(۱) اس کی تعبیر مضبوط معتمد آدمی سے کی جاتی ہے (۲) خواب میں اپنی پشت کو مضبوط پانا عزت وقار ملنے پر دلالت کرتا ہے۔ (۲) کبھی نیت میں قوت وضعف دیکھنا اولاد کے قوت و ضعف پر دلالت کرتا ہے (۳) اسی طرح اپنے پیٹھ کو مضبوط وقومی دیکھنا عقل کی دولت سے سرفراز ہونے پر بھی دلالت کرتا ہے (۴) بعض کے قول کے مطابق اس خواب کی تعبیر مضبوط بیٹا ہے۔ کبھی صلب کی دلالت قوت و مضبوطی پر ہوتی ہے۔ اور کبھی پیٹھ کا مضبوط ہونا غیر شادی شدہ کے لئے باکرہ بیوی پر اور شادی شدہ کے لئے اولاد پر دلالت کرتا ہے۔ (۵) خواب میں اپنے پیٹ میں درخت اُگا دیکھنا بیوی پر قومی ہونے کی طرف اشارہ ہوتا ہے۔ (۶) اگر کسی کی پیٹھ میں بیماری ہو اور وہ خواب دیکھے کہ اس کی پیٹھ لو ہے کی ہے تو تعبیر ہے کہ اسے بیماری سے افاقہ ہو جائے گا۔
(1) کسی عارض کے بغیر جنون لاحق ہونا مالدار اور معزز ہونے کی دلیل ہے۔اور دنیاوی خوشیوں کے متوجہ ہونے پر دلالت کرتا ہے (۲) اور کسی شئی کے مس کرنے کی وجہ سے مخبوط الحواس ہونا سود خوری کی دلیل ہے۔ اور بعض علماء کے نزد یک جنون لاحق ہونا جنت میں داخل ہونے کی طرف اشارہ ہے۔ کبھی جنون لاحق ہونا بقدر جنون مال ملنے اور برے قسم کے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اسراف کرنے پر بھی دلالت کرتا ہے۔ بعض کے نزدیک اس کی دلالت میراث سے ملنے والے کپڑوں پر بھی ہوتی ہے۔ اور بعض کے نزدیک حکومت کرنے کی اہلیت رکھنے والے کے لئے خواب میں مجنون ہونا حکومت ملنے کی دلیل ہے۔ اور بچے کا مجنون ہونا اس کے والد کے غنی ہونے پر دلیل ہے اور عورت کا مجنون ہونا خوشحالی کی علامت ہے۔ اور کبھی خواب میں مجنون ہونا بیداری میں عاشق ہونے کی طرف اشارہ ہوتا ہے اور کبھی اس کی دلالت درد دینے والی پٹائی پر ہوتی ہے۔ اور مجنون ہونا اعمال صالحہ پر بھی دلالت کرتا ہے۔
(1) خواب میں پنیر دیکھنا غیر شادی شدہ کے لئے نکاح ,حاملہ کے لئے بچے کی پیدائش تاجر کے لئے مالی منفعت اور ان کے علاوہ کے لئے درازی عمر پر دلالت کرتا ہے اور لڑنے اور جھگڑنے والے کے لئے دلیل غلبہ ہے اور ملاقات سے ڈرنے کی دلیل ہے(۲)دودھ سے بنائی جانی والی چیز میں اگر حاملہ دیکھے تو یہ دلیل وضع حمل ہے اور جما ہوا دودھ دلیل برکت اور رزق ہے اور کبھی اس کے اندر کی چیزیں سود پر دلالت کرتی ہیں۔ پنیر کی دلالت راحت کے ساتھ مال ملنے پر ہوتی ہے
(۳) تر پنیر خشک سے تعبیر کے لحاظ سے بہتر ہے اور صاحب خواب کے لئے مال موجود اور اسی سال کی خوشحالی پر دلالت کرتا ہے (۴) بعض اصحاب تعبیر کی رائے ہے کہ خشک پنیر سفر پر دلالت کرتا ہے۔
اس کی تعبیر درست طریقے ہیں۔ اور اسکی دلالت مندرجہ ذیل پر بھی ہوتی ہے علم ہدایت صوم صلوۃ دنیاوی تکالیف اور آخرت کے عذاب سے نجات دلانے والی چیزیں مشکلات برداشت کرنے والے عابد اور لوگوں کی ضروریات پوری کرنے والے دربان مال اولاد بیوی اور والدہ وغیرہ۔ ہر پل کی تعبیر ا سکے مطابق ہوگی۔مثلاً شاہراہ اور سڑک پر بنا ہوا پل صاحب قوت ہونے کی دلیل ہے خاص کر اینٹوں اور پتھروں سے بنا ہوا۔ چھوٹے پل کی دلالت دربان اور قصاص لینے والے شخص پر ہوتی ہے۔خواب میں پتھروں سے بنے ہوئے پل کا مٹی سے بنے ہوئے میں تبدیل ہونا ان لوگوں کی حالت کی تبدیلی کی طرف اشارہ جن پر پل دلالت کرتا ہے۔اور اس طرح مٹی کے پل کا پتھر میں تبدیل ہونا ان لوگوں کے اندر خیر اور زیادتی مال کی علامت ہے جن پر پل دلالت کرتا ہے۔ کسی نے دیکھا وہ پل بن گیا تو تعبیر ہے و و قوت پائیگا لوگ اسکی عزت اور اسکے مال کے محتاج ہوں گے۔
