(1) خواب میں ٹھنڈک محسوس کرنا فقر کی علامت ہے۔ کسی نے سایہ میں سردی محسوس کی دھوپ میں جا بیٹھا تو یہ فقر ختم ہونے کی علامت ہے۔ اس طرح دھوپ میں گرمی محسوس کر کے زیر سایہ آنے کی تعبیر غم سے نجات کی طرف مشیر ہے۔
(۲) گرمی کے موسم میں خواب میں سردی محسوس کرنا فوائدہ کثیر اور رزق وافر اور عمدہ لباس کی علامت ہے۔
(۳) اگر کسی نے خواب دیکھا کہ گویا اسے سردی لگ رہی اور ساتھ ساتھ ہوا بھی چل رہی ہے تو تعبیر ہے کہ اس کو محتاجی پر محتاجی لاحق ہوگی۔
(۴) اور خواب میں آگ یا چنگاری یا دھواں دیکھنے کی تعبیر بادشاہ کے عمل میں کوشش کی وجہ سے محتاجی لاحق ہونے اور ہول کی علامت ہے۔
(۵) بھڑکتی ہوئی آگ سے گرمی حاصل کرنے کی تعبیر بادشاہ کے کام میں مصروف ہونے کی علامت ہے۔ اور چنگاری سے گرمی حاصل کرنا مال یتیم تلاش کرنے کی دلیل ہے اور دھواں میں گھر جانے کی تعبیر اپنے آپ کو ہول عظیم میں ڈالنے سے کی جاتی ہے۔ (1) سرد موسم میں سردی محسوس کرنے کی کوئی خاص تعبیر نہیں۔ البته گرم موسم میں سردی لگنے کی تعبیر ایسے سفرسے کی جاتی ہے جو کم نہ ہو۔ اور کبھی اشیاء مخفی کے ظہور سے بھی اس کی تعبیرکی جاتی ہے