یا فتّاح کے اعمال

یہ اسم جمالی ہے اور اس کے اعداد 489 میں اس سے مراد وہ ذات ہے جس کی نظر عنایت سے ہر مصیبت، بلا اور آفت دور ہو جاتی ہے۔ اس کی مہربانی سے ہر مشکل آسان ہو جاتی ہے اور سختی ختم ہو جاتی ہے تنگی راحت میں بدل جاتی ہے اور اس کی مدد سے دشمن پر فتح حاصل کرنے کے دروازے کھل جاتے ہیں۔ غرض ایسی ذات جو ہر قسم کی تکلیف کو دور فرما کر راحت اور رحمت کے باب کھولے اسے فتاح کہتے ہیں اور یہ مقام صرف اللہ تعالی کو ہی زیب دیتا ہے کیونکہ اس نے سب سے پہلے انبیاء علیہ السلام کے ذریعے انسانوں کے لیے رشد و ہدایت کے دروازے کھولے اور پھر سب سے بڑھ کر کے اللہ تعالی جل شانہ نے حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات اظہر سے اپنی رحمت کی وسعت اور کشادگی کا اظہار کیا۔ پس یہ جان لینا چاہیے کہ فتاح وہ ذات ہے جو اپنی مخلوق سے 70 ماؤں سے زیادہ محبت کرتی ہے اور ماں اپنی اولاد کو کبھی مشکل پریشانی دیکھ اور تکلیف میں نہیں دیکھ سکتی۔ اور وہ ذات جو 70 ماؤں سے زیادہ شفیق ہے وہ اپنی مخلوق کو مشکل میں کیسے دیکھ سکتی ہے۔ وہ اپنی مخلوق کو اندھیروں سے نکال کر روشنی میں لے آئے گا دکھوں سے نکال کر سکھوں کے سائے میں لے جائے گا۔ مشکلوں کو آسان کر دے گا ہر وہ رکاوٹ جو اس کی مخلوق کے آڑے آئے گی اسے دور فرمادے گا ایسی ذات جس کا مخلوق کے ساتھ تعلق ہو مخلوق کو بھی چاہئے کہ وہ اس ذات کے ساتھ اس کے بتائے ہوئے طریقے سے تعلق پیدا کرے۔ امام تشہیری نے فرمایا ہے کہ جس شخص نے یہ جان لیا کہ اللہ تعالی اس پر رزق اور رحمت کے دروازے کھولنے والا ہے۔ اسباب میسر کرنے والا ہے اور تمام چیزوں کو درست کرنے والا ہے۔ تو اب وہ شخص اللہ کے سوا کسی سے دل نہیں لگائے گا۔ یہاں یہ انوار اسماء الحسنى 104 يا فتاح بات واضح کرنا بہت ضروری سمجھتا ہوں کہ اللہ تعالی سے دل لگانے کا مطلب تقوی اختیار کرتا ہے بہر حال جو شخص جتنا متقی ہے اتناہی وہ اللہ تعالی کی ذات کو اور اس کی صفت فتاح کو عام لوگوں کے مقابلے میں زیادہ سمجھتا ہے۔

 جو شخص اسے صبح یا رات کو سوتے وقت 1100 مرتبہ روزانہ پڑھنے کا معمول بنالے اس کا ہر مشکل کام خود بخود حل ہو جائے گا۔ 

جن لڑکے یا لڑکیوں کی شادیاں رک جاتی ہیں اور والدین کیلئے پریشانی کا سبب بنتی ہیں ایسی رکی ہوئی شادیوں کی راہ کو کھولنے کیلئے اس اسم کو روزانہ 1250 مرتبہ بعد از نماز عصر چالیس روز تک پڑھے تو انشاء اللہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔ 

اگر کوئی طالب علم یہ چاہتا ہو کہ اسے ہر امتحان میں کامیابی ہو تو اسے چاہیے کہ اسم کو روزانہ300 مرتبہ پڑھنا معمول بنالے ان شاءاللہ کا میابی ہوگی-

