روحانیات زیارات کے اعمال

کشف قلوب کا عمل

آئینہ قلب پر جلا کرنے کیلئے 

یہ عمل عجیب ترین ہے۔ اس عمل کو کرنے والا ایسے حیرت انگیز مناظر دیکھتا ہے کہ خودمحو حیرت رہتا ہے۔ عمل تہجد پڑھنے والوں کے لیے ہے۔ تہجد کا وقت عشاء پڑھ کر سونے کے بعد جس وقت آنکھ کھلے وہ ہی تہجد کا وقت ہے۔ مثلا اگر عشاء 9 بجے پڑھ کر سو گیا۔ سوا نو بجے آنکھ کھل گئی تو وہ ہی وقت تہجد ہے۔ تہجد کے لیے سونا شرط ہے۔ تہجد کی کم سے کم ہر رکعت اور افضل بارہ رکعت اور زیادہ کی کوئی مقدار نہیں 4 سلام سے بارہ رکعت پڑھنا ہیں۔ ہر پہلی رکعت میں بعد الحمد والضحی دوسری میں الم نشرح ۳ ۳ بار پڑھیں ۔ بعدہ يَا جَلِيلُ تَجَلَّلْتَ بِالْجَلَالِ وَالْجَلَالُ فِي جلال جلالك يا جليل ۷۳ بار اول و آخر درود شریف ۳-۳ بار۔ اس کے بعد اس طرح دعا کر کے سور ہیں۔ (اآخری شب میں پڑھیں تو ہر گز نہ سوئیں فجر قضا ہونے کا خطرہ ہے ) وہ دعا یہ ہے “اے اللہ تو نے عالم کو بے سبب پیدا نہ کیا اور آسمان کو بے ستون کھڑا کیا۔ تنور سے پانی جاری کیا اور پتھر سے ناقہ کو نکالا۔ عیسی علیہ السلام کو بغیر باپ کے پیدا فرمایا، اور آدم علیہ السلام کو بغیر ماں باپ کے ظہور میں لایا اور ہمارے نبی امی محمد مصطفی صلی اللہ تعالیٰ علیہ و آلہ وصحبہ و بارک وسلم کو علم اولین و آخرین سے سرفراز فرمایا۔ الہی اس نبی امی کی برکت سے مجھ کونور ایمان و عرفان کمالی عطا فرما اور نفس و دل و جان کو اپنے نور احدیت و وحدانیت سے روشن کر ۔ آمین بحق سید المرسلین صلی اللہ تعالیٰ علیٰ خیر خلقہ محمد وآلہ وصحبہ اجمعین برحمتک یا ارحم الراحمین۔