خوابوں کی تعبیر, پ کی تعبیریں

پچکاری

(۱) خواب میں پچکاری حسب عادت مناسب چیز سے کرنا دلالت کرتا ہے سٹور سے فضول مال کے چلے جانے اندر کی بیماری کے ختم ہونے یا بیت الخلاء کی صفائی جس سے استراحت حاصل ہو پر ۔ (۲) اور غیر مناسب چیز سے پچکاری کرنا یا ایسے آدمی سے کرانا جو عام طور پر عمل نہیں کرتا دلیل ہے گھر کے چھن جانے یا اس میں نقب پڑنے یا میت کو قبر سے اٹھا کر کسی اور جگہ منتقل کرنے یا ز بر دستی زکوۃ نکلوانے یا ر کھی ہوئی امانت اٹھوانے کی۔ (۳) خواب میں کسی درد کی وجہ سے یہ عمل کرنا ایسا کام کرنے کی طرف رجوع کرنے کی دلیل ہے جس میں اس کی دینی اصلاح ہو۔ اور بغیر درد کے پچکاری کرنا کسی سے وعدہ یا اپنے اوپر مانی ہوئی نذر یا نصیحت کی طرف جو اس کی طرف سے ہو آنے کی دلیل ہے۔(۴) اور کبھی کسی سخت غصے میں مبتلا ہونے کی دلیل ہے