(۱) اس کی تعبیر مضبوط معتمد آدمی سے کی جاتی ہے (۲) خواب میں اپنی پشت کو مضبوط پانا عزت وقار ملنے پر دلالت کرتا ہے۔ (۲) کبھی نیت میں قوت وضعف دیکھنا اولاد کے قوت و ضعف پر دلالت کرتا ہے (۳) اسی طرح اپنے پیٹھ کو مضبوط وقومی دیکھنا عقل کی دولت سے سرفراز ہونے پر بھی دلالت کرتا ہے (۴) بعض کے قول کے مطابق اس خواب کی تعبیر مضبوط بیٹا ہے۔ کبھی صلب کی دلالت قوت و مضبوطی پر ہوتی ہے۔ اور کبھی پیٹھ کا مضبوط ہونا غیر شادی شدہ کے لئے باکرہ بیوی پر اور شادی شدہ کے لئے اولاد پر دلالت کرتا ہے۔ (۵) خواب میں اپنے پیٹ میں درخت اُگا دیکھنا بیوی پر قومی ہونے کی طرف اشارہ ہوتا ہے۔ (۶) اگر کسی کی پیٹھ میں بیماری ہو اور وہ خواب دیکھے کہ اس کی پیٹھ لو ہے کی ہے تو تعبیر ہے کہ اسے بیماری سے افاقہ ہو جائے گا۔
پیٹھ دیکھنا
11
Jun