(1) کسی صاحب منصب کا خواب میں کنواری لڑکی دیکھنا اس کے لیے تنگی کی علامت ہے جیسا کہ تنگ دستوں کے لیے عورت دیکھنا کشادہ گی کی دلیل ہے ۔ (۲) کبھی کنواری کی دلالت کنواری اونٹنی پر ہوتی ہے ۔ (۳) اور کبھی خواب میں کنواری لڑکی دیکھنا زمین کی زرخیزی کی طرف مشیر ہے۔ اور یہی خواب نئے مکان کی تکمیل اور کبھی کپڑے ملنے کی علامت ہے۔ (۴) اور کبھی اس کی دلالت بالکل نئی کتاب پر اور کبھی ایسے پھولوں پر ہوتی ہے جو ابھی نہ چنے گئے ہوں۔ (۵) اور کبھی اس کا اطلاق سرکش گھوڑے پر ہوتا ہے۔ (۶) کبھی بکر کی دلالت الفاظ کے اشتراک کی بنا پر کرب اور مکان کے مشکل ہونے پر ہوتی ہے۔ (۷) اور بادشاہ کے لئے کنواری کی رویت حسن کی علامت ہے۔ (۸) خواب میں کنواری لڑکی ملنا جائداد کا مالک بننے یا نفع بخش تجارت کرنے پر دلالت کرتا ہے
کنواری لڑکی دیکھنا
11
Jun