خواب میں اس کو دیکھنا مالی وسعت اور امراض سے شفاء کی دلیل ہے اور لڑنے والوں کے لئے اس کی رؤیت اچھی کی علامت نہیں ہے اس لئے کہ اس کی دلالت بزدلی پر بھی ہوتی ہے اور شجاعت پر بھی۔
خواب دیکھا کہ اسکو پھندا ڈالا گی تو دلیل ہے کہ کسی امانت کے ذمہ اٹھانے کی بناپر مشہور ہوگا اور اگر کی اور سب سے ایسا ہو تو دلیل ہے کہ اس کو ظلم کی بنا پر سزا ملیگی ۔ اور اس کا شدت اختیار کرنا اس امانت یا ولایت سے فائدے حاصل کرنے کی اجرت کا اس سے مطالبہ کیا جائے گا۔ اور اگر اس پھندے سے مر گیا تو یہ اس کے مغلوب ہونے اور محتاج ہونے کی علامت ہے۔ اور پھندے سے مرنے کے بعد دوبارہ زندہ ہونا اس کے فقیر ہونے اور اس کے بدلے اللہ تعالٰی کے طرف سے بدلہ دعوض ملنے اور مستغنی ہونے اور اپنے اوپر ظلم کرنے والے پر غلبہ پانے کی علامت ہے۔ (۲) خواب میں اپنے آپ کو پھندے میں معلق کر ناغم وحزن میں مبتلا ہونے کی طرف اشارہ ہے ۔ (۳) کبھی یہ خواب اس بات کی دلیل ہے کہ جس مکان میں پھندا ڈالا ہے اس میں اقامت اختیار نہیں کریگا اور نہ ہی اپنے گھر میں اقامت پذیر ہوگا۔ (۴) خواب میں دار الخناق یعنی دے کی بیماری میں مبتلا ہونا گھر یا دکان کی وجہ سے راحت کے ختم ہونے کی دلیل ہے۔ (۵) کبھی اس کی دلالت مطالبہ قرض اور معاملہ کے تنگ ہونے پر بھی ہے۔
خواب دیکھا کہ اسکو پھندا ڈالا گی تو دلیل ہے کہ کسی امانت کے ذمہ اٹھانے کی بناپر مشہور ہوگا اور اگر کی اور سب سے ایسا ہو تو دلیل ہے کہ اس کو ظلم کی بنا پر سزا ملیگی ۔ اور اس کا شدت اختیار کرنا اس امانت یا ولایت سے فائدے حاصل کرنے کی اجرت کا اس سے مطالبہ کیا جائے گا۔ اور اگر اس پھندے سے مر گیا تو یہ اس کے مغلوب ہونے اور محتاج ہونے کی علامت ہے۔ اور پھندے سے مرنے کے بعد دوبارہ زندہ ہونا اس کے فقیر ہونے اور اس کے بدلے اللہ تعالٰی کے طرف سے بدلہ دعوض ملنے اور مستغنی ہونے اور اپنے اوپر ظلم کرنے والے پر غلبہ پانے کی علامت ہے۔ (۲) خواب میں اپنے آپ کو پھندے میں معلق کر ناغم وحزن میں مبتلا ہونے کی طرف اشارہ ہے ۔ (۳) کبھی یہ خواب اس بات کی دلیل ہے کہ جس مکان میں پھندا ڈالا ہے اس میں اقامت اختیار نہیں کریگا اور نہ ہی اپنے گھر میں اقامت پذیر ہوگا۔ (۴) خواب میں دار الخناق یعنی دے کی بیماری میں مبتلا ہونا گھر یا دکان کی وجہ سے راحت کے ختم ہونے کی دلیل ہے۔ (۵) کبھی اس کی دلالت مطالبہ قرض اور معاملہ کے تنگ ہونے پر بھی ہے۔
(۱) ایسا پتھر جس سے فرش بنایا جائے سنگ مرمر کی جگہ بچھا ہوا دیکھنا تبدیلئی احوال و تغیر مناصب اور ازواج، تبدیلی اماکن دمرا کب و معیشت کی طرف اشارہ ہے۔
(۲) اسی طرح پتھر کی جگہ سنگ مرمر نصب ہوتے ہوئے دیکھنا بجائے خیر کے شر کی علامت ہے۔
(۳) مذکورہ پھر کسی مناسب مقام پر بچھا ہوادیکھنا الفت ومحبت اجتماع، خوشی غم کی دوری رزق اور جدید لباس کی دلیل ہے۔
یہودیوں کے عقائد سے مشابہ ہوں گے۔
(۲) خواب میں اپنے آپ کو یہودیوں کی عبادت گاہ میں دیکھنا مذ ہب یہود اختیار کرنے کی نشانی ہے۔
