الوھاب کے اعمال

يَا وَهَابُ يَا وَهَابُ یہ لفظ بہ سے بنا ہے جس کا مطلب ہے بغیر کسی معاوضے کے عطا کرنا ۔ یعنی ایسی عطا جس میں کوئی غرض نہ ہو۔ بس جسے جو چاہا عطا فر ما دیا بغیر کسی غرض کے دوسروں پر مال و دولت نچھاور کر دیا ، عطا کر دی، مہربانی کر دی۔ بغیر سوال کے عطا کرنے والے کو وہاب کہتے ہیں اور اس صفت کا اطلاق سوائے اللہ تعالی جل شانہ کی ذات کے اور کسی پر نہیں ہو سکتا۔ اس لیے کہ دنیا میں کوئی بھی ایسی ہستی نہیں ہے سوائے حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ سلم کے جو بغیر کسی غرض کے کچھ عطا کر دے۔ لہذا جو شخص اس اسم کا ورد کرتا ہے اللہ تعالیٰ جل شانہ اس شخص پر اپنی عطاء کے خزانے کھول دیتا ہے۔ جو بھی مانگتا ہے اسے مل جاتا ہے، خاص طور پر اس اسم پاک کا تعلق فراخی رزق کے ساتھ ہے۔ یہ اسم جمالی ہے اور اس کے اعداد 14 ہیں ۔ پیر فضل شاہ صاحب المعروف سائیں روڑاں والی سر کار فرماتے ہیں کہ اگر میں صرف بیماری کی بات کروں تو مختلف بیماریوں کو ملا کر تقریبا ایک ہزار بیماریاں بنتی ہیں اور اہل علم کہتے ہیں کہ ان میں سے 700 بیماریوں کا علاج کلام پاک میں یا اسماء حسنی میں ہے۔ فقیر یہ کہتا ہے کہ اگر کوئی شخص اپنی ذات کو فنا کر کے اپنی ہستی کو نابود کر لیتا ہے تو وہ ایک ہزار بیماریوں کا علاج بھی یقینا اللہ تعالیٰ کے پاک ناموں سے کر سکتا ہے۔ یہ تو صرف ان ناموں کا اعجاز ہے ابھی قرآن کھولنا تو باقی ہے۔ کوئی ایسی گرہ نہیں ہے جو نہ کھل سکتی ہو۔ کوئی ایسی منزل نہیں جو نہ مل سکتی ہو، کوئی ایسی بیماری نہیں جس میں شفا نہ ہو سکتی ہو، کوئی ایسی مشکل نہیں جس کا کوئی حل نہ ہو۔ منزل زمین پر ہو یا آسمان میں طلب رکھنے والے کو ہر وہ منزل حاصل ہو جاتی ہے جس کے لیے وہ سچے دل سے اللہ تعالی کو پکارتا ہے اور جب وہ اللہ تعالیٰ کی صفت کے ساتھ اس کو انوار اسماء الحسنى 92 يَا وَهَابُ مخاطب کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ جل شانہ اس صفت کی نسبت سے اس شخص کو وہ کچھ عطا کر دیتے ہیں جس کا اندازہ نہیں کیا جا سکتا۔ یا وہاب کا ذاکر کسی کا محتاج نہیں ہوتا بلکہ لوگ اس سے اپنی ضرورتیں پوری کرتے ہیں۔

 جو شخص مالی تنگ دستی میں مبتلا ہو تو اس کیلئے اس اسم کا درد بہت مفید ہے وہ تنگدستی دور کرنے کے لیے اس اسم کو روزانہ نماز فجر کے بعد 3125 مرتبہ اول آخر درود ابراہیمی پڑھنا معمول بنالیں انشاء اللہ چند یوم کے اندر معاشی خوشحالی کے دروازے اس کے اوپر کھل جائیں گے۔ 

اگر کوئی شخص قرض کے بوجھ تلے دبا ہوا ہو تو اسے چاہیے کہ جمعہ کے روز نماز جمعہ ادا کر کے چند افراد کو ساتھ ملا کر اس اسم مبارک کو 41700 مرتبہ وردکرے ان شاء اللہ چند ہی روز میں ادا ئیگی قرض کا سامان پیدا ہو جائے گا۔

جو شخص غربت اور تنگی رزق سے دو چار ہو اور اس کی آمدنی کم اور اخراجات زیادہ ہوں اور اسے دنیاوی راستہ نظر نہ آتا ہو کہ اس کی غربت ختم ہو جائے تو اسے چاہیے کہ اس اسم مبارک کو 1100 مرتبہ بعد از نماز عشاء بمعہ اول و آخر 11 مرتبہ درود ابراہیمی کے ساتھ پڑھے اور اگر اس وظیفہ کو گھر کے تمام افراد کے ساتھ مل کر کیا جائے تو بہت جلد مالی حالات میں سدھار پیدا ہونا شروع ہو جاتا ہے۔ تھوڑے ہی عرصے میں ذاکر کو اللہ تعالیٰ جل شانہ غنی کر دیتا ہے۔ جب ایسا ہو جائے ، سائل کو چاہیے کہ اس اسم پاک کو پڑھنا نہ چھوڑے اور اگر اس اسم پاک کو روزانہ ایک تسبیح صبح اور رات پڑھے اور درود پاک سات مرتبہ اول و آخر پڑھے تو اللہ تعالیٰ جل شانہ کی عطا کبھی اس پر کم نہ ہوگی ۔

