باب الصلوۃ, امامت کا بیان

ایک بھائی اور دو بہنوں کی جماعت کیسے کروائی جائے؟

الاستفتاء ۔الحمد لله والصلوة والسلام على رسول الله۔کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں گھر میں جماعت کروانا چاہتا ہوں ۔ شرکاء جماعت میرا بھائی اور دو بہنیں ہیں تو ان کو کیسے نماز پڑھاؤں؟

\بسم الله الرحمن الرحيم۔

الجواب بعون المَلِكِ الوَهَّابُ اللَّهُمَّ اجْعَلْ لِي النُّوْرَ وَالصَّوَابُ ۔اگر مسجد قریب ہے تو آپ دونوں بھائی مسجد میں جماعت کے ساتھ نماز بجا لائیں کہ جماعت کے ساتھ نماز پڑھنا واجب ہے اور اگر مسجد قریب نہیں یا کوئی اور مانع شرعی ہے تو گھر میں جماعت سے نماز پڑھنا اکیلے اکیلے نماز پڑھنے سے اولی ہے۔ اس کا طریقہ یہ ہوگا کہ آپ اپنے بھائی کو اپنے دائیں جانب تھوڑا سا پیچھے کھڑا کریں اور بہنوں کو پچھلی صف میں کھڑا کریں۔والله تَعَالَى أَعْلَمُ وَرَسُولُهُ أَعْلَم عَزَّ وَجَلَّ وَصَلَّى اللهُ تَعَالَى عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّم ۔فتاوی یورپ و برطانیہ ص166