خوابوں کی تعبیر, ن

ن

(1) اس کی دلالت بے وقوف خادم پر ہوتی ہے ۔ (۲) بعض کی رائے کے مطابق کم عقل عورت کی علامت ہے ۔ (۳بالوعہ مجہولہ زانیہ عورت کی دلیل ہے۔(۴) اس کا بند ہونا راستوں کے بند ہونے اور پیشاب کے آمد میں مشکل ہونےکی علامت ہے۔

(1) اس کو خواب میں دیکھنا بزرگی اور سعادت مندی کی علامت ہے اگر وہ قوی تھا تو یہ اس کی قوت کی دلیل ہے اور اگر وہ ضعیف تھا تو یہ دلیل ہے کہ وہ اسکی دیکھی ہوئی حالت پر ہوگا۔ اگر اس کا جسم برا تھا تو یہ بھی مذموم ہو گا اگر وہ اچھا تھا تو بھی اچھا ہو گا ۔ (۲) اگر دیکھا کہ کوئی بوڑھا اُس کی نگرانی کر رہا ہے تو دلیل ہے کہ اسے خیر حاصل ہوگی ۔ (۳) اگر کسی نے دیکھا کہ وہ کسی بوڑھے کے پیچھے جارہا ہے تو یہ شخص بھلائی کی اتباع کرے گا اور خوشحال ہوگا اگر وہ بوڑھا رُستاقی کا رہنے والا ہے تو تندخو دوست کی دلیل ہے اگر وہ ترکی تھا تو عام دوست کی علامت ہے ۔ اگر وہ کافر تھا تو دلیل ہے عدم ایفاء کی اگر مسلمان تھا تو شر سے محفوظ رہے گا۔ اگر وہ دیلمی تھا تو دلیل ہے بچے امانت دار با وفا دوست کی ۔ (۴) اگر کسی نامعلوم بوڑھے کو دیکھا اور اسے غضبناک کیا تو دلیل ہے کہ وہ ناصح دوست ہے اور برھم ہو رہا ہے اور وہ اس کی نصیحت کو قبول نہیں کر رہا ہے ۔ (۵) اگر دیکھا کہ وہ اسے پسند کرتا ہے تو وہ اسے نصیحت کرے گا اور وہ اس کی نصیحت قبول کرے گا دین اور دنیا کے معاملے میں اس کی موافقت کرے گا۔ (۲) جس شخص نے محبت رکھنے والے دوستوں کا اجتماع دیکھا اور یہ معلوم نہیں کہ وہ بوڑھے ہیں یا نو جوان تو دلیل ہے کہ خیر کے دروازے کھلیں گے۔ ( ۷ ) اگر کسی بوڑھے کو کسی عورت نے خواب میں دیکھا تو یہ اس کی دنیا ہے ۔ (۸) اگر کسی نوجوان یا بے ریش نے دیکھا کہ وہ بوڑھا ہو گیا ہے تو یہ علم اور ادب حاصل ہونے کی دلیل ہے اور وہ اچھی حالت میں تھا تو عزت اور جاہ کی نشانی ہے یہودی بوڑھا دیکھنا انسان کی ہلاکت کے در پے انسان کی دلیل ہے۔ نصرانی بوڑھا دلیل ہے ایسے بوڑھے کی کہ اس کی دشمنی نقصان نہ دے گی ۔ کافر بوڑھا خواب میں دیکھنا پرانی دشمنی رکھنے والے دشمن کی دلیل ہے۔ (۹) اگر بوڑھے نے دیکھا کہ وہ جوان ہو گیا معاملے میں نقصان کی دلیل ہے۔ بعض معبر فرماتے ہیں کہ اس کی موت واقع گی ۔ بعض معبرین کی رائے یہ ہے کہ یہ خواب اس کی حرص پر دال ہے۔ (۱۰) اگر کسی بوڑھے نے دیکھا کہ اس کی ماں نے اُسے جنا ہے اگر خواب دیکھنے والا مریض ہے تو اشارہ ہے کہ اسکی موت واقع ہوگی اگر صحیح سالم ہے مگر تنگدست ہے تو کشادگی حاصل ہوگی اگر غنی ہے تو تنگی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اور معاملات اور کمائی کے سلسلے میں رکاوٹ ہوگی ۔ (۱۲) اگر کسی بوڑھے نے دیکھا کہ وہ بچہ بن گیا ہے تو وہ کسی کام میں جہالت کا مظاہرہ کریگا۔ صالح بوڑھا دیکھنا عزت شرف ورزق برکت اور طویل عمر کی بشارت ہے۔ اور بوڑھا کھوسٹ دیکھنا وہم میں مبتلا ہونے کی علامت ہے۔ بعض مرتبہ کسی بوڑھے کو دیکھنا عاجزی ناکامی سستی کمزوری اور بے دست وپا ہو جانے کی علامت ہے۔

