مسئلہ ۔کیا کرسچنز کو ہیپی کرسمس کی جگہ ہیپی ہولیڈیز (Happy Holidays) کہنا جائز ہے؟
کیونکہ بعض اوقات ایسا کہنا مجبوری بن جاتا ہے۔؟
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون المَلِكِ الوَهَّابُ اللَّهُمَّ اجْعَلْ لِي النُّورَ وَالصَّوَابُ ہیپی ہولیڈیز کا مطلب ہے کہ آپ کو چھٹیاں مبارک ہوں۔ یہ ایک دعائیہ جملہ ہے لہذا ایسا کہنے سے احتراز کیا جائے لیکن جہاں مجبوری ہو تو وہاں اس کی اجازت ہو جائے گی ۔ اگر ہیپی ہولیڈیز (Happy Holidays) اس نیت سے کہیں کہ یہ چھٹیاں تمہارے لیے اس طرح برکت والی ثابت ہوں کہ تم پر اسلام کی حقانیت واضح ہو جائے تو پھر یہ کہنا بالکل جائز ہوگا کیونکہ ایسی صورت یہ جملہ ان کے لیے ایمان کی دعا ہوگا اور کفار کے لیے ایمان کی دعا کرنا نصوص سے ثابت ہے۔ جیسا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے خود حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ کے ایمان لانے کی دعا فرمائی اور الله عزوجل کی بارگاہ میں یوں عرض کی
اللَّهُمَّ أَعِزَّ الْإِسْلَامَ بِعُمَرَ بْنِ الْخَطَابِ یا الله عمر بن خطاب کے ذریعے اسلام کو عزت عطا فرما۔
والله تعالی اعلم ورسولہ اعلم عزوجل صلی الله علیہ والہ وسلم.
فتاوی یورپ برطانیہ (صفحہ نمبر 84 )