اگر کوئی شخص اپنی قابلیت کے مطابق ملازمت حاصل کرنا چاہتا ہو تو اسے چاہیے کہ تہجد کے نوافل ادا کرے اور اس کے بعد 313 مرتبہ اس اسم پاک کو اول و آخر 7 مرتبہ درود شریف کے ساتھ 11 دن پڑھے۔ ان شاء اللہ بہت جلد اس کو حسب منشاء نوکری مل جائے گی۔ اس اسم پاک میں ایک خوبی اور بھی ہے کہ جب سائل کو اس کی مرضی کے مطابق مال و دولت عطا ہو جائے تو کوئی چور اس کو چرا نہیں سکتا، کوئی ڈاکو اس کو لوٹ نہیں سکتا، غرض کہ کوئی شخص اس شخص پر کی گئی عطاء یعنی مال و زر کو اس شخص سے لے نہیں سکتا اس لیے کہ جو دینا جانتا ہے وہ حفاظت بھی کرتا ہے۔

 مال و دولت میں اضافے کے لیے اس اسم کو اگر اللہ تعالیٰ جل شانہ کے ایک اور صفاتی نام یا رزاق کے ساتھ پڑھا جائے تو اس کی اثر پذیری میں بے حد اضافہ ہو جاتا ہے۔ جو شخص یہ چاہتا ہو کہ اس کے مال وزر میں اضافہ ہو تو اسے چاہیے کہ عشاء کی نماز ادا کرنے کے بعد دو نفل اللہ تعالی کی خوشنودی کے لیے پڑھے اور ہر رکعت میں میں الحمد شریف اور سورۃ پڑھنے کے بعد 100 مرتبہ یہ اسم پڑھے۔ نفل ادا کرنے کے بعد سر کو سجدے میں رکھ کر 11 مرتبہ اول و آخر درود شریف کے ساتھ 111 مرتبہ اس اسم پاک کو پڑھے اور سجدے میں ہی اضافہ رزق کی دعا کرے۔ یہ عمل مسلسل 40 دن تک کرنے . سے رزق میں اضافہ ہوتا رہے گا۔ چلتے پھرتے یا جب بھی یاد آئے طاق اعداد میں اس اسم مبارک کو پڑھے تو ساری زندگی اس کے رزق میں اضافہ ہی ہوتا رہے گا ۔ اللہ تعالی کے حضور شکر گزاری کے احساس کے ساتھ جب بھی یاد آئے دو نفل شکرانہ پڑھ لیا کرے . اس کے مال و دولت میں کبھی کمی نہ آئے گی۔ اللہ تعالیٰ جل شانہ کی نعمتوں کو بڑھانے کے لیے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا بے حد ضروری ہے۔ شکر رزق کو بڑھاتا ہے عطا کی بھر مار کر دیتا ہے اور شکوہ انسان کو مشکلات میں مبتلا کر دیتا ہے لہذا شکر ادا کرنا واجب ہے۔

 اس اسم میں انسان کی دنیاوی مشکلات جن کا تعلق رزق سے ہو ان تمام کا حل موجود ہے۔ اصل میں ہر اسم کو ادا کرنے اور پڑھنے کا ایک قرینہ اور سلیقہ ہے جسے وہ قرینہ اور سلیقہ آ گیا وہ جس بھی اسم الہی کا ورد کرے گا اس کے تمام فوائد و ثمرات اسے ضرور نصیب ہوں گے یا وہاب کا اسم مال و دولت اور حصول رزق کے لیے تیر بہدف ہے۔ اس اسم کو پڑھنے کا طریقہ ہے کہ ہر روز بعد از نماز عشاء وتروں سے پہلے دو نفل شکرانے کے ادا کرے اور 313 مرتبہ یا وہاب کا ورد کرے، اول و آخر سات مرتبہ درود پاک پڑھے اور اس کے بعد دوبارہ دورکعت نماز شکرانہ ادا کرے اور یہ عمل 21 دن متواتر کرتا رہے تو کسی کے سامنے ہاتھ پھیلانے کی کبھی ضرورت پیش نہ آئے گی ۔ اس بادشاہوں کے بادشاہ سے جب کچھ مانگنا ہو تو جو پہلے سے عطا کر رکھا ہے اس کا شکر ادا کرنا ضروری ہے۔ جب حاجت کے لیے اللہ تعالیٰ جل شانہ سے رجوع کرے تو بھی شکر ادا کرنا لازم ہے۔ جو شخص بھی اس اسم اعظم کو شکر اور عاجزی کے ساتھ پڑھے اللہ تعالی اس پر دنیا کے خزانے کھول دیتا ہے۔

