خوابوں کی تعبیر, ک

ک

(1) خواب میں اپنے یا کسی دوسرے انسان کے کان میں سوراخ کرنا دلیل ہے کہ اس کے ہاتھ زہر کا تریاق آئے گا۔ یا دلیل ہے کہ سرکشوں کے سازشوں سے بچنے کا گر ہاتھ لگ جائے گا۔ (۲) خواب میں اپنے کانوں کے سوراخ سے گندگی یا پیپ کو صاف کرنا کسی طرف سے خوش کرنے والی خبر آنے کی علامت ہے۔ (۳) بعض اہل تعبیر کا قول ہے کہ خواب میں اپنے کان کے سوراخ کا گند کھانا اغلام سے دلچسپی رکھنے کی طرف اشارہ ہے

جس شخص نے دیکھا کہ کسی آدمی نے اسے پچھاڑ دیا ہے تو دلیل ہے وہ اس کے مال کو تلف کر دیگا۔ اور یہی خواب میں زمین پر گرا ہوا مغلوب شخص بیداری میں غالب آئیگا ۔ (۲) خواب میں جنگ کے خواہشمند دو بادشاہوں کی آپس کی کشتی میں مغلوب بیداری میں غالب ہوگا۔ اور یہی تعبیر ختم کی آپس میں کشتی یا مخاصمت کرنے کی ہے (یعنی خواب میں مغلوبیت بیداری میں غالبیت کی دلیل ہے ) ۔ (۳) کبھی کسی دلیل کی وجہ سے خواب میں غالب آنے والے کی بیداری میں بھی غالب آنے پر دلالت ہوتی ہے مثلا خواب میں غالب آنے والا نئے کپڑا پہنے ہوئے ہو اور مغلوب پھٹنے پرانے کپڑے پہنے ہوئے ہو اور اگر لباس کے اعتبار سے تو برابر ہے ہیں مگر غالب آنے والے کا قد مغلوب ہونے والے کے قد سے بڑھا ہوا ہے یا اس کا جسم مغلوب کے جسم سے موٹا ہوا ہے اور مغلوب کا جسم چھوٹا ہے یا اس کے بدن میں کوئی نقص واقع ہوا ہے۔ یا اس کا رنگ پیلا پڑ گیا ہے ( تو دلیل ہے کہ خواب میں غالب ہی بیداری میں غالب ہوگا ) (۴) کبھی دلیل کے بغیر بھی خواب میں غالب آنے والا بیداری میں بھی غالب ہوگا ۔ کیونکہ بسا اوقات خواب صریح بھی ہوا کرتے ہیں ۔ (۵) اگر کشتی کرنے والوں کی جنس مختلف ہو اور پچھاڑنے والا پچھاڑے جانے والے کے مقابلے میں طاقتور ہوتب بھی یہی تعبیر ہوگی ۔ (۱) خواب دیکھا کہ دو آدمی آپس میں کشتی لڑ رہے ہیں تو ان میں سے پچھاڑا جانے والا پچھاڑ نے والے سے افضل ہوگا ۔ (۷) (۸) کبھی کشتی لڑنا مغلوب ہونے والے کے مریض ہونے پر بھی دلالت کرتا ہے۔ اور کبھی یہ خواب مریض کو مرض سے عافیت پہنچنے پر بھی دلالت کرتا ہے۔ مگر انسانوں میں اکثر یہ موت کی دلیل ہوتا ہے۔ (۹) خواب میں کسی حیوان سے کشتی لڑکر اس کو قتل کرنا مشکل سے بچ نکلنے پر دلالت کرتا ہے۔ (۱۰) کسی مسلمان ملک کے کافر باشندے کے ساتھ کشتی کرنا دشمنوں پر غالب آنے کی علامت ہے۔

 

