امامت کا بیان

ایک آنکھ والے حافظ قرآن کے پیچھے نماز پڑھنا کیسا؟

مسئله ۔ایک آنکھ والا جو۔ حافظ قرآن بھی ہے اس کے پیچھے نماز پڑھنا کیسا ہے؟ بعض لوگ کہتے ہیں کہ جیسے ایک آنکھ والے بکرے کی قربانی درست نہیں اسی طرح ایک آنکھ والے کے پیچھے نماز بھی درست نہیں۔

الجواب: یک چشم اگر سنی صحیح العقیدہ،صحیح القرآت، مسائل نماز سے واقف اور پابند شرع ہے تو اس کے پیچھے نماز پڑھنا جائز ہے۔اور حافظ قرآن ہے تو بدرجہ اولی جائز ہے۔امام کو قربانی کے جانور پر قیاس کرنا صحیح نہیں ورنہ کسی کے پیچھے نماز درست نہ ہوگی اس لئے کہ کسی دو پایہ جانور کی قربانی درست نہیں۔ كما صرح في الكتب الفقهية وهو تعالى اعلم
بحوالہ: فتاوی فیض الرسول۔