آج کل بچے بچیوں کی شادی ایک بڑا مسئلہ ہے اور اکثر مال وزر کی کمی سے بچے اور بچیوں کے رشتے ٹوٹ جاتے ہیں۔ اگر کسی شخص کے بچے یا بچی کی شادی صرف اس وجہ سے رکی ہوئی ہو کہ اس کے پاس مال وزر کی کمی ہے تو اسے چاہیے کہ روزانہ 425 مرتبہ یا وہاب کا ورد کرے اور اول و آخر سات مرتبہ درود شریف پڑھے ہر روز وظیفہ کرنے کے بعد 33 مرتبہ استغفار اور 33 مرتبہ سبحان اللہ پڑھے اس عمل کی مدت 40 روز ہے۔ ان شاء اللہ تعالی ان 40 دنوں کے اندر مسئلے کا حل نکل آئے گا۔

 اس شخص جو مقروض ہو اور اس کے پاس لوگوں کو دینے کے لیے رقم نہ ہو اور قرض خواہ اسے تنگ کرتے ہوں تو اسے چاہیے کہ بعد از نماز جمعہ اپنے گھر کے سب افراد کو اکٹھا کرے اور اگر گھر میں زیادہ افراد ہوں تو انسانوں کی بھی بولی جاسکتی ہے۔ اس کے جب سب اکٹھے ہو جائیں تو شروع میں 11 مرتبہ درود پاک اور 11 مربیہ انتظار جا ھے اس کے بعد سب مل کر یا باب کا درد 41700 مرتبہ کریں۔ جب سے مل کر چکھیں تو سائل کو چاہیے کہ 10 دن خواتر اس اسم پاک کو اول و آخر درود پاک اور انتظار کے 1100 مرتون ھے ان شاء اللہ مسئلہ حل ہو جائے گا اور پروردگار اپنی جگہ سے مالی مدد فرمائے گا جہاں کی دو سوی بھی رکھتا ہو۔ حضور پر افضل شاہ صاحب فرماتے ہیں کر انسان کے پاس جب مال و دولت ہوتا ہے تو اسے زندگی گزارنے کا ایک خاص احتمال جاتا ہے اور دودنیا کے اتاری جارے بے کار اپنا ایک نام ملتا ہے ۔ اس کے وسائل زیادہ ہوتے ہیں لہذا اس کے تمام مسائل حل ہوتے رہتے ہیں اگر پر اپنی حالت میں انسان کو اللہ تعالی جل شانہ کی داد نہیں آئی مگر فقیہ کو کہتا ہے کہ اگر ایسا شخص آسودگی میں اللہ تعالی جل شانہ کو روزانہ یاد کرے اس کا شکر ادا کرنے اور بار باپ کا اگر ر نماز کے بعد 21 سر ج اول را ۵ مرحوم پاک اور بعد از نماز مثلا ما یک شروع اولو ور و شریف کے ساتھ جائے تو اسے مال داری بھی کی نہ لاش آئے اور جو مقام اس نے اپنا معاشرے میں مار کھا ہو اللہ تعالی اس کی حفاظت کرتا ہے۔ اللہ تعالی اصل شمار کی پوشان ہے کہ وہ انسان کو اپنی طرف آتا ہوار رکھ کر اسے ماں کی طرح گلے لگا ہوتا ہے اور اس کی تمام غلطیاں اور کوتا یہاں معاف فرما کر اسے اپنی رحمت سے نواز اتے ہے تو انسان آیا ہے کہ اللہ تعالی کی طرف پہلے کے انکہ اللہ تعالی کو یہ بات بے حد باند ہے کہ انسان اس کے سامنے عاجزی انکساری سے کام لے کر سوال کرے تا کہ اللہ تعالی جل شانہ ایسے ہیں جیسے اللہ تعالی کی شان اور عظمت ہے۔ وہ اتے اچھی طرف آنے والوں کو طعنے یں ہوتی بلکہ ہر چلنے والے کو اس کی تمام غلطیاں بھلا کر اپنی رحمت سے نواز دیتی ہے۔

یا وہاب انوار اسماء الحسنى یاد باب کا عامل بنے کے لیے اس اسم پاک کو بعد از نماز عشاء کھلے آسمان کے نیچے 400 مرتبہ پڑھے اول و آخر 11 مرتبہ درود شریف اور نماز کی پابندی کرے۔ 40 دن چڑھنے کے بعد 3 دن تک اس اسم کا ذکر نہ کرے بلکہ ان تین دنوں میں صرف 1100 مرتبہ استغفار پڑھے اور اول و آخر درود پاک پڑھے۔ اس کے بعد پھر 40 دن تک . مندرجہ بالا ہدایات کے مطابق ایک سو گیارہ مرتبہ یا وہاب پڑھے اور اول و آخر سات مرتبہ درود پاک پڑھے تو اس اسم کا عامل بن جائے گا۔ جس کو بھی عمل پڑھنے کے لیے. دے یا اس کا نقش لکھ کر دے اس کا کام ہو جائے گا۔

Shopping cart
Facebook Instagram YouTube Pinterest