خوابوں کی تعبیر, ب کی تعبیریں, ک, م

کنواں دیکھنا بغیر منڈیر کے

(1) اس کی تعبیر غم، تکلیف اور قید خانہ سے کی جاتی ہے
(۲) غم یا تکلیف میں مبتلا شخص یا کوئی قیدی خواب میں جب دیکھے تو ان مصائب سے چھٹکارا حاصل کرے گا۔
(۳) یہی خواب اگر کوئی اہل علم دیکھے تو دلیل ہے کہ لوگ اس کے علم سے مستفید ہوں گے اور وہ اپنے علم کی بدولت بادشاہوں تک رسائی حاصل کر یگا خصوصا علم تعبیر کے ذریعے
(۴) کبھی اس کی تعبیر بڑے حضرات کی طرف سے ایسے رسائل کی آمد سے کی جاتی ہے جس سے اس کو فرحت نصیب ہوگی
(۵) کبھی یہ خواب اس کے رشتہ داروں کے درمیان چپقلش اور حسد واقع ہونے اور رشتہ داروں کے ساتھ غدر کرنے اور پھر ان کے ساتھ مقابلے میں کامیابی حاصل کرنے پر دلالت کرتا ہے۔6) کبھی اس خواب سے صاحب خواب کے نا کردہ فعل پر تہمت لگنے اور پھر اس سے بری ہونے کی طرف اشارہ ہوتا ہے۔(7)کبھی اس کی دلالت غم کےدور ہونے اور ضروریات پوری ہونے پر بھی ہوتی ہے
(۸)کبھی اس خواب سے اشارہ سفر کی طرف ہوتا ہے اور کبھی اس کی تعبیر وہ لوگ اور اشیاء ہیں جن پر منڈیر والا کنواں دلالت کرتا ہے (۹) کبھی اس کی دلالت آلہ تناسل کے بیکار ہونے پر بھی ہوتی ہے۔