روحانیات زیارات کے اعمال

زیارت حضور نبی کریم ﷺ

آقائے نامدار حضور نبی کریم کی زیارت و باطنی توجہ کیلئے ایک خصوصی عمل ہم ہدیہ قارئین کر رہے ہیں۔ اس عمل کو سر انجام دینے کیلئے چند ضروری ہدایات ہیں جن پر عمل کرنا ضروری ہے۔

اولاً: سب سے پہلے اپنے آپ کو مکمل ظاہری و باطنی طور پر شریعت کا پابند بنائے اور زیادہ سے زیادہ قرآن مجید کی تلاوت کے ساتھ احادیث مبارکہ کا مطالعہ کرے۔

ثانیا: کوشش کرے کہ ہر وقت سرکار رسالت مآب کے دربار میں حاضری کی خواہش و تصور میں زیادہ سے زیادہ محور ہے۔ ان شرائط کو بروئے کار لاتے ہوئے ذیل میں دیئے گئے عمل کو 41 دن پر ہیز جلالی و جمالی کے ساتھ سرانجام دے۔ انشاء اللہ گوہر مقصود سے فیض یاب ہو گا اور اس کے ساتھ ساتھ اس عمل کی برکت سے فراخی رزق اور اعلیٰ روحانی مدارج کا حصول بھی ممکن ہوگا۔ عمل درج ذیل ہے آیت مذکورہ کوروزانہ 11000 مرتبہ اول و آخر درود شریف 14 مرتبه بعد از نماز عشاء وقت مقرر اور مقام مخصوص پر پڑھے۔جب بھی فضل و کرم ہو گاان شاء اللہ الکریم زیارت ہو جائے گی ۔ شوق کامل اور اعتقاد واثق کی ضرورت ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *