خوابوں کی تعبیر, پ کی تعبیریں

پھندا دیکھنا

خواب دیکھا کہ اسکو پھندا ڈالا گی تو دلیل ہے کہ کسی امانت کے ذمہ اٹھانے کی بناپر مشہور ہوگا اور اگر کی اور سب سے ایسا ہو تو دلیل ہے کہ اس کو ظلم کی بنا پر سزا ملیگی ۔ اور اس کا شدت اختیار کرنا اس امانت یا ولایت سے فائدے حاصل کرنے کی اجرت کا اس سے مطالبہ کیا جائے گا۔ اور اگر اس پھندے سے مر گیا تو یہ اس کے مغلوب ہونے اور محتاج ہونے کی علامت ہے۔ اور پھندے سے مرنے کے بعد دوبارہ زندہ ہونا اس کے فقیر ہونے اور اس کے بدلے اللہ تعالٰی کے طرف سے بدلہ دعوض ملنے اور مستغنی ہونے اور اپنے اوپر ظلم کرنے والے پر غلبہ پانے کی علامت ہے۔ (۲) خواب میں اپنے آپ کو پھندے میں معلق کر ناغم وحزن میں مبتلا ہونے کی طرف اشارہ ہے ۔ (۳) کبھی یہ خواب اس بات کی دلیل ہے کہ جس مکان میں پھندا ڈالا ہے اس میں اقامت اختیار نہیں کریگا اور نہ ہی اپنے گھر میں اقامت پذیر ہوگا۔ (۴) خواب میں دار الخناق یعنی دے کی بیماری میں مبتلا ہونا گھر یا دکان کی وجہ سے راحت کے ختم ہونے کی دلیل ہے۔ (۵) کبھی اس کی دلالت مطالبہ قرض اور معاملہ کے تنگ ہونے پر بھی ہے۔