(1) دونوں کنپٹیوں کی تعبیر دو بابرکت شریف بیٹے ہیں چنانچہ کنپٹیوں میں کچھ ہونا اچھا یا برا بیٹوں میں کچھ ہونے کی طرف اشارہ ہوتا ہے۔ (۲) کبھی کنپٹی کی دلالت بیماری سے شفایاب ہونے پر بھی ہوتی ہے۔ (۳) کسی کے کانوں میں بیداری میں درد ہوتا ہو وہ خواب میں اپنی کنپٹیوں کو لوہا ہوتے دیکھے تو دلیل ہے کہ کان کی اس بیماری سے شفایاب ہوگا ۔ (۴) کبھی اس کی تعبیر مال سے بھی کی جاتی ہے (۵) خواب دیکھا کہ وہ کسی کی کنپٹی اکھیڑ رہا ہے۔ تو تعبیر ہے کہ اکھاڑنے والا اکھاڑے جانے والے کے ایسے عظیم مال کو ضائع کرنا چاہتا ہے جس پر اسے فخر ہو ۔ (۲) خواب میں کنپٹی کے بال اکھاڑ نا غنی کے لئے مال کے چلے جانے اور غریب کے لئے قرض کی ادائیگی پر دلالت کرتا ہے

(1) کمرے کی تعبیر بیوی ہے۔ کبھی خواب میں گھر دیکھنا خود صاحب رؤیت کے جسم پر بھی دلالت کرتا ہے۔
(۲) کسی نے دیکھا کہ وہ اپنے گھر کے اندر نیا کمرہ بنا رہا ہے اگر صاحب خواب بیمار ہے تو صحت یاب ہوگا اور اس کا جسم صحیح ہو جائیگا۔ اور اگر اس کے گھر میں کوئی مریض ہو اس کی صحت کی علامت ہے لیکن اگر عادت مردے کو گھر کے کمرے میں دفن کرنے کی ہو تو تعبیر یہ ہے کہ وہ ہی کمرہ اس کی قبر بنے گا خصوصا اس گھر کو مشکل مقام میں بنائے یا اس میں ڈھول باجے دیکھنے اور اگر اس گھر میں کوئی مریض نہ ہو اور کوئی غیر شادی شدہ فرد ہو تو اس کی شادی ہو جائے گی اور اس کمرے میں زفاف ہوگا۔
(۳) کسی نے دیکھا کہ وہ کسی مجہول گھر کی چھت پر چڑھ گیا ہے تو یہ بقدر کمرہ عورت کی دلیل ہے۔
(۴) کسی نے دوسرے کمروں سے علیحدہ کئے ہوئے چونا کئے ہوئے کسی کمرہ میں داخل ہوا اور جس میں باتیں بھی ہو رہی ہوں تو یہ اس کی قبر کی طرف اشارہ ہے۔
(۵) کسی نے دیکھا کہ اس کو گھر کے وسط کے کمرے میں بند کر کے رازو مقفل کیا گیا ہے تو خیر و عافیت ملنے کی طرف اشارہ ہے۔
(۲) کسی نے خواب میں دیکھا کہ وہ کمرے کو اٹھا کر دروازه چلا جارہا ہے تو یہ دلیل ہے کہ خواب دیکھنے والا کسی عورت کے خرچے کی مونت برداشت کریگا۔
(۷) اور اگر کمرہ اس کو لیکر چل رہا ہے تو تعبیر یہ ہے کہ وہ عورت اس کی مونت برداشت کریگی۔ (۸) کسی نے خواب دیکھا کہ اس کا کمرہ
سونے کا ہے تو یہ اشارہ ہے کہ اس کا گھر جل جائے گا۔
(۹) خواب میں کسی چھوٹے کمرے سے نکلنائم سے نکلنے کی طرف اشارہ ہے۔
(۱۰) بغیر چھت کے کمرہ میں سورج یا چاند کا طلوع ہونا اس گھر کی عورت کے نکاح کی علامت ہے۔
(11) کسی نے دیکھا کہ اس کے گھر میں ایک کچھی مٹی والے کمرے کا اضافہ ہوا جو پہلے اس گھر میں نہ تھا تو دلیل ہے کہ اس گھر میں ایک نیک صالحہ عورت کا اضافہ ہوگا۔ اور یہ کمرہ چونے اور اینٹ کا ہو تو اشارہ ہے کہ اس میں ایک مکار و منافق عورت کا اضافہ ہوگا۔ (۱۲) خواب میں لوہے سے بنا ہوا کمرہ دیکھنا صاحب خواب اور اس کی بیوی کی درازی عمر کی طرف اشارہ ہے اور چونے اور اینٹ کا کمرہ مکر و نفاق کی علامت ہے۔
(۱۳) اندھیرا کمرہ دیکھنا بد خلق اور کمپنی عورت کی طرف اشارہ ہے اور یہی خواب اگر عورت دیکھے تو بد خلق شوہر کی علامت ہے۔ (۱۴) کسی نے دیکھا کہ کمرہ لوگوں کو لیکر چل رہا ہے تو یہ اس گھر میں رہنے والوں پر مصیبت کی دلیل ہے۔
(۱۵) کسی نے دیکھا کہ اس کے کمرے کو پانی چھڑک دیا گیا ہے تو یہ بقدر چھڑکاؤ بیوی کی طرف سے غم پہنچنے اور پھر اس سے نجات کی علامت ہے۔
(۱۶) کسی نے خواب دیکھا کہ وہ کسی شہر میں مکان بنا رہا ہے اس میں کمرے ہیں اور قلعے ہیں تو تعبیر یہ ہے کہ صاحب خواب اس شہر میں نکاح کریگا اور اس کے بچے ہوں گے۔
(۱۷) کسی نے دیکھا کہ اس کا کمرہ پہلے سے زیادہ کشادہ ہو گیا تو تعبیر یہ ہے کہ اس گھر میں خوشی و خوشحالی ہوگی اور عورت کی جانب سے دولت ملے گی۔
(۱۸) کسی نے دیکھا کہ وہ نئے کمرے کی بنیاد ڈال رہا ہے تو یہ بہت بڑے غم کی طرف اشارہ ہے۔
(۱۹) نیا کمرہ دیکھنا دشمنوں کی صورت کی بھی علامت ہے۔
(۲۰) خواب میں گھر کو منقش کرتے ہوئے دیکھنا اس میں خصومت و جھگڑے کی طرف مشیر ہے۔
(۲۱) کسی نے دیکھا کہ اس کے گھر میں اندھیرا چھایا ہوا ہے تو یہ بے فائدہ دبے سرور لمبے سفر کی طرف اشارہ ہے۔
(۲۲) اپنے کمرے کو روشن دیکھنا سفر کرنے اور اس میں بھلائی نصیب ہونے کی علامت ہے۔
(۲۳) کسی نےخواب دیکھا کہ وہ اپنے کمرے کو منہدم کر رہا ہے تو دلیل ہے کہ کوئی دوسرا اس کے مال کا وارث ہوگا۔

