خوابوں کی تعبیر, چ

چوہا دیکھنا

(بڑا چوہا)
(۱) خواب میں چوہا پکڑنا یا اسکا گھر میں داخل ہونا اپنے علاقے سے کسی دوسری جگہ نقل مکانی کرنے کی طرف اشارہ ہے
(۲) اگر صاحب جائیداد مذکورہ خواب دیکھے تو یہ جائیداد فروخت کرنے پر دلالت کرتا ہے اپنے یا کسی اور کے گھر میں چوبا دیکھنے والے کو چاہیے کہ اپنے گھر کو چوروں سے محفوظ رکھنے کی کوشش کرے اور ان لوگوں سے جو اس کے ساتھ اس میں سکونت پذیر ہیں کیونکہ یہ خواب ان کے گھر سے کچھ اٹھائے جانے کا اشارہ ہے 3)خواب میں چوہے کا گوشت کھانا کسی فاسق شخص کی غیبت کرنے کی دلیل ہے اور کبھی اس کی دلالت نقب لگانے والے چور پر بھی ہوتی ہے۔4) خواب میں بڑا چوہا دیکھنا مندرجہ ذیل چیزوں پر دلالت کرتا ہے فسق، تکلیف، لوگوں کا جمع ہونا ،ازواج ،اولاد، گناہ اور اس کا بھاگنا قرض خواہ کے روکنے کی دلیل ہے اور خواب میں اس کا کھاناحرام رزق کھانے کی طرف مشیر ہے۔