 یہ اسم پاک ہر کام میں آسانی پیدا کرنے کے لیے بہت مؤثر ہے۔ جو شخص اس کو رات سوتے وقت “یا فتاح ” 1100 مرتبہ روزانہ پڑھے تو اس کا ہر مشکل کام خود بخود آسان ہو جاتا ہے۔ کیونکہ اس اسم پاک کی برکت سے راستے کی تمام رکاوٹیں دور ہو جاتی ہیں اس اسم کے ذاکر پر اللہ تعالیٰ جل شانہ اپنی طرف جانے والی راہ کھول دیتا ہے۔

 آج کل جس دور میں سے ہم گزر رہے ہیں بچے بچیوں کی شادیوں میں بعض اوقات ایسی رکاوٹیں حائل ہو جاتی ہیں کہ والدین پریشان ہو جاتے ہیں جس بچے یا بچی کو یہ مسئلہ در پیش ہو وہ بعد از نماز عصر “یا فتاح ” 1156 مرتبہ اول و آخر 7 مرتبہ درود پاک کے ساتھ 40 دن پڑھے اگر بچہ یا بچی نہ پڑھ سکیں تو ان کے والد یا والدہ میں سے کوئی ایک اس وظیفے کو مکمل کرے ان شاء اللہ شادی کی راہیں کھل جائیں گی۔ عمل کے دوران ہی مشکل آسان ہوتی ہوئی نظر آئے گی لیکن یادر ہے کہ ایسے تمام وظائف جن میں خاص مدت بتائی گئی ہوتی ہے۔ اگر کسی کا کام اس خاص مدت سے پہلے بھی ہو جائے تو اسے وہ مدت پورا کرنا لازم ہے اس کے بعد وہ شکرانے کے نوافل ادا کر سکتا ہے۔

جو شخص عارضہ قلب میں مبتلا ہو اور اس کے دل کی شریانیں بند ہوگئی ہوں تو چاہیے کہ وہ اس اسم پاک “یا فتاح ” کو بعد از نماز فجر 700 مرتبہ پڑھے۔ اول و آخر 7 مرتبہ درود پاک پڑھے عمل کی مدت 40 دن ہے۔ اگر اس کا نقش بنا کر پانی میں ڈال کر پیئے تو دل کے مرض سے خلاصی ہو۔ یاد رہے کہ نقش عمل کے بعد روزانہ ایک لکھا جائے گا اور اس ایک نقش کو ایک دن کے لیے پینا ہوگا۔ اسی طرح چالیس دنوں میں چالیس نقوش لکھے اور پنے جائیں گے۔ چالیس دن کے بعد وہ اپنی رپورٹ کروا سکتا ہے آج کل کی جدید سائنس میں دل کی شریانوں کی تصویر کشی کے لیے کافی زیادہ آسانیاں پیدا کر دی ہیں۔ ان شاء اللہ مرض دور ہو گا اور دل کے بند والو کھل جائیں گے۔

 بعض لوگوں کو شوگر اور دیگر بیماریوں کی وجہ سے گنگرین کا مرض لاحق ہو جاتا ہے جس کے لیے ڈاکٹر حضرات اس حصے کو کاٹنے کا مشورہ دیتے ہیں اور وہ حصہ سیاہ بھی پڑ جاتا ہے۔ کیونکہ وہاں پر خون کی شریانوں کے بند ہونے کی وجہ سے خون نہیں پہنچ سکتا۔ ایسے مریض کے لیے چاہیے کہ روزانہ اس اسم پاک “یا فتاح “کو 489 مرتبہ پڑھے اول و آخر درود شریف 7 مرتبہ زیتون کے تیل میں دم کرے اور وہ تیل اتنا ہونا چاہئے جو ایک دن میں ختم نہ ہو۔ دوسرے دن پہلے دن کی طرح اس اسم پاک کو پڑھ کر متاثرہ حصے پر زیتون کا تیل لگا دیا جائے ساتویں دن سے شفاء کا عمل شروع ہو جائے گا اور متاثرہ عضو میں زندگی کے آثار پیدا ہونا شروع ہو جائیں گے۔ مثلاً اگر پاؤں میں گینگرین ہے تو پاؤں کے ساتھ پوری ٹانگ پر اس تیل کو لگایا جائے گا اس عمل کی معیاد 90 دن ہے۔ ان شاء اللہ ایسا کرنے سے گینگرین کا مریض ہمیشہ کے لیے ٹھیک ہو جائے گا اور اس کے جسم کا اہم حصہ یا اہم عضو کٹنے سے بچ جائے گا۔

