شاهد عدل (عادل گواه)
(1) خواب میں اس کی تعبیر دشمنوں پر ظفر یابی اپنے بیان کو واضح کرنے اور شک کو دور کرنے سے کی جاتی ہے ۔ شک کی نفی کرتا ہے۔ (۲) اگر دیکھا کہ کسی کے خلاف گواہی لکھ رہا ہے تو تعبیر ہے کہ مشہود علیہ کو ہر حرف کے بدلے میں ایک درہم یا ایک دینار قرضہ دے گا۔ (۳) اگر دیکھا کہ ایک گواہ کی موجودگی میں ایک آدمی کے خلاف گواہی دے رہا ہے تو دلیل ہے کہ حج کرے گا یا مقدمہ لڑے گا۔ اور جو آدمی عادل شاہد ثابت ہوا تو دلیل ہے کہ اپنے دشمنوں پر قہر کرے گا۔
(1) خواب میں گنجے شخص کے بالوں کا گھنگریالہ ہونا سنت کے مطابق عمل پر دلالت کرتا ہے
(۲) خواب میں بالوں کا گھنگھریالے ہونا ازواج یا کنیزوں کے بدلے عوض دینے کی طرف اشارہ ہوتا ہے کپڑوں کا تہہ بہ تہ ہونا امور میں ثابت قدم رہنے پر دلالت کرتا ہے اور پہننے سے پہلے ایسا ہونا خوبصورتی اور زینت کی علامت ہوتی ہے۔
(1) اسکی دلالت عورتوں کے محفوظ اور مردوں کے عفیف ہونے پر ہوتی ہے اور یہ خواب مال و اولاد کے مشتبہ نہ ہونے کی بھی علامت ہے (۲) کبھی اسکی دلالت بخل پر اور کسی علمی ضرورت یا دیگر ضرورت کے پورا نہ کرنے پر بھی ہوتی ہے۔(۳) کبھی اسکی تاویل ایسےپوشیدہ اعمال ہوتے ہیں جن سے کوئی باخبر نہیں ہوتا مثلا روزہ تہجد کی نماز وغیرہ (۴) کبھی اسکی دلالت زہد وورع اللہ تعالی کی تسبیح و تقدیس بیان کرنے پر بھی ہوتی ہے(۵)کبھی رشتہ داروں میں شادی کرنے کی طرف بھی اشارہ ہوتا ہے۔جنیت البیت دیکھنا گھر والوں میں سے کسی کے دیوانہ ہونے یا کسی تاوان یا تکلیف میں واقع ہونے سے بھی معبر ہے۔
اس کی دلالت کسی چیز کو ترک کرنے پر ہوتی ہے۔ چنانچہ خواب میں دل کا گھبرا جانا خصومت یا سفر کو یا شادی کرنے کوترک کرنے پر دلالت کرتا ہے۔
(1) اس کی دلالت دین میں فساد واقع ہونے پر ہوتی ہے۔ (۱) چنانچہ خواب میں دیکھا کہ وہ گونگا ہوا ہے تو دلیل ہےکہ وہ صحابہ کرام کو گالی دیگ یا علامت ہے کہ شریف لوگوں کی غیبت کا مرتکب ہوگا ۔ یا اس کے فاسق ہونے کی علامت
ہے مادر زاد گونگے کی دلالت جاہل پر ہوتی ہے۔ (۳) حاکم کا خواب لی حجت کے باطل ہونے کی علامت ہے۔ یا کلام کی ضرورت کے موقع پر خاموش رہنے کی دلیل ہے مثلا گواہی وغیرہ دینے کے مواقع میں۔ (۴) اور حاکم کے لئے گونگا ہونا حکمرانی سے معزول ہونے پر بھی دلالت کرتا ہے ۔ (۵) البتہ عورت کے لئے اس کی تعبیر اچھی ہے ۔ (۶) کسی نے خواب دیکھا کہ اس کی زبان بند ہوگئی ہے تو دلیل ہے وہ فصاحت و فقاہت اور رزق