سخنا ( کینه بغض )

خواب میں دیکھنا بڑے منصب کی دلیل ہے جیسا حکمران بنا وغیرہ۔

اذن (کان ) خواب میں کان دیکھنے کی مندرجہ ذیل چیزوں سے تعبیر کی جا سکتی ہے اولاد، مال و منصب،علم, عقل و دین, حکومت اہل و عیال اور ایسی قوم جس سے عزت ملے ۔ (۱) اگرکسی نے دیکھا کہ اسکا کان پڑا ہوا یا خوبصورت ہوا یا اس میں روشنی داخل کی گئی یا اس سے روشنی نکلی تو صاحب خواب کے ہدایت یافتہ اور اطاعت گزار ہونے اور اللہ تعالی کے اوامر کوقبول کرنے کی طرف اشارہ ہے ۔(۴) اگر کسی نے دیکھا کہ اس کا کان چھوٹا ہوایا اس میں بدبو داخل ہو گئی یا اس سے بدیو نکلی تو یہ صاحب خواب کے گمراہ ہونے اور اس کے راہ حق سے ہٹ جانے کی اور اللہ تعالیٰ کی ناراضگی کے مقام پر کھڑے ہونے کی دلیل ہے ۔ (۳) خواب میں کان کا کٹ جانا یا اس کا گم ہو جانا فساد کی نشانی ہے۔ (۴) خواب میں زائد کان ہونے کی صورت میں کسی انسان کو کسی مقصد کیلئے اجازت دینے سے تعبیر کی جاتی ہے۔ اگر زائد کان خوبصورت ہے تو کام بھی خوبصورت ہوگا۔ (۵) خواب میں کانوں کی کثرت علمی فنون کی علامت ہے یا اس بات کی دلیل ہے صاحب اذن کثیر ایک حالت میں نہیں رہے گا اور کبھی اسکی دلالت کان میں ڈالی جانے والی چیز پربھی ہوتی ہے۔ (۲) اگر کسی نے دیکھا کہ گویا اس کا کان حیوانات میں سے کسی کے کان کی طرح ہو گیا تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ اس کا منصب زائل ہو گا عزت میں کمی آئے رہوگا۔ (۷) اگر کسی نے دیکھا کہ اپنی دو انگلیاں اپنے دونوں کانوں میں ڈال رہا ہے تو تعبیر یہ کی موت گمراہی کی حالت میں واقع ہو جائے گی۔ ( ۸ ) اگر کوئی مبتدع اور گمراہ شخص خواب میں اپنی انگلیاں اپنے کانوں میں ڈالتا ہوا دیکھے تو یہ اس شخص کی موت اور ترک بدعت و ضلالت کی علامت ہے۔بسا اوقات کان میں انگلی اور ڈالنےکی تعبیر صاحب خواب کے مووذن ہونے سے بھی کی جاتی ہے ۔ (۹) بادشاہ کے کان کی تعبیر اس کے جاسوسوں سے کی جاتی ہے ۔ (۱۰) بعض دفعہ خواب میں کان دیکھنے کی تعبیر حفاظت کی اشیاء بٹوہ، صندوق خزانہ وغیرہ،سے کی جاتی ہے تو خواب میں کان میں کمی و زیادتی کی تعبیر مذکورہ اشیاء میں کمی و زیادتی سے کی جاتی ہے ۔
