خوابوں کی تعبیر, چ

چت لیٹنا

خواب میں گدی کے بل سونا کام میں قوت کی علامت ہے۔ (۱) کسی نے خواب میں اپنے آپ کو چت لیٹا ہوا دیکھا تو یہ صاحب خواب کے معاملے کی پختگی اور دنیا کے اس کی طرف متوجہ ہونے کی اور اس کے قبضے میں آنے کی علامت ہے۔ (۲) کسی نے خواب دیکھا کہ گویا کہ وہ چپت لینا ہوا ہے اور اسکا منہ کھلا ہوا ہے اور اس سے روٹیاں نکل رہی ہیں تو تعبیر یہ ہے کہ اس کی تدبیر کار آمد نہیں ہوگی اور اگر صاحب خواب حکومت میں ہے تو اس کو زوال ہوگا اور اس کا معاملہ دوسروں کے ہاتھ پر ہوگا۔