خواب میں پانی دیکھنے کی تعبیر نہ لکھ اور خوش طبع ہیوی ملنے سے کی جاتی ہے۔ اگر عورت خواب میں پانی دیکھے تو یہ اس کے لئے با اخلاق شوہر ملنے کی دلیل ہے کنوان دیکھنا مال، علم یا شادی پر دلالت کرتا ہے اور کبھی اس سے مراد قیدی قید خانہ اور سازش بھی ہوتی ہے۔ (۳) کسی نے خواب میں کنواں کھودا اور اس سے پانی نکل آیا تو تعبیر یہ ہے کہ صاحب خواب ایک مالدار عورت سے نکاح کریگا اور اس کے ساتھ مکر کرے گا اس لئے کہ اس نے گھڑا کھودا ہے۔
(۴) اگر کنواں کھودا مگر پانی نہیں نکلا تو یہ غریب عورت سے نکاح کی دلیل ہے۔
(۵) اگر کسی نے دیکھا کہ وہ کنویں ے پانی پیا ہے تو تعبیر یہ ہے کہ اگر صاحب خواب اسے خود کھودا ہو تو وہ چال سے مال حاصل کر یگا ۔
(۶) اگر کسی دوسرے کے ذریعہ کھو دوائے تو اس کے یا اس کے ہم نام کے ذریعے اس کو مال ملنے کی دلیل ہے۔
(۷) کسی نے خواب میں پرانا کنواں دیکھا کہ اس سے آنے جانے والے لوگ ڈول اور ری کے ذریعے پانی لے رہے ہیں تو تعبیر یہ ہے کہ اس مقام پر کوئی عورت یا کسی عورت کا شوہر یا سر پرست ہو گا جس سے لوگ اپنی معیشت کے سلسلے میں فائدہ حاصل کریں گے ۔
(۸) اگر دیکھا کہ کنواں کا پانی بھر گیا اور باہر بہ گیا تو یہ اس علاقے میں غم وحزن اور رونے کی علامت ہیں ۔
(۹) دیکھا کہ کنواں بھر گیا ہے لیکن باہر نہیں بہا ہے تو یہ خیر کی علامت ہے۔
(۱۰) کسی نے دیکھا کہ وہ اپنے باغ کو سیراب کرنے کے لئے کنواں کھود رہا ہے تو تعبیر یہ ہے کہ وہ ایک دوا تیار کرلیگا اس کو استعمال کر کے اپنیبیوی کے ساتھ جماع کریگا۔
(11) کسی نے دیکھا کہ اس کا نواں بھر کیا اور اس کا پالی با ہرا ۔ داخل ہو گیا۔ تو تعبیر یہ ہے کہ صاحب خواب کو ایسا مال ملے گا جو اس کے لئے وبال کا سبب بنے گا۔
(۱۲) اگر دیکھے کہ پانی گھر سے نکلا ہے تو یہ غم کے ختم ہونے اور بقدر خروج پانی مال کم ہونے کی دلیل ہے۔
(۱۳) کسی نے خواب میں دیکھا کہ وہ ایسے کنویں میں گر گیا جس کا پانی گدلا ہے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ صاحب خواب کسی جابر و ظالم سرکاری آدمی کے ساتھ تصرف کر دیگا۔ اور اس کی سازش و ظلم کی زد میں آئے گا اور اس کا معاملہ اس پر مشکل ہو جائیگا۔
(۱۴) اگر دیکھا کہ کنویں میں گر گیا مگر اس کا پانی صاف و شفاف ہے تو تعبیر یہ ہے کہ صاحب خواب کسی صالح آدمی کے لئے کام کریگا اور وہ اس سے راضی ہوگا۔
(۱۵) اگر دیکھا کہ وہ کنویں کے اوپر بیٹھا ہوا ہے تو یہ دلیل ہے کہ وہ ایک مکار آدمی کے ساتھ معاملہ کر لیگا۔ اور اس کے قید سے بچ جائیگا۔ (۱۶) کنویں میں کچھ ڈول وغیرہ ڈالنا سفر کی علامت ہے۔
(۱۷) نامعلوم جگہ میں میٹھے پانی والا کنواں دیکھنا حصول دنیا کی نشانی ہے اور بقدر پانی رزق ملنے اور عمر کے دراز ہونے کی بھی علامت ہے۔
(۱۸) خواب میں کنواں کا منہدم ہونا صاحب خواب کی بیوی کے مرنے کی دلیل ہے۔
(۱۹) کسی نے خواب دیکھا کہ اس کے دونوں پاؤں کنویں میں لٹکے ہوئے ہیں تو صاحب خواب مال کے معاملے میں سازش کا شکار ہو گا۔
(۲۰) کسی نے خواب میں دیکھا کہ وہ کنویں میں اترا اور درمیان میں اذان دی تو یہ سفر کی دلیل ہے اور اگر اس کے راستے میں پانی خشک ہوتا چلا گیا تو یہ سرداری ولایت و حکمرانی ملنے یا تجارت میں نفع حاصل ہونے کی علامت ہے۔
