سنتیں اور آداب, ی۔دینیات

کنگھی کے بال

کنگھی سے ٹوٹ کر گرنے والے بالوں کو جلانا کیسا؟

انسان اپنے تمام اجزاء کے ساتھ قابل تکریم ہے ، جسم سے جدا ہونے والے بالوں یا ناخنوں کے ساتھ کوئی بھی ایسا معاملہ جو تکریم کے خلاف ہو کرنے کی اجازت نہیں ، بالوں کو جلانا بھی اسی قبیل سے ہے، لہٰذا بالوں کو جلانے کی اجازت نہیں ، انہیں بہتے پانی میں بہانا ممکن ہو تو وہاں ڈلوادیں، ورنہ ان کو کسی جگہ دفنا دیں اور اگر دفنانا بھی ممکن نہیں تو کسی صاف جگہ ڈال دیں ، البتہ خواتین ان کو ایسی جگہ ڈالیں جہاں کسی غیر مرد کی نظر نہ پڑے۔

واللہ اعلم ورسولہ اعلم