(1) کسی جوان کو خواب میں دیکھنا آدمی کے دشمن کی دلیل ہے (۲) اگر وہ گورا چٹا ہے تو دلیل ہے۔ بوشیدہ دشمن کی (۳) اگر وہ گندمی رنگ کا تھا تو نشانی ہے مالدار دشمن کی (۴) اگر وہ سرخ و زرد زائد رنگت والا ہے تو دلیل ہے بوڑھے دشمن کی (۵) اگر وہ نوجوان دیلمی تھا تو دلیل ہے امانت دار دشمن کی (۶) اگر وہ رُستامی تھا تو اس کی تعبیر سخت دشمن ہے ( ۷ ) اگر وہ نو جوان قومی اور نا معلوم تھا تو دلیل ہے سخت عداوت کی (۸) اگر معروف تھا تو یہ قوی ہونے پر دلیل ہے اگر و نوجوان قوی اور نا معلوم تھا تو دلیل یے سخت عداوت کی (۸) اگر معروف تھا تو قوی ہونے پف دلیل ہے اگر وہ صعیف تھا تو بیداری کی حالت میں اُس کی قوت کے مضمحل ہونے کی علامت ہے۔ (۹) اگر دیکھا کہ وہ کسی نوجوان کے پیچھے پیچھے جا رہا ہے تو یہ دشمن پر فتح مندی کی دلیل ہے۔ اگر اس کے برعکس دیکھے تو تعبیر بھی بر عکس ہے۔ (۱۰) اگر کسی نا معلوم نوجوان کو دیکھا کہ اُس نے اسے غصہ دلایا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ اس کے ایک ایسے دشمن کا ظہور ہو گا جو لوگوں کے نزدیک مبغوض ہے اگر وہ اسے پسند کرتا ہے تو یہ دلیل ہے ایسے دشمن کے ظاہر ہونے کی جسے لوگ پسند کرتے ہوں۔ (11) اگر دیکھا کہ کوئی جوان اس کی نگرانی کر رہا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ ایک دشمن ہے جو اس پر قدرت پاچکا ہے اور اس پر غالب ہے۔ (۱۲) کسی نے اگر دیکھا کہ وہ پھر سے جوان ہو گیا ہے حالانکہ وہ بوڑھا تھا اس کی تعبیر یہ ہے کہ اس سے زبردست نقصان پہنچے گا۔ خواب میں بالغ نوجوان نظر آئے تو اس کی تعبیر دشمن ہے چونکہ بالغ ہونے کے بعد لڑ کا کسی منع کرنے والے یا امر کی بات کی طرف التفات نہیں کرتا ۔ نوجوان مکر اور دھو کہ یا نا پسندیدہ دشمن کی دلیل ہوتا ہے اسے خواب میں دیکھنا قوت و حرکت اور غلبہ جہل کی دلیل ہوتا ہے اور بعض مرتبہ اس سے مراد اللہ کا شکر ہوتا ہے۔

انف (ناک)
(1) ناک کا خوبصورت ہونا اور فرحت بخش بو سونگنا راحت کی علامت ہے اور کبھی ناک کی دلالت انسان کی زینت کے اسباب مثلا مال, والد, اولا د, بھائی, شوہر یا شریک کاروغیرہ پر ہوتی ہے چنانچہ ناک کا خوصورت ہونا
مذکورہ افراد کے حسن
حال پر دلالت کرتا ہے اس کا سیاہ ہونا یا بودھی ہونا ذلت اور مقہور ہونے کی دلیل ہے۔ (۲) اچھی خوشبو سونگنا بلندی مرتبہ اور خوش دلی کی علامت ہے ۔(۳)چہرہ یا بدن کے کسی دوسرے حصے میں بہت ساری ناک دیکھنا اتباع اولاداور تجدید راحت کی بشارت ہے۔(۴) کسی نے خواب دیکھا گویا اس کی ناک لو ہے یا سونے کی بن گئی تو پھر اس کے کسی جرم کی وجہ سے اس پر آفت نازل ہو گی اس لئے کہ مجرمین کی ناک کائی جاتی ہے اور اگر وہ توبہ کرتے ہیں تو ان کو لوہے یا سونے کی ناک لگا دی جاتی ہے ۔(۵) اگر تاجر اپنی ناک کوسونے یا چاندی کی دیکھے تو اس کی تجارت میں منافع کی کثرت ہوگی اور معرفت میں اضافہ ہوگا کبھی ناک کی دلالت کسی پیغام رساں کی زبانی خبر پہنچنے پر ہوتی ہے اور اس کی دلالت پوشید و خبر لانے والے جاسوس پر ہوتی ہے کبھی ان سے ریزش آنے کی وجہ سے اس کی دلالت ذکر یا فرج پر ہوتی ہے اور کبھی اس کی دلالت کسی شریر انسان کے دروازے پر ہوتی ہے اور کبھی اس کی دلالت ایسی دھونکی پر ہوتی ہے جس کے ساتھ اس کا رزق متعلق ہو خواب میں اپنی دھونکنی کو خراب دیکھنا ناک پر آفت نازل ہونے کی علامت ہے اس طرح ناک میں کوئی حادثہ واقع ہونا پیشے کے منقطع ہونے کی دلیل ہے اس لئے کہ ناک سانس اندر آنے جانے میں معین ہے۔ (۶) اگر کوئی قاری گانا گانے والا یا مؤذن خواب میں اپنی ناک کو معدوم یا سونگنے سے بند دیکھے تو اپنی صنعت سے راحت کے متعذر ہونے کی علامت ہے اور کبھی اس کی تعبیر تنگ دلی کے مرض میں مبتلا ہونے سے کی جاتی ہے کبھی ناک اور کان کی تعبیر مٹی کے ٹیلے بھی ہوتے ہیں کبھی اس کی دلالت مریض کے مرض کے خلاصی پر ہوتی ہے اور کبھی ناک کی دلالت بے وقوفی تکبر بری شہرت پر ہوتی ہے۔ تکبر سے ناک چڑہانا یا ٹیڑھی کرنا بیداری میں اس کے احمق ہونے اور ذلیل ہونے پر دلالت کرتا ہے۔ (۷) خواب میں اپنی ناک میں کوڑی کی بیماری دیکھنا مرنے یا ایسی آفت نازل ہونے کی دلیل ہے جس میں شرمندگی ہو حاملہ عورت کے لئے یہ خواب اس کے یا اس کے بچے کے مرنے کی علامت ہے۔ (۸) خواب میں ناک سے خون آکر کپڑوں میں لگ جانا مال حرام ملنے کی دلیل ہے اگر وہ خون گاڑھا ہو تو بچہ ملنے کی دلیل ہے۔ (۹) ناک میں سوراخ ہونا اس کے مرنے کی علامت ہے اپنے چہرے میں دو ناک دیکھنا دو بیٹے نصیب ہونے یا اس کی گواہی دو آدمیوں کی گواہی کے برابر ہونے یا بیوی کے ساتھ اختلاف ہونے کی علامت ہے۔ (۱۰) خواب میں ناک کا کٹ جانا مریض کے لئے موت اور تندرست کے لئے حالات کی تبدیلی اور مال کے ختم ہونے کی دلیل اور کبھی اس کی دلالت رشتہ دار پر ہوتی ہےاور خوشبو سونگھنا بچہ پیدا ہونے کی دلیل ہے منہ کے ذریعےکچھ داخل ہونا غصہ پینے کی دلیل ہے

الامر بالمعروف ونهى عن المنكر ( نیکی کا حکم کرنا اور برائی سے منع کرنا )
(۱) خواب میں نیکی کا حکم کرنا ( نماز روزه ایمان وغیرہ کا حکم کرنا ) ایمان باللہ اور حقوق اللہ کی حفاظت کی دلیل ہے۔ (۲) اگر ولایت کا اہل ہے تو وہ اسےنصیب ہوگی اور اگر صاحب الرائے ہو تو حکم بنایا جائے گا۔ (۳) اگر کوئی شخص خود کو شراب تلف کرتے ہوئے یا باجا سارنگی یا جوا کے سامان یا اس قسم کے منکرات کو ختم کرتے ہوئے دیکھے تو یہ اس کے ایمان کی پختگی کی نشانی ہے۔بسا اوقات صبر کی علامت بھی سمجھی جاتی ہے۔(۴) خواب میں نیکی سے روکنا اور برائی کی ترغیب دینا منافقت کی دلیل ہے۔

خباز ( نانبائی)