(۳) بیعہ دیکھنا علم و حکمت، علوم منسوخہ اور اطباء پر دلالت کرتا ہے۔
(۴) کسی نے دیکھا کہ گویا وہ بیعہ میں کسی کی فرمانبرداری کر رہا ہے یا اہل بیعہ کی طرح کوئی عمل کر رہا ہے تو یہ دلالت کرتا ہے کہ صاحب خواب یہودیوں کی طرح زندگی گزار رہا ہے یا یہودیوں کی طرح اخلاق رکھتا ہے یا ان کی مذہب کی طرف مائل ہو رہا ہے یا وہ وعدہ خلافی کرتا ہے جیسا کہ گر جا گھر میں یہ کام کرے وعدہ خلافی کرتے ہیں اور کبھی اس کی دلالت معاشرت نصاری یا ان کے مذہب کی طرف میلان پر بھی ہوتی ہے۔
(۵) مسجد اور بیعہ کومنہدم ہوتے ہوئے دیکھنا مسلمانوں پر دشمنوں کے غلبے اور ان کے عموم کی طرف اشارہ ہے۔
(۶) کبھی بیعہ دیکھنا کسی کے ہاتھ پر تقوی اور طاعت پر بیعت کرنے پر دلالت کرتا ہے۔
شفر العین ( پلکیں)
(1) خواب میں پلکیں دیکھنا دین کی حفاظت کی دلیل ہے ۔ (۲) اگر دیکھا کہ اس کی پلکیں بہت خوبصورت ہیں تو یہ دین میں اچھائی کی بشارت ہے ۔ (۳) اور جس نے دیکھا کہ اس کی پلکیں سفید ہوگئی ہیں ۔ تو مطلب ہے کہ اس شخص کو ایسا مرض لاحق ہو گا جس کا تعلق سر آنکھوں یا کانوں یا بہرہ پن سے ہوگا۔
(1) اس کی دلالت یہود کی طرف سے مال ملنے پر ہوتی ہے خواب دیکھا کہ وہ پتیل پگھلا رہا ہے تو تعبیر ہے کہ وہ کسی سے دنیاوی معاملے میں جھگڑے گا اور زبان زد عام ہوگا۔ (۲) بعض علماء کے قول کے مطابق خواب میں پتیل دیکھنا بری بات سننے اور بہتان لگنے کی علامت ہے (۳) پتیل کی دلالت متاع دنیا پر فخر کرنے والے آدمی پر بھی ہوتی ہے۔ (۴) خواب میں تیل سے مارا جانا متاع طلبی کی علامت ہے۔ کبھی اس کی دلالت بدن میں پھوڑے نکلنے یا کسی اور آفت کی وجہ سے مرنے پر ہوتی ہے۔
خواب میں اس کو دیکھنے کی تعبیر غم، تکلیف اور تھکاوٹ کے دور ہونے کی نشانی ہے اور امور سفر کی تیاری کی بھی علامت ہے۔
شرب (پینا)
خواب میں پینا دلیل ہے نا معلوم مشروب یا میٹھے پانی کی یہ علم و ہدایت پر بھی دلالت کرتا ہے۔ (۱) جس نے صبح کے وقت ٹھنڈا میٹھا پانی پیا تو یہ حلال مال پانے کی دلیل ہے یہ خواب تمام لوگوں کے حق میں خیر ہے سوائے اس آدمی کے کہ جس کی عادت گرم پانی پینے کی ہے۔
شرائحی (پکانے والا )
(1) خواب میں اسے دیکھنا شرور جھگڑوں لڑائی، تفریق بین الناس حلال حرام کی تمیز مٹانے سونے چاندی کی خریدو
فروخت سود خوری اور قضاء الحوائج پر دلیل ہوتا ہے۔
شعب الجبل ( پہاڑی درہ )
دھوکہ اور فریب کی دلیل ہے
شق القماش (کپڑے میں پھٹن)
دلالت کرتا ہے طلاق اور دوسرا نکاح کئے بغیر حلالہ پر۔
شبه ( پیتل)
جس شخص نے خواب میں دیکھا کہ وہ شبہ پگھلا رہا ہے تو دلیل ہے کہ وہ کسی دنیاوی معاملہ میں جھگڑا کرے گا۔ بعض معبرین نے فرمایا کہ شبہ یا پیتل دیکھنا اس بات کی دلیل ہے کہ اسے برا کلام سننے کو ملے گا۔ یا اپنی دشمن قوم سے بہتان کا سامنا کرے گا۔
الايل ( پہاڑی بکرا):
(1) خواب میں پہاڑی بکرا دیکھنا تاج عزت و وقار ہیبت اور دشمنوں کے ختم ہونے اور مقام سے گرنے کی دلیل ہے۔(۲)کبھی اس کی تعبیر اس مسافر سے کی جاتی ہے جو بیابان پہاڑ اور سرحدوں میں ہوتا ہے اور رزق حلال سے گزارہ کرتا ہے۔(۳) کسی نے دیکھا گویا اس کا سر بکرے کے سر کی طرح ہوا تو یہ ولایت و ریاست ملنے کی نشانی ہے۔