مسئلہ ۱۵۸ : از بنگالہ ڈاکخانہ تالشہر موضع ایضاً مسئولہ عبدالصمد ۔۲۲ رمضان ۱۳۳۹ھ
کیا فرماتے ہیں، علمائے دین کہ حشر کے دن سب مسلمان قبر سے کفن لے کر اٹھیں گے یا برہنہ ؟ بینوا توجروا
( بیان فرمایئے اجر دیئے جاؤ گے۔ت)
الجواب : کفن میں اُٹھیں گے پھر وہ کفن طول مدت کی وجہ سے گل کر گر جائیں گے۔ واﷲ تعالٰی اعلم