 دمے سے نجات کے لیے یہ اہم انتہائی مجرب ہے۔ جس شخص کو دے کا عارضہ لاحق ہو اسے چاہیے کہ وہ بعد از نماز فجر “یا فتاح ” کا ایک نقش لکھے اور اس نقش کو سامنے رکھ کر دیکھتے ہوئے 786 مرتبہ یا فتاح اول و آخر 7 مرتبہ درود پاک پڑھے اور پھر وہیں بیٹھے بیٹھے اس نقش کو پانی میں ڈالے اور اس کا سارا پانی تین گھونٹ میں پی جائے۔ اس عمل کو 41 دن روزانہ کرے اور کلونجی کا استعمال کرے۔ ان شاء اللہ مرض ہمیشہ کے لیے رفع ہو جائے گا۔

 یہ عمل قید سے خلاصی کے لیے بے حد مفید ہے۔ اگر کوئی شخص دشمن کی قید یا مقدمہ ناحق میں پھنس گیا ہو۔ تو اس کے لیے اس کے گھر کے افراد مل کر اس اسم پاک”یا فتاح ” کو 21000 مرتبہ روزانہ پڑھیں 7 دن اس عمل کو متواتر کرنے سے قیدی رہائی پائے گا اگر گھر میں افراد کم ہوں تو ہمسائے سے بھی مدد لی جاسکتی ہے۔

اگر کوئی طالب علم یہ چاہتا ہو کہ اسے ہر امتحان میں کامیابی ہو یا کوئی شخص نئی نئی ایجادیں کر رہا ہو اور چاہتا ہو کہ اسے زندگی کے ہر شعبے میں فتح و نصرت حاصل ہو تو اسے چاہئے کہ اس اسم پاک “یا فتاح “کو روزانہ 489 مرتبہ بمعہ اول و آخر 5 مرتبہ درود پاک پڑھنے کا معمول بنالے۔ ان شاء اللہ جس کام کو ہاتھ لگائے گا اس میں فتح و نصرت حاصل ہوگی ۔

جس شخص کو پیشاب کی رکاوٹ یا بندش ہو اور اس کی وجہ چاہے غدود کا بڑھ جاتا ہو یا کوئی اور وجہ ہو تو اسے چاہئے کہ وہ اس اسم پاک “یا فتاح ” کو روزانہ بعد از نماز عشاء وتروں سے پہلے 313 مرتبہ پڑھے اور پڑھنے کے بعد اس کا ایک نقش لکھے اور پانی میں ڈال کر تین گھونٹ میں اس پانی کو پی لے۔ اس عمل کی مدت 41 دن ہے اور مریض کو 41 دن یہی عمل کرنا پڑے گا۔ اگر مریض کسی وجہ سے یہ عمل نہ کر سکتا ہو تو اس کا کوئی قریبی عزیز اولاد بہن، بھائی ، ماں، باپ میں سے کوئی بھی اس کے لیے یہ عمل کر سکتا ہے

جو شخص اس اسم کا عامل بنا چاہے وہ اس اسم پاک کو 8496 مرتبہ اول و آخر 7 بار درود پاک کے ساتھ 40 دن پڑھے۔ عمل ختم ہونے پر دو نفل شکرانہ ادا کر کے بچوں میں شیرینی تقسیم کرے۔ اس کے بعد وہ اس اسم پاک کا عامل بن جائے گا اور درج بالا تمام کاموں کے لیے جس کو بھی تعویذ دے گا یا پڑھنے کا کہے گا تو سائل کا مسئلہ حل ہوگا۔

Shopping cart
Facebook Instagram YouTube Pinterest