابرهیم سفید کپڑے پر لکھ کر بچے یا لڑکے کے بازو پر باندھے گا یا گلے میں ڈال دے گا تو وہ رونے ، ڈرنے ، نظر بد اور ام الصیبان سے یہ بچہ محفوظ رہے گا۔
دودھ چھڑانا آسان ہو
اسی طرح کی دیگر امراض سے بھی محفوظ رہے گا اس کا دودھ بھی چھڑانا آسان ہوگا۔