ہیپناسس

ہیپناٹزم کا استعمال

میرا مقصد اس کتاب کے لکھنے سے صرف یہی تھا کہ وہ لوگ جو اس علم سے آگاہ نہیں ہیں ، ان کو اس کے متعلق معلومات بہم پہنچائی جائیں اور وہ لوگ جو عمل کرنا چاہیں ان کو اس کے طریقے سمجھا دیے جائیں تاکہ وہ انسان کی خدمت کر سکیں اور اپنی خداداد صلاحیتوں کو محض شعبدہ بازی اور تفریحات پر صرف نہ کریں۔ ہپناٹزم عام طور پر تین چیزوں کے لئے استعمال ہوتا ہے۔

(1) امراض اور بری عادتوں کے معالجے کے لئے۔ 

(2) جراحی کے دوران مریض کو درد سےمحفوظ رکھنے کے لئے۔

(3) تفریح کی خاطر..اگر آپ اس کو محض شغل کی حد تک محدود رکھنا چاہتے ہیں تو ایسی تفریحات کا انتخاب کریں جو بعد میں کسی کے لئے نقصان دہ ثابت نہ ہوں۔ اس طرح آپ ایک خداداد قوت کے غلط استعمال کے مجرم نہیں ٹھہریں گے۔