سے بہرہ مند ہوگا اور اپنے دشمنوں پر غلبہ پائے گا۔
شواء ( گوشت بھوننے والا )
اس کی تعبیر آزاد و غلام بچے بچیوں کو ادب سکھانے والے سے کی جاتی ہے اور انہیں کوئی صنعت سکھائے گا۔ (۲) اگر دیکھا کہ وہ کسی قصاب کے پاس گوشت خریدنے گیا ہے تو اس کے ہاں ایک لڑکے کی ولادت ہو گی جسے وہ کسی شخص کے حوالے کرے گا جو اس بچے کو ادب سکھائے گا اور تعلیم دے گا۔ (۳) اور اگر اس نے دیکھا کہ اس نے بھونا ہوا گوشت ایک دانق یا دو دانق میں خریدا ہے یا ایک درہم میں خریدا ہے تو علامت ہے کہ کسی غلام یا باندی کی تربیت کے سلسلے میں اسے اجرت دی جائیگی اور اس کی ہر بات مانی جائیگی کسی شخص نے خود اپنے آپ کو دیکھا گو یاوہ گوشت بھوننے والا ہے نے آپکو تو تعبیر ہے وہ لوگوں سے بادشاہ کے اموال حاصل کرنے کے عہدے پر فائز ہوگا اور اس میں ظلم سے کام لیگا اور بعض وہ کے مرتبہ اس کی تعبیر طبیب ہوتا ہے اور بعض مرتبہ اسکی تعبیر یہ ہوتی ہے کہ خوشیاں حاصل ہونگی، کنواروں کی شادی ہوگی اور مزید اولا د حاصل ہوں گی خاص طور پر جبکہ بھنی ہوئی چیز بچھڑا ہو۔
شواء گوشت بھوننا )
(1) معیشت میں بشارت کی دلیل ہے۔ اگر کچا ہے تو دلیل ہے کہ بچہ کی طرف سے غم پہنچے گا۔ (۲) بکری کے بھنے ہوئے بچے کی تعبیر مال کثیر ہے۔ (۳) اور اگر وہ لاغر سا ہے تو تھوڑے مال اور ایسے رزق کی دلیل ہے کہ جس میں مشقت ہوگی ۔ (۴) اور جس شخص نے بکری کے بچے کا گوشت کھایا تو دلیل ہے کہ اپنے بیٹے کی کمائی کھائے گا۔ (۵) بھنا ہوا بچھڑا دلیل ہے ہراساں کے حق میں امن کی اور جس کی بیوی حاملہ ہو تو اس کے لئے بچے کی دلیل ہے۔ (۶) ہر وہ چیز جو بیداری کی حالت میں پکائی جاتی ہے خواب میں دیکھنا گناہ کی علامت ہے ۔ ( ۷ ) اور گائے کا بھنا ہوا گوشت خوف سے امن کی دلیل ہے مگر اس کو اولاد ملنے کی اگر توقع ہے تو وہ لڑکا ہوگا۔ اور خوشی اس بچھڑے کی قیمت کے بقدر ہوگی ۔ بھنا ہوا اونٹ نرینہ اولاد کی دلیل ہے۔ (۸) اگر دیکھا کہ وہ بھنا ہوا اونٹ کھا رہا ہے تو دلیل ہے کہ اسے بیٹا عطا ہوگا اور بلوغ کی عمر تک پہنچے گا اور وہ اس کی کمائی کھائے گا ۔ بھنا ہوا اونٹ خوف سے امان کی دلیل ہے۔ اور بعض حضرات نے فرمایا کہ اس کی تعبیر کسی شریف آدمی کا مؤدب بچہ ہے جو ہر طرح کے آداب سے واقف ہوگا ۔ اسے کسی بات کی پریشانی نہ ہوگی ۔ اگر وہ گوشت پکا نہیں تھا تو وہ کاموں میں دانا نہ ہوگا۔ (۹) اگر کسی نے دیکھا گویا اونٹ کا دست اس سے ہم کلام ہے تو اس شخص کو قدرت حاصل ہوگی اور ہلاکت سے نجات ہوگی ۔ (۱۰) بھنے ہوئے یا پکے ہوئے پرندوں کا گوشت ایسے رزق کی دلیل ہے جو کسی عورت کی طرف سے بغیر مکر وفریب کے ملے اگر وہ کچا تھا تو وہ اس عورت کی غیبت کرے گا اور اس پر ظلم کرے گا۔ (۱۱) کسی بھی پرندے کا چوزہ بھنا ہوا تلا ہوا گوشت محنت و مشقت سے حاصل شدہ مال کی دلیل ہے۔ (۱۳) اور پہلو کا بھنا ہوا گوشت کھانا بوجھ فکر اور رنج کی دلیل ۔ ہے اس کی تعبیر عورت سے بھی کی جاتی ہے، چونکہ حواء کو حضرت آدم علیہ السلام کے پہلو سے پیدا کیا گیا تھا ۔ (۱۳) سر سے لے کر نصف بدن تک بھنا ہوا گوشت کی تعبیر لڑکیاں اور باندیاں ہیں ۔ (۱۴) اور پہلو کے نیچے کا نصف حصہ بیٹوں پر دلالت کرتا ہے۔ (۱۵) اور بھنا ہوا دست دلیل ہے کہ اس کا سابقہ عورت سے ہو گا جسے یہ دھوکہ دے گا اور اگر وہ گوشت کچا تھا تو غیبت کی طرف اشارہ ہے۔ (۱۶) اور جس شخص نے بھنے ہوئے گوشت کا کوئی پارچہ خریدا تو دلیل ہے کہ وہ کسی آدمی کو اجرت پر رکھے گا۔ (۱۷) اور جس شخص نے دیکھا کہ وہ بھنا ہو یا پکا ہوا گوشت کھا رہا ہے تو اس شخص کو مشقت سے رزق حاصل ہوگا بعض مرتبہ خواب میں بھنا ہوا گوشت کھانا خوف کی دلیل ہوتا ہے اور بعض حضرات نے فرمایا فکر، غم یا مال حرام کی دلیل ہے۔ (۱۸) جس شخص نے دنبہ بھونا وہ بیمار ہوگا۔ یا بادشاہ کی طرف سے تکلیف پہنچے گی یا قید کر لیا جائے گا۔ (۱۹) اور جس شخص نے بھیڑ بھوئی اس کی بیوی یا باندی یا گھر کی کوئی خاتون بیمار ہوگی ۔ (۲۰) اور جس شخص نے بکری کا بچہ بھنا تو اس کی اولاد یا غلام کو چیچک یا مصیبت لاحق ہوگی ۔ (۲۱) اور جس شخص نے بچھڑا بھونا اور رائی کو بچے کی خواہش بھی تھی تو امید ہے کہ لڑکے کی ولادت ہوگی وگر نہ خوف لاحق ہوگا۔ بعض مرتبہ بھونا تنگی سے نکلنے دشمنوں پر فتحیابی نرینہ اولاد کے حصول کی دلیل ہوتا ہے۔ خاص طور پر جب کہ بھونا گیا جانور بچھڑا ہو ۔ (۲۲) اگر اونٹ ہو تو عزت مرض سے عافیت کی خوشی کنوارے و کنواریوں کی شادی مسافر کی واپسی الفت محبت کی علامت ہے ۔ اور بعض مرتبہ اس کو خواب میں دیکھنا سلب نعمت قید تعزیز مال کی لوٹ مار امراض حارة پر دلالت کرتا ہے اگر گوشت بھونا یا مرغ کیا کوئی اور چیز تو رزق کی عزت دشمنوں پر فتحمندی کی دلیل ہے اگر وہ اس کا اہل ہوا ۔
شرائح لحم ( گوشت بننے کے تنور )
(1) اگر خواب میں دیکھا تو یہ واضح شریا دور ہو جانے والا شر ہے۔ اور بعض مرتبہ یہ دلالت کرتا ہے فوری رزق پر شہوت کے بھڑکنے پر اور پوشیدہ بات وراز کے اظہار پر۔