(11) بعض معبرین کا کہنا ہے کہ کان کی تعبیر بیوی یا بیٹی یا کسی اور رشتہ دار سے کی جاتی ہے لہذا اگر کسی نے دیکھاکہ اس کے کان میں نقص ہوا تو بیوی یا بیٹی میں نقص ہوگا اگر دیکھا کہ اس کے کان میں زیادتی ہوئی ہے تو یہ مذکورہ افراد میں زیادتی کی علامت ہے۔12) خواب میں کانوں سے ٹھیک ٹھیک سننا اس کے علم و فہم صحت، ودیانت اور یقین کی علامت ہے۔ (۱۳) اگر کسی نے خواب میں اپنے آپ کو بہرا ہوتا ہوا دیکھا تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ صاحب خواب میں کوئی دینی فساد ہے یا ہوگا ۔(۱۴) خواب میں کان کا آدھا ہونا بیوی کے انتقال کی علامت ہے(۱۵) اگر کسی نے دیکھا کہ اس کا کان کٹ چکا ہے لیکن لوگ نہیں سمجھ رہے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ کوئی شخص اس کی بیوی یا بیٹی کے ساتھ دھوکہ کرے گا۔ اگر دیکھا کہ دونوں کان اپنی اصلی حالت میں آگئے تو دلیل ہے وہ توبہ کریگا اور اصلاح کی طرف رجوع کرے گا۔ (۱۹) اگر کسی نے دیکھا کہ اپنے کانوں کی میل کھا رہا ہے تو دلیل ہے کہ وہ لڑکیوں کے پاس آتا ہے۔ (۱۷) اگر کسی نے دیکھا کہ اس کا صرف ایک کان ہے تو اس کی تعبیر عنقریب مرنے سے کی جاتی ہے ۔(۱۸) اگر کوئی شخص خواب میں اپنے کان میں انگوٹھی لٹکتی ہوئی دیکھے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ صاحب خواب اپنی بیٹی کا نکاح کرائے گا اور اس کے بطن سے بچہ پیدا ہوگا (۱۹) بعض معبرین نے کہا ہے کہ خواب میں کان دیکھنے کی تعبیر دین سے کی جاتی ہے۔ اگر کسی نے دیکھا کہ وہ اپنے کان میں کوئی چیز بھر رہا ہے تو یہ صاحب خواب کے کفر پر دلالت کرتا ہے۔(۲۰) اگر کسی نے دیکھا کہ اس کے بہت سے کان ہو گئے ہیں تو حق سے اعراض کرے گا اور اسے قبول نہیں کریگا (۲۱) اگر کسی نے دیکھا اسکے بہت سے ایک جیسے خوبصورت کان ہو گئے ہیں تو یہ اچھی خبر آنے کی علامت ہے اور اگر وہ کان ہم شکل و صورت نہ ہوں تو یہ ناپسند خبر آنے کی یکھا کہ اس کے دونوں کانوں میں دو آنکھیں بنی ہوئی ہیں تو تعبیر ہے کہ صاحب خواب نابینا ہوگا جن اشیاء کا مشاہدہ اپنی آنکھوں سے کرتا تھا ان کو کانوں سے سنے گا۔ (۲۳) اور بعض معبرین کی رائے یہ ہے کہ خواب میں کسی شخص نے جو دوسروں کو اپنا مطیع دیکھنا چاہتا ہو بہت سارے کان دیکھ لیے تو اس کے لئے بہتر ہے کہ بیوی اولاد نظام وغیرہ اس کے فرمان بردار ہونگے۔مالدار آدمی کے لئے بہت سے ہم شکل خوبصورت کان دیکھنا اچھی خبر آنے کی دلیل ہے۔ اور کان بصورت متشاکل نہ ہوں تو نا گوار خبر آنے کی طرف مشیر ہے۔ یہی خواب مدعی علیہ کے لئے اس کی خصومت اور غلام کے لئے اس کی غلامی برقرار رہنے کی دلیل ہے یہی انسان کے لئے دنیا کے کاموں میں اور آخرت کے اعتبار سے امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کے معاملے میں معین و مددگار ہے۔

