روحانیات زیارات کے اعمال

کشف قبور کا عمل

برائے کشف قبور :

جب چاہے کہ صاحب قبر کے وسیلے سے فیض حاصل کرے اور اپنی حاجت روائی کے لیے آسان حل معلوم کرے تو نماز مغرب یا بعد نماز عشاء غسل کرے اور خوشبو سے کپڑوں کو بسائے اور صاحب مزار کے حضور حاضر ہو اور یوں عرض کرے السَّلَامُ عَلَيْکم يَا أَهْلَ الْقُبُورِ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ إِنَّا إِنْ شَاءَ اللَّهُ بِكُمْ لَاحِقُونَ فاتحہ پڑھے پھر اہل مزار کے چہرے کے سامنے با ادب دوزانو بیٹھ کر یہ درود شریف ۲۴۵ بار پڑھے۔ اللهم صلی عَلٰى رُوحِ وَجَسَدِ سَيِّدِنَا مُحَمَّدٍ سَيِّدِ الْعٰلَمِينَ وَعَلَى الْأَرْوَاحِ وَالْأَجْسَادِ الْانْبِيَاءِ وَالْمُرْسَلِينَ وَالصِّدیقین وَالشُّهَدَاءِ وَالصَّالِحِينَ وَالْأَوْلِيَاءِ الْكَامِلِينَ وَالْعُلَمَاءِ الرَّشِدِينَ وَجَمِيعِ الْمُسْلِمِينَ بِرَحْمَتِكَ يَا اَرحَمَ الرحِمِينَ يَا رَبَّ العٰلمین پڑھ کر ثواب اس کا صاحب مزار کی روح کو بخشے اور اسی طرح سلام عرض کر کے چلا جائے ۔ دوسری شب کو حسب دستور بعد سلام یہ ہی درود شریف11 بار پڑھیں پھر انگشت شہادت قبرپر رکھ کرآنکھیں بند کر کے ۲۱ بار یا رُوحُ یاروحُ کہے پھر 21 بار یا رُوحَ الار٘وَاحِ کہے۔ اس کے بعد قبر سے انگلی ہٹالے سلامٌ قُولاً مِن رَّبِّ رَحیم ۸۵۰ بار پھر درود شریف 11بار پڑھ کر ثواب بخشے اور سلام عرض کر کے واپس آجائے ۔ تیسری شب کو حسب دستور سلام و درود و فاتحہ کے بعد یا رُوحَ الأَرواحِ ۲۱ بار او سَلامٌ قَوْلاً مِنْ رَبِّ رَّحِیم ۱۳ بار پڑھ کرسبُّوحٌ قُدُّوسٌ رَبُّنَا وَرَبُّ الْمَلائِكَةِ وَالرُّوحِ بیشمار پڑھتا ر ہے، یہاں تک کہ صاحب مزار کے دیدار سے مشرف ہو اور جو حاجت ہو عرض کرے۔