(1) کسی کی بات کو خفیہ طور سے سنا چغلخوری اور جھوٹ پر دلالت کرتا ہے۔ بسا اوقات یہ خواب بادشاہ کی طرف سے
مبغوض ہونے کی بھی دلیل ہے۔ (۲) اگر تاجر خواب میں کسی کی بات کو سنے تو یہ اس کے بیع کے ختم ہونے کی علامت ہے۔ اگر خواب دیکھنے والا صاحب حکومت ہو تو معزول ہوگا۔ (۳) کسی نے دیکھا کہ وہ کسی انسان کی بات کو غور سے سن رہا ہے تو تعبیر ہے کہ صاحب خواب اس شخص کی ہتک عزت کریگا ۔کسی نے دیکھا کہ وہ خواب میں قصے سن رہا ہے تو تو یہ خواب اس کے لیے خوشخبری سننے کی علامت ہے