انشیان (کپورے)
خواب میں کپورے کی تعبیر مندرجہ ذیل اشیاء سے کی جاتی ہے ۔ زوجین دو بچے دو صنعتیں و دربان مال کی تھیلی سامان کی گٹھڑی سرپرست قریبی۔ (۱) اگر کسی نے دیکھا کہ اس کے خصیے کاٹ دیے گئے یا ان میں کوئی نا گوار چیز پائی گئی تو اس خواب کی تعبیر یہ ہے کہ دشمن کا اس پر بقدر تکلیف غلبہ ہوگا(۲)بعض اہل تعبیر اس کی تعبیر یہ بتاتے ہیں کہ ان سے اناث کا انقطاع ہو گا ان کے ہاں مذکر اولاد ہی پیدا ہوگی۔(۳) اور بعض نے یہ کہا کہ صاحب خواب کو مال بسبب اناث کا انقطاع ہوگا ان کے دیت ملے گا۔ (۴) اگر کسی نے دیکھا کہ اس کے خصیے بڑے ہو گئے یا ان میں معمول سے زیادہ طاقت آگئی تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ اس کے دشمن اس تک نہ پہنچ سکیں گے اور کوئی گزند نہیں پہنچا سکیں گے۔(۵) بعض نے اس کی تعبیر میں کہا کہ صاحب خواب کی بیٹییاں ذیادہ پیدا ہوں گی ۔ (۶) اگر کسی نے دیکھا کہ گویا اس کے خصیے کسی دشمن کے ہاتھ میں اگئے ہیں تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ صاحب خواب پر بقدر قبضہ رسائی کریں گے۔ بعض دفعہ خصیتین کی تعبیر زنانہ رشتہ داروں سے کی جاتی ہے مثلا دو بہنیں دو بیٹیاں دو بیویاں والدہ اور خالہ وغیرہ لہذا خواب میں خصیتین میں کچھ ہونا مذکورہ افراد میں سےکسی طبقہ میں کچھ ہونے کی دلیل ہے(7). اگر کسی کے خصیے کاٹ دئے گئے تو تعبیر یہ ہے کہ اگر خواب دیکھنے والے کے ہاں دو مریضہ ہوں تو ان کا انتقال ہوگا اور اگر دو بوریاں ہو تو وہ مر جائیں گی یا اس سے جدا ہوں گی۔ (۸) بسا اوقات رؤیت خصیتین مال و لالت کرتی ہے۔ (۹) اگر کوئی شخص خواب میں اپنے آپ کو مقطوع النصیتین پائے تو دلیل ہے کہ صاحب مال کی وجہ سے مطلوب ہوگا اس سے دو ہزار یا دو سورقم کی جائے گی۔ اگر ایسا نہیں ہے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ اس کی نسل منقطع ہو جائے گی اور رزق میں تنگی ہوگی اوراللہ تعالی کی نعمت اس سے چھن جائے گی۔ (۱۰) اگر کسی نے دیکھا کہ گویا اس کا بایاں کپورہ نکال لیا گیا تو تعبیر یہ ہے کہ اس کا بچہ مر جائے گا اور کوئی بچہ پیدا نہیں ہو گا ۔ اگر کسی نے دیکھا کہ اس نے اپنا ایک خصیہ اپنی خوشی سے کسی کو ھبہ کیا اور وہ اس سے نکال لیا گیا تو دلیل ہے کہ اس کے ہاں غلط طریقے سے بچہ ہو گا اور دوسرے کی طرف منسوب ہوگا ۔ (۱۱) اگر کسی نے دیکھا کہ اس کے خصیے آنت اترنے کی وجہ سے پھولے ہیں تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ مال پائے گا اور اس کا دشمن اسکو دھمکائے گا۔ (۱۲) بعض دفعہ اس کی تعبیر کسی چیز کے چلے جانے سے بھی کی جاتی ہے۔(۱۳) اور بعض وقت خصیہ کی دلالت حرکات محنت کوشش پر ہوتی ہے۔(۱۴) اور کبھی خصیہ بچھونے اور تکیے پر بھی دلالت کرتا ہے۔(۱۵) اگر کوئی شخص اپنے آپ کو معدوم الخصیہ پائے تو دلیل ہے کہ وہ سیر یا لومڑی کے مرض میں مبتلا ہوگا۔ بعض دفعہ اس خواب کی تعبیر بیوی کو طلاق دینے یا باندی کو فروخت کرنے یا اولاد کو گم کرنے یا خرجین سامان کی گٹھڑی اور بٹوہ وغیرہ کے کھو جانے اور مال کے معدوم ہو جانے سے بھی کی جاتی ہے اگرصاحب خواب وزان ہے تو اس کا وزن کرنا معطل ہو گا ۔ اگر یہی خواب شادی شدہ شخص دیکھ لے تو دلیل ہے کہ بیوی کے اولیاء گویا اپنے اہل واقارب کو گم کر دیگا یا اس کے مرتبہ میں کمی آئے گی۔