(۲۱) اگر درمیان میں کسی دوسرے کی اذان سنی تو تعبیر یہ ہے کہ اگر صاحب خواب حکمران ہے تو اپنے عہدے سے معزول کیا جائیگا –
(۲۲) کسی نے دیکھا کہ اس کے گھر میں یا زمین میں کنواں نکلا ہے تو دلیل ہے کہ صاحب خواب کی معیشت میں استحکام ہوگا اور تنگی کے بعد خلاف توقع وسعت نصیب ہوگی۔
(۲۳) کسی نے دیکھا کہ وہ کنویں میں گر گیا تو یہ اپنے رہتے سے اور عزت سے گرنے کی نشانی ہے۔
(۲۴) کنواں مندرجہ ذیل اشیاء پر دلالت کرتا ہے۔ والد والدہ قبر سازش، گالم گلوچ ضروریات کی تکمیل سفر مقاصد کا پورا ہونا، بخل وغیرہ یعنی مختلف حالات میں اس کی تعبیر مختلف اشیاء سے کی جاتی ہے۔ مثلا گھر کے کنویں کی دلالت صاحب خواب کی بیوی خادم اس کی دکان اس کے مال اور اسکی موت وحیات وغیرہ سے ہوتی ہے۔ اور غیر مستعمل کنواں انقطاع سفر کی علامت ہے اور راستوں میں مستعمل کنوؤں کی تعبیر مساجد وغیرہ سے کی جاتی ہے۔
(۲۵) اور کبھی کنوؤں کی تعبیر ایسی زانیہ عورت سے کی جاتی ہے کہ جس کے پاس ہر کوئی آتا ہو ۔
(۲۶) اگر کنویں سے مراد اس کے نگران یا پڑوسیوں کے امور کے نگران ہوں تو راستے کا کنواں تنگی کے بعد وسعت کی علامت سمجھا جائے گا۔
(۲۷) اور زمین سیراب کرنے والا کنواں دیکھنا دنیا ہے کہ جس سے بعض فائدہ حاصل کریں اور بعض اس کے محتاج ہوں ۔
(۲۸) کبھی کنواں مدارس و مکاتب پر بھی دلالت کرتا ہے ۔
(۲۹) پانی سے خالی کنویں کی تعبیر دھوکہ اور خداعسے کی جاتی ہے ۔
(۳۰) کسی نے خواب دیکھا کہ کسی محلہ یا شہر میں اب زم زم کا کنواں نکلا ہے تو تعبیر ہے کہ اس علاقے میں ایسے آدمی کا ورود ہوگا کہ لوگ اس کی نیکی یا دعا سے مستفید ہوں گے۔ کبھی یہ خواب اس علاقے کے لوگوں کے لیے اپنے دشمنوں پر غلبہ اور برکت کی نشانی بھی سمجھا جاتا ہے کبھی بوقت ضرورت بارانِ رحمت کے نزول کی علامت بھی ہوتا ہے۔
(۳۱) کنویں کے قریب کھڑا ہو کر اس کا صاف پانی پینا اہل علم کے لیے بقدر شرب پانی علم اور فقیر کے لیے غنا اور غیر شادی شدہ کے لیے شادی اور حاملہ کے لیے بچہ کی پیدائش اور ضرورت مند کے لیے ضرورت پوری ہو نے اور سفر کے خواہشمند کے لیے سفر اور اس سفر میں منفعت کے حصول اور کسی مقصد کے حصول کے طالب کے لیےکامیابی پر دلالت کرتا ہے ۔
(۳۲) کنویں کے پانی کا ختم ہونا اور نیچے چلا جانا کفر و شرک کی طرف اشارہ ہے۔
(۳۳) بسا اوقات کنواں دیکھنے کی تعبیر دینی امور میں شک وریب سے کی جاتی ہے ۔
(۳۴) کسی نے خواب میں خود کو کنویں کی طرف دیکھتے ہوئے دیکھا تو تعبیر یہ ہے کہ وہ کسی عورت کے معاملے میں متفکر ہو گا۔
(۳۵) کسی نے دیکھا کہ اس کا کنواں گھٹ گیا تو تعبیر یہ ہے کہ اس کی بیوی اگر مریضہ ہے تو وہ مرض سے صحت یاب ہو جائیگی ۔
(۳۶) کنویں کی دلالت بسا اوقات لوگوں کو نفع پہنچانے ان کے معاملات میں سعی کرنے اور دینی اور دنیاوی معاملات میں ان کی مدد کرنے والے پر بھی ہوتی ہے۔
(۳۷) خواب دیکھا کہ کنویں سے وضوء کے لئے پانی نکال رہا ہے تو دلیل ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کے دین پر عمل کرنے والے مومن مرد سے مدد طلب کریگا۔ چنانچہ اگر وضو مکمل ہو تو دین علم اور مرض کے لئے شافی ہونے کی دلیل ہے۔
(۳۸) اور کبھی اس کی دلالت بیوی اور کثیر الکلام لڑکے پر بھی ہوتی ہے