(۱) اس کی دلالت اللہ تعالی کے عذاب اور خدائی فوج پر ہوتی ہے اس لئے کہ یہ موسیٰ علیہ السلام کے معجزات میں سے ہے
(۲) کسی مقام پر ان کا اتر جانا یا اس مقام میں کوئی نقصان پہنچا کر آسمان کی طرف اڑنا تکلیف دہ لوگوں کی آمد کی دلیل ہے یا بارش برسنے کی طرف اشارہ ہے
(۳)چھوٹی لڑیوں کی تعبیر بڑی کے مقابلے میں اچھی نہیں ہے چنانچہ اسکی تعبیر بداخلاق و ہد سیرت فوج مسلط ہونے سے کی جاتی ہے(۴) بعض علماء کی رائے ہے کہ ٹڈی کی دلالت چٹیل میدان پر بھی ہوتی ہے
(۵) ٹڈی سے کچھ گرتا ہوا دیکھنا عذاب الہی کی طرف اشارہ ہوتا ہے
(۶) کسی ایسے علاقے میں ٹڈی دیکھنا جہاں اسکو کھایا جاتا ہو یا اس سے کوئی دوسرا فائدہ حاصل کیا جاتا ہو رزق ملنے کی دلیل ہے۔
(۷) ہانڈی یا کسی اور برتن کے اندرٹڈی کا گرنا درہم و دنانير ملنے کی طرف اشارہ ہے
(۹) ہر اس جگہ میں ٹڈیوں کو دیکھنا جہاں ظاہر ہو کہ نقصان نہیں پہنچ سکتا غم کے دور ہونے کامیابی اور خوشی کی دلیل ہے
(۱۰)کسی نے خواب دیکھا اس پر سونے کی ٹڈیوں کی بارش ہو رہی ہے تو تعبیر ہے کہ اس کا جو مان ختم ہوا ہے اللہ تعالیٰ اس کا نعم البدل عطا کرے گا اگرغمگین شخص یہ خواب دیکھے تو غم دور ہونے کی دلیل ہے
(11) بعض علماء کی رائے ہے کہ ٹڈی کی تعبیر دھوکہ باز نانبائی سے بھی کی جاتی ہے
(۱۲)بعض معبرین کی رائے ہے کہ ٹڈی کی تعبیر فتنہ اور دشمن ہے
(۱۳) خواب میں کھیتوں اور گاؤں کے اندرٹڈی دیکھنا تکلیف و شدت اور اشیاء کے باطل ہونے اور ہلاکت کی علامت ہے اس لئے کہ یہ نباتات پر واقع ہوکر اسکو برباد کرتے ہیں
(۱۴) کبھی ان کی تعبیر شریرقسم کے لوگوں اور بد اخلاق قسم کی عورتوں کی موافقت سے بھی کی جاتی ہے
(۱۵) کسی نے خواب دیکھا کہ اس نے ٹڈیوں کو پکڑ کر ایک مٹکے میں ڈالدیا۔ تو تعبیر ہے کہ اس کو دراہم ملیں گے اور وہ ان کو کسی عورت کے پاس لے جائیگا
(۱۶) کبھی اسکی دلالت شور شرابا کرنے والی فوج پر بھی ہوتی ہے
(۱۷) مکان کے اندر یا مکان کی چھتوں پر ان کا گرنا بارش پر دلالت کرتا ہے۔
(۱۸) ٹڈیوں کا بہت زیادہ ہونا یا لوگوں کا اسکے خلاف کاروائی کرنا یازمین و آسمان کے درمیان انہیں دیکھنا عذاب الہی کی دلیل ہے اور لوگوں کا ان کو جمع کرنا اور کھانا اور ان کی طرف سے کوئی ضرر و نقصان نہ ہونا رزق کی وسعت اور معاشی بہتری پر دلالت کرتا ہے (۱۹) بعض اصحاب تعبیر کی رائے ہے کہ کبھی اسکی دلالت دشمنوں کے اندر گھس آنے اور جیش عظیم کے ذریعے قلعوں پر حملہ
آور ہونے اور اموال چھیننے پر بھی ہوتی ہے
(۲۰) کبھی اسکی دلالت رزق حلال پر بھی ہوتی ہے
(۲۱) خواب میں ٹڈی کھانا فوج کی طرف سے کچھ ملنے کی دلیل ہے
(۲۲) چھوٹی ٹڈیاں عوام الناس اور ان کے شور وشرابے کی علامت ہے اور کبھی ان کی دلالت بارش اور اونٹوں پر بھی ہوتی ہے
(۲۳) کبھی اس کی دلالت اس شہر میں داخل ہونے والے دوستوں پر ہوتی ہے جس شہر میں ان کو خواب میں دیکھا ہے اور خواب میں زیادہ ٹڈیاں پکڑ نا عورتوں کو خطبہ نکاح دینے میں زیادہ کلام کرنے پر دلالت کرتا ہے۔
ٹڈی دیکھنا
11
Jun