شراع (کشتی بان )

خواب میں اس کی تعبیر بادشاہ ہے جس نے دیکھا کہ اس کے لئے کشتی چلائی گئی تو اس شخص کو بادشاہت عزت رفعت اور شرف حاصل ہو گا ۔ اگر دیکھنے والا بادشاہ ہے تو دلیل ہےکہ اس کا لشکر قوی ہو گا ۔ طاقتور دشمن سے محفوظ رہے گا۔ اس کی سلطنت عزت اور ہیبت میں اضافہ ہوگا۔

اجاره (کرایہ پر چیز لینا دینا )
(۱) اپنی چیز کرائے پر دینے کی تعبیر امن سے کی جاتی ہے۔ (۲) کبھی اجارہ نکاح پر بھی دلالت کرتا ہے۔ (۳) خواب مستاجر کی تعبیر مکار آدمی سے کی جاتی ہے جو صاحب اجارہ اس کے خداع میں آگیا تو اس سے برأت ظاہر کرے گا اور ہلاکت میں ڈال کر چھوڑے گا۔

شوک (کانٹا)

(1) خواب میں کانٹا دیکھنا اکھر تنگدست آدمی پر دلالت کرتا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ کانٹا سے مراد دین ہے اس کو لازم پکڑے گا۔ یا اس سے مراد کوئی فتنہ ہے۔ جس شخص کو کاٹا ملا اسے کوئی فتنہ لاحق ہوگا ۔ یا اس کو کوئی نہایت نا پسندیدہ معاملہ پیش آئے گا گویا کہ اس کو کوئی کانٹا لگ گیا ہے ۔ (۲) اگر کسی شخص نے دیکھا کہ وہ کاٹوں پر چل رہا ہے تو دلیل ہے وہ اپنے ذمے واجب قرضوں کی ادئیگی میں ٹال مٹول کرے گا۔ اس سے مراد ایسے جاہل آدمی بھی لئے جاتے ہیں کہ جن کا نہ دین اور نہ دنیا ہو کہا گیا کہ کانٹا درد پر دلالت کرتا ہے کبھی اس کی دلالت رنج وغم پر بھی ہوتی ہے اس کی سختی کے باعث اور اس سے مراد عشق بھی ہوتا ہے اور لوگوں پر ظلم بھی اور کبھی کانٹا ان تکالیف و نقصانات پر دلالت کرتا ہے جو عورتوں کی طرف پہنچی ہوں۔