(1) خواب میں اسے دیکھنا خوف سے مامون ہونے اور خوشحال زندگی پر دلالت کرتا ہے (۲) کبھی خباز کو خواب میں دیکھنا ؤلد اور محبت کی علامت ہوتا ہے (۳) کبھی اسکی دلالت نرم خو عادل اور مہربان بادشاہ پر ہوتی ہے (۴) میدے کی روٹی بیچنے والے کی دلالت ایسے خوشحال شخص پر ہوتی ہے جو لوگوں کی قابل عزت رزق کی طرف رہنمائی کرتا ہے اگر اس روٹی کے بدلے رقم بھی وصول کرلے تو کسی ضرورت کے متعلق بات کرنے کی طرف اشارہ ہے (۵) خواب دیکھا کہ وہ روٹی بیچ رہا ہے تو دلیل ہے کہ وہ عظیم مال پائے گا اور خوشحال زندگی گزارے گا (۶) خواب دیکھا کہ وہ کسی نا نبائی سے قیمت کے متعین کیے بغیر روٹی خریدی تو نانبائی کی دلالت اچھے اور برے اعمال کرنے والے بادشاہ پر ہوتی ہے چنانچہ ایسے کام کے سلسلے میں ان سے التجاء کرنا جو نقصان دہ نہ ہو تو ایسے امور کی طرف رہنمائی کرنے کی دلیل ہے جو حلال ہوں چنانچہ اس کے ہاتھ سے روٹی حاصل کرنا عیش ملنے اور غم کے دور ہونے کی دلیل ہے ۔ خواب میں دیکھاجانے والا نانبائی اگر ان لوگوں میں سے ہے جو سلطان کی طرف منسوب ہیں تو دلیل ہے کہ وہ لوگوں کو زیادہ نفع پہنچانے والا ہے لیکن اسکے بعض معاملات میں خبث ہوگا۔ غیر نانبائی کا خواب میں خود کونا نبائی ہونے کی حالت میں تمام لوگوں کو دراہم کے بدلے روٹی فروخت کرتے ہوئے دیکھنا اسکے قواد ہونے کی علامت ہے۔ (۷) کبھی روٹی پکانے والے کی دلالت ایسے شخص پر بھی ہوتی ہے جو بہت کلام کرنے والا اور رزق کے معاملے میں شور کرنے والا ہو ۔

(۸) اسی طرح آگ میں پکی ہوئی چیز کلام اور خصومت پر دلالت کرتی ہے۔

(1) خواب میں نیند سے بیدار ہونا مندرجہ ذیل امور پر دلالت کرتا ہے تو یہ کرنا حصول منافع وفائدہ اور سفر سے آمد وغیرہ۔

(1) خواب میں نام کی تبدیلی کی تعبیر نام کے اعتبار سے ہوگی مثلا نام اگر سعید ہوا تو نیکی کی علامت ہے اور اگر سالم ہوا تو سلامتی کی دلیل ہے یعنی نام اچھا ہوا تو تعبیر بھی اچھی ہو گی ورنہ اس کے خلاف.(۲) نام اگر کسی عیب دار نام کے ساتھ تبدیل ہوا مثلا اندھا یا لنگزاوغیرہ تو دلیل ہے کہ اس میں مبتلا ہو گا ۔ (۳) کسی نے خواب دیکھا کہ گویا وہ اپنے نام کے علاوہ دوسرے نام سے پکارا جارہا ہے چنانچہ اگر وہ نام برا ہو تو اس میں عیب ظاہر ہونے یا کسی موذی مرض میں مبتلا ہونے کی علامت ہے اور نام اگر اچھا ہو تو نام کے معنی کے مطابق عزت و شرافت ملنے کی علامت ہے

(۱) فرض نماز کی تعبیر مصلی کے حق میں ریاست امارت ادائے امانت یا اللہ کے فرائض میں سے کسی فرض کی ادائیگی کی دلیل ہے۔ (۲) امن کی علامت ہے جس شخص نے دیکھا کہ اس نے فرض نماز اس کے معلوم وقت میں باوضو ہو کر ٹھیک ٹھیک قیام سجدہ رکوع کے ساتھ قبلہ رخ ہو کر ادا کی تو دلیل ہے کہ وہ اللہ کے فرائض میں سے کسی فریضے کی ادائیگی کرے گا مثلا حج یا پھر قرضہ فواحش اور منکرات سے اجتناب کرے گا۔ خواب میں فرض نماز دلالت کرتی ہے وفائے عہد پہلوانوں کی خدمت کرنے ناراض آدمیوں کے ساتھ صلح پر۔ اگر امام ہے تو ضامن ہوگا یا قرضہ لے گا۔ اگر مقتدی ہے تو دوسروں پر بوجھ ہوگا۔ جس شخص نے دیکھا کہ وہ ظہر کی نماز ادا کر رہے ہے تو اپنی حاجت پوری کرے گا۔ تمام امور دنیا و آخرت پر غالب ہوگا بشرطیکہ نماز پوری کرلی ہو۔ چونکہ نماز مکمل کرنا دلیل ہے کہ آدمی کی مراد پوری ہوگی ۔ اگر کسی قرضہ کی عدم ادائیگی کے باعث قید میں تھا تو رہائی ہوگی اور رزق میں کشادگی ہوگی۔ (۳) جس شخص نے دیکھا کہ وہ بے غبار دن میں نماز ظہر ادا کر رہا ہے اور نماز پر بہت خوشی محسوس کر رہا ہے تو علامت ہے کہ کوئی اہم کام کرے گا اور اس میں اعتدال سے کام لے گا۔ (۴) اگر وہ ابر آلود دن تھا

تو دلیل ہے کہ کوئی