عقائد و کلام, فتاوی رضویہ, مدد و استعانت

یا شیخ عبدالقادر جیلانی شیئا ﷲ کا وظیفہ

مسئلہ ۱۶۳: از ضلع ہوشنگ آباد مقام و ڈاکخانہ و اسٹیشن ۵۱ رموسارے مسئولہ دولت الدین ۱۲ شوال ۱۳۳۹ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ بعض عالم و مولوی اعتراض کرتے ہیں کہ یا شیخ عبدالقادر جیلانی شیئا ﷲ کا وظیفہ کرنا ناجائز ہے ، مہربانی فرما کر خلاصہ مسئلہ تحریر فرمائیں۔ بینوا توجروا۔

الجواب : یہ مبارک وظیفہ بے شک جائز ہے۔ فتاوٰی خیر یہ علامہ خیر الدین رملی استاذ صاحبِ درمختار میں ہے : اما قولھم ” یاشیخ عبدالقادر” فنداء فما الموجب لحرمتہ ۲ ؎۔ ان کا “یا شیخ عبدالقادر” کہنا نداء ہے تو اس کی حرمت کا موجب کیا ہے۔(ت)

یہاں اس کو ناجائز کہنے والے وہابی ہیں اور وہابیہ بے دین ہیں ان کی بات سننی جائز نہیں۔ وھوتعالٰی اعلم۔

( ۲ ؎الفتاوٰی الخیریۃ کتاب الکراھیۃ والاحسان دارالمعرفۃ بیروت ۲ /۱۸۲)