خیل (گھوڑا)
(1) خواب میں گھوڑا دیکھنا وسعت رزق اور دشمن پر مدد کی دلیل ہے۔ (۲) اگر خود کو گھوڑے پر سوار دیکھے اور اس میں اسکی لیاقت بھی ہو تو مال عزت اور مرتبہ کی دلیل ہے کبھی اسکی تعبیر یہ بھی ہوتی ہے کہ کسی بھی آدمی سے ملاقات ہوگی کبھی اس سے مراد سفر بھی ہوتا ہے گھوڑا دشمن سے حفاظت خوبصورت اولاد اور متوسط طرز زندگی پر بھی دلالت کرتا ہے۔ (۳) اگر خود کو گھوڑی پر سوار دیکھے تو دلیل ہے کہ مالدار حسب نسب والی سیدہ خاتون سے شادی کرے گا ۔ (۴) خواب میں اصیل گھوڑا بہ نسبت غیر اصیل گھوڑے کے بہتر ہوتا ہے گھوڑا مضبوط بنیاد والے مکان پر بھی دلالت کرتا ہے۔ (۵) سیاہ گھوڑا غم (۶) ٹانگوں میں سفیدی والا گھوڑا دین، پرہیز گاری اور علم پر دلالت کرتا ہے۔ (۷) جبکہ سرخ سیاہ رنگ کا گھوڑا دیکھنا شراب پینا ہے۔ (۸) اگر کوئی شخص کسی دوسرے کی سواری پر سوار ہے تو اپنی منزل مقصود حاصل کر یگا با لخصوص اگر کسی مشہور سواری پر سوار ہو اور اسکی لیاقت بھی رکھتا ہو (۹) گھوڑی کی دلالت بیوی پر ہوتی ہے۔ (۱۰) اگر خواب میں گھوڑی سے اترا اس پر صحیح طور سے سواری نہیں کر سکتا یا اسکی لگام کو کھینچا ڈھیلا چھوڑ دیا تو دلیل ہے اپنی بیوی کوطلاق دے گا ۔ (11) اگر دیکھے کہ گھوڑی سے صرف کسی ضرورت کے تحت اترا ہے اگر زین سمیت اترا ہے تو اسکی عورت حائضہ ہوگی اور یہ اس سے پر ہیز کرے گا۔ (۱۲) اگر گھوڑی سے اس لئے اترا کہ دوسری گھوڑی پر سوار ہوگا تو اشارہ ہے پہلی بیوی پر دوسری شادی کریگا یا دوسری سواری کی بقدر اس سے دور ہوگا۔ (۱۳) اگر دیکھے کہ گھوڑی سے اتر کر کسی پیادہ کو دیدی ہے یا گھوڑی سے اترتے ہی زمین پر خون کا پیشاب کیا ہے تو اشارہ ہے یہ آدی اپنی بیوی سے زنا کرائے گا۔ (۱۴) گھوڑی مال کے عقد پر مالدار اور اچھی شہرت والی خوبصورت عورت پر خوشی اور نشاط پر اور دین و تقوی پر دلالت کرتی ہے۔ (۱۵) اگر دیکھے کہ بغیر زین اور بغیر لگام کی گھوڑی پر سوار ہوا ہے تو بے عصمت عورت سے شادی کرے گایا بے فائدہ کام میں مبتلا ہوگا ۔ (١٦) سیاہی ملا سفید رنگ کا گھوڑا بادشاہ پر دال ہے۔ (۱۷) ایسے گھوڑے پر سوار ہونا دیندار خاتون سے شادی کرنا ہے ۔ (۱۸) اگر ایسا گھوڑا مطیع ہے تو دلیل ہے کہ بیوی بھی اطاعت گزار ہو گی ۔ (۱۹) کالا گھوڑا عزت کی دلیل ہے۔ (۲۰) اگر گھوڑا بمع زمین بغیر رکاب کے دیکھے تو عورتوں کے ماتم اور عرس کے لئے جمع ہونے کی دلیل ہے ۔ کہ کبھی اس سے مراد اونٹ کے کجاوے بھی ہوتے ہیں۔ (۲۱) اگر کوئی شخص دیکھے کہ گھوڑوں کی ایک بڑی تعداد کا مالک بنا ہے یا انہیں چرا رہا ہے تو وہ کسی قوم کا والی بنے گا۔ (۲۲) گھوڑے کو خواب میں دیکھنا بھائیوں میں مقبول ہونے کی بھی دلیل ہے خواب میں گھوڑ سوار آدمی بیٹے یا تاجر یا کام میں شریک آدمی پر دال ہے۔ (۲۳) اگر دیکھے کہ اس کا گھوڑا اس کے ہاتھوں یا اس کے گھر میں ہلاک ہو گیا تو گھر میں فوتگی کی دلیل ہے ۔ (۲۴) اگر ٹانگوں میں سفیدی والے گھوڑے پر سوار ہوا ہے اور وہ گھوڑ ا خراماں خراماں چل رہا ہے نیز صاحب خواب ایسے لباس میں ملبوس ہے جو سواری کے لائق ہے تو اسے عزت، شرافت اور لوگوں میں مقبولیت حاصل ہوگی اور دشمن ایسے آدمی کو نقصان نہیں پہنچا سکے گا۔ (۲۵) اگر گھوڑے پر جم کر بیٹھے تو اچھی سیرت کی دلیل ہے۔ (۲۶) اگر صاحب خواب تاجر ہے تو اس کے صاحب امانت اور مطمئن زندگی گزارنے کی دلیل ہے۔ (۲۷) اگر گھوڑا سیاہ رنگ کا ہو تو مزید قدرو شرافت اور عظیم سلطنت کی نوید ہے سرخ سیاہ رنگ کا گھوڑا کثرت لہو لعب بہت زیادہ لڑائی جھگڑے اور قتل و غارت گرمی کی دلیل ہے ۔ (۲۸) اگر گھوڑا سفید سیاہ رنگ کا ہے تو دولت اور شہرت اور تمنا کا حصول ہے ۔ (۲۹) اگر گھوڑے پر سوار ہو کر ایڑ لگائی اور گھوڑے کا پسینہ تک آیا تو دلیل ہے کہ ایسا آدی اپنی خواہشات کی پیروی کرے گا اور گناہوں میں مبتلا ہوگا کیونکہ پسینہ معصیت میں مبتلا ہونے کے سبب ہوتا ہے۔ (۳۰) اگر حاملہ عورت خود کو گھوڑ سوار دیکھے تو اس کے ہاں مذکر بچہ پیدا ہوگا ۔ (۳۱) گھوڑے کو دور سے دیکھنا عزت بشارت اور بھلائی کی نوید ہے۔ (۳۲) خواب میں گھوڑے سے اتر کر اسے کھلا چھوڑ دیا اور کسی کام میں مشغول ہو گیا تو رسوائی کے بعد عزت کی دلیل ہے۔ (۳۳) گھوڑی شریف عورت – (۳۴) سرکش گھوڑا مجنوں مرد ۔ (۳۵) ست گھوڑا کاموں میں سستی کرنے والا۔ (۳۵) سفید پیشانی اور سفید دم والا بہت بڑی سلطنت – (۳۶) احمق اور ست رو گھوڑا بادشاہ کی لڑائی اور دشمن کیکامیابی کی علامت ہے ۔ (۳۷) دم پر زیادہ بالوں والا ہونا کثرت اولاد اور کثرت خدمت گار ہے۔ (۳۸) اگر اپنے گھوڑے کی دم کٹی ہوئی دیکھے تو صاحب خواب کی موت اور موت کے بعد ذکر نہ ہونے کی دلیل ہے۔ (۳۹) اگر دیکھے کہ دم جڑ سے کئی ہوئی ہے تو اسکی اولاد اور اس کے خدمت گار اس کے سامنے فوت ہو نگے ۔ (۴۰) بادشاہ اگر اپنے گھوڑے کو اپنے ساتھ جھگڑتا دیکھے تو اس کا نیک غلام یا اس کا اچھا سالا ر اس کے خلاف بغاوت کرے گا۔ (۴۱) اگر تاجر ایسا خواب دیکھے تو اسکا شریک اس کی مخالفت کریگا ۔ (۴۲) گھوڑے کا چھلانگ لگا نا کسی کام میں دلچسپی کی دلیل ہے ۔ (۴۳) گھوڑے کا کو دنا اپنے مقصد کو جلد پانے کا اشارہ ہے ۔ (۴۴) اگر دیکھے کہ گھوڑے کو لگام سے پکڑ کر کھینچ رہا ہے تو کسی شریف آدمی کو خادم رکھے گا۔ (۴۵) چھت وغیرہ یا کسی اور جگہ خود کو گھوڑے پر بیٹھا دیکھے تب بھی کچھ حرج نہیں بعض حضرات کہتے ہیں کہ گھوڑا شہرت اور مشہور بادشاہ پر بھی دال ہے۔ (۴۶) اگر پر والے گھوڑے پر سوار ہوا تو اگر حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے اہل بیت میں سے ہے تو صاحب خواب آزمائش میں مبتلا ہوگا اور اگر صاحب خواب حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے اہل بیت میں سے نہیں ہے تو اسے عظیم سلطنت حاصل ہوگی ۔ (۴۷) اگر اس کا احتمال نہ ہو تو وہ کسی لڑکے یا عورت کے عشق میں مبتلا ہوگا اور وہ اسکی اطاعت کریگا ۔ (۴۸) اگر سیاہ سفید رنگ کے گھوڑے پر سوار ہوا اور شادی شدہ نہ ہو تو اسکی شادی ہوگی ۔ (۴۹) اگر بادشاہ کے ساتھ خود کو گھوڑے کا گوشت کھاتے دیکھے تو دشمن پر فتح پائے گا۔ (۵۰) اگر تاجر ایسا دیکھے تو اسے منفعت حاصل ہوگی۔ بعض حضرات کہتے ہیں کہ فوجی یا شریف آدمی اگر خود کو گھوڑے پر سوار دیکھے تو مال و منصب حاصل کرنے کی دلیل ہے ۔ (۵۱) کبھی کالے گھوڑے پر سوار ہونا سفر اور سفر میں مال خرچ کرنے کی علامت ہے۔ (۵۲) گھوڑے کو قتل کرنا مال قوت اور عزت کا حصول ہے۔ (۵۳) خواب میں گھوڑوں کا اڑ نا بادشاہوں میں لڑائی اور فتنہ کا اشارہ ہے۔ (۵۴) خواب میں دریائی گھوڑا بیداری میں ہوائی پرندہ اور ہوائی جہاز ہے۔ (۵۵) خواب میں لوہے کی ٹانگوں والے گھوڑے پر سوار ہونا موت کا اشارہ ہے گھوڑے سے کبھی مراد معزز بادشاہ بھی لونڈی اور بھی شریف اور آزاد عورت بھی ہوتی ہے ۔ (۵۶) اگر دیکھے کہ خواب میں کسی نے اسے اور
گھوڑا دیا ہے تو نماز سے سستی کر کے طلب دنیا میں مشغول ہونے کی دلیل ہے البتہ تو بہ کی امید ہے۔ (۵۷) جو شخص خود کونگی پیٹھ والے گھوڑے پر بغیر زین ولگام کے بیٹھا دیکھے وہ کسی بڑے گناہ میں مبتلا ہے۔ (۵۸) ایک گھوڑے سے اتر کر دوسرے گھوڑے پر بیٹھنا ان دونوں گھوڑوں کے درمیان فاصلے کی بقدر ایک حالت سے دوسری حالت میں تبدیل ہونے اور غیر کے اس کے منصب پر فائز ہونے کی دلیل ہے۔ (۵۹) اگر گھوڑ سوار کوگھوڑا اچھا لگے تو ایسا آدی جہاد فی سبیل اللہ کرے گا۔ (٦٠) اگر دیکھے کہ گھوڑے پر سوار ہے اور نیزہ لوگوں پر اٹھایا ہوا ہے تو ایسا آدمی بھکاری ہے جو لوگوں سے بہت زیادہ چمٹ کر سوال کرتا ہے۔ (۶۱) اگر خود کو گھوڑے کے اوپر اسلحہ اٹھائے دیکھے تو جن لوگوں پر اسلحہ اٹھایا ہوا وہ اس کے دشمن ہیں جو اپنے مکر سے اسے کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتے ۔ ( ٦٢ ) اگر کوئی شخص گھوڑاذبح کرے یا اسے سیلاب بہا کر لے جائے تو یہ مریض کی موت کی طرف اشارہ ہے۔ (۶۳) جو شخص اپنے گھوڑے کو کمزور بینائی والا دیا بینائی والا دیکھے تو اسکی معیشت ملاوٹ کا شکار ہے ۔ (۲۴) جو شخص خود کو مردہ گھوڑے پر سوار دیکھے تو اسے ے تو اسے حزن و تکلیف پہنچے گی لیکن جلد چھٹکارا حاصل ہو جائے گا ۔ (۶۵) گھوڑے سے باتیں کرنا عجیب کام میں مشغول ہونا ہے۔ (۲۶) اگر کوئی شخص گھوڑے فروخت کر کے نقدی حاصل کرے تو اس کے کلام سے لوگوں کو فائدہ حاصل ہوگا کیونکہ خواب میں نقدی کلام کی دلیل ہے۔ (۶۷) اپنے گھوڑے کو فروخت کرنا اپنے کام سے با اختیار طور پر الگ ہونا ہے۔ (۶۸) اگر کوئی شخص گھوڑا ذبح کرے اور اسکا گوشت کھانے کا ارادہ نہ ہو تو اسکی معیشت پر بادشاہ اثر انداز ہوگا۔ (۲۹) اگر کوئی شخص نا معلوم گھوڑا دیکھے جسکے مالک کا علم نہ ہو تو اس جگہ کوئی شریف ذی قدر آدمی آئے گا۔ (۷۰) اگر دیکھے کہ نا معلوم گھوڑا اس جگہ سے نکلا ہے تو کوئی بڑا آدمی موت کے ذریعے یا سفر کے ذریعے علاقہ چھوڑے گا۔ (ا٧ ) اگر کوئی شخص گھوڑ سوار دیکھے کہ وہ گھروں اور محلات میں پھر رہے ہیں تو اس جگہ بارش یا سیلاب آنے کا خطرہ ہے۔ (۷۲) اگر کوئی شخص کسی معلوم آدمی کے پیچھے گھوڑے پر سوار ہو تو اس آدمی کے ذریعے اپنے دینی یا دنیوی مقصد کو حاصل کرے گا یا پھر اس آدمی کا تابع شریک اور نائب ہوگا ۔ (۷۳) اگر وہ آدمی جس کے پیچھے بیٹھا ہے مجہول ہو تو ہر صورت میں دشمن ہے ۔ (۷۴) اگر کوئی دیکھے کہ سواریوں نے اسے روندا ہے یا اس پر چلی ہیں تو اس کا نیک لقب ختم ہوگا اور لوگ اس کے بارے میں بری باتیں کریں گے ۔ (۷۵) اگر کوئی شخص گھوڑی پر سوار ہوا یا اسے خریدا۔ اگر صاحب خواب غیر شادی شدہ ہے تو اس کی شادی شریف عورت سے ہوگی ۔ (۷۶) اگر آدمی شادی شدہ ہے یا ایسا ہے کہ جسکی شادی ہو ہی نہیں سکتی تو کسی ایسی جگہ جائے گا جہاں اسے معاشی فائدہ ہوگا۔ (۷۷) اگر کوئی دیکھے کہ اس کی گھوڑی مرگئی ہے یا چوری ہو گئی یا ضائع ہو گئی تو دلیل ہے یہی معاملہ اس کی بیوی کے ساتھ ہو گا یا پھر اسکی معاشی بد حالی کی دلیل ہے۔ (۷۸) اگر کوئی شخص اپنی گھوڑی کو بچے دیتا دیکھے تو اسکی معیشت مستحکم ہوگی اور کثرت مال حاصل ہوگا۔ (۷۹) اگر کوئی شخص خواب میں گھوڑی کا دودھ پئے تو بادشاہ اپنا قرب عطا کر یگا اور اس سے بھلائی حاصل ہوگی۔ (۸۰) اور اگر کوئی شخص اپنے گھوڑے کے کثیر بال دیکھے تو کثرت مال و اولاد کی دلیل ہے۔ (۸۱) اگر بادشاہ ہو تو کثرت لشکر کی دلیل ہے ۔ (۸۲) خصی گھوڑا خادم کی دلیل ہے ۔ (۸۳) بغیر مقصود کے سواری زانی عورت ہے اس لئے کہ وہ بھی جہاں چاہتی ہے آوارہ پھرتی ہے۔ (۸۴) کبھی گھوڑے کا کمزور ہونا مرتبہ کی کمزوری کی دلیل ہے۔
شتم (گالی دینا )
(1) خواب میں گالی دینا مشتوم کے حق میں ذلت ہے اور شاتم کے حق میں عزت سوائے اس صورت کے کہ جب گھٹیا
آدمی کسی بڑے آدمی کو گالی دے تو گالی دینے والے پر مصیبت نازل ہوگی ۔۔ (۲) جس شخص نے دیکھا کہ کوئی آدی
اسے گالی دے رہا ہے تو دلیل ہے کہ شاتم کی طرف سے اس کو تکلیف پہنچے گی پھر ان سے بدلہ لے گا اور ظفر یاب ہوگا۔ اور بعض حضرات نے فرمایا کہ اگر گالی دینے والا بادشاہ ہے تو دلیل ہے کہ مشتوم کی حالت شاتم سے افضل ہے۔ چونکہ مشتوم پر زیادتی ہوتی ہے اور مظلوم آدمی کی نصرت کی جاتی
اراء الشهادة (گواہی دینا )
خواب میں گواہی دینا مندرجہ ذیل امور پر دلالت کرتا ہے۔ ذمے سے عہدہ برآ ہونا نذر مان کر پورا کرنا کسی کا پیغام پہنچانا قرض اتارنا۔ خواب میں گواہی کو چھپانا مندرجہ ذیل امور پر دلالت کرتا ہے۔ مقروض ہونا امانت کے متعلق طمع کرنا، بغض و کینہ رکھنا گناہوں پر جری ہونا، بیمار ہونا ۔
این اوی (گیدر)
(1) اس کی دلالت ایسے شخص پر ہوتی ہے جو لوگوں کو ان کا حق دینے سے روکتا ہے۔(۲) اور کبھی اس کی دلالت شر اور جھگڑے پر اصرار کرنے والے شخص پر ہوتی ہے۔(۳) اور کبھی اس کی تعبیر لہو لعب کے اجتماع پر اور کبھی الفت پر بھی ہوتی ہے۔
(۱) اس کی تعبیر جھڑ کنا، حقیر چیز دے کر جتلانا اور اس کی نمائش کرنا ہے۔ (۲) جس شخص نے دیکھا کہ وہ کسی آدمی کی گدی پر مذاقا مار رہا ہے۔ تو یہ علامت ہے کہ اس کا اس پر احسان ہوگا۔ (۳) اگر دیکھا کہ اس نے مذاق میں کسی آدمی پر کی گدی پر مارا ہے تو اس کا اس پر احسان ہوگا۔ اگر ایک بادشاہ دوسرے بادشاہ کی گدی پر مارے حالانکہ دونوں کے در میان عداوت تھی تو مصفوع ( جس کی گدی پر مارا گیا) کو صافع ( گدی پر مانے والا ) پر کامیابی حاصل ہوگی چونکہ
صافع نے زیادتی کی ہے اور یہ بادشاہوں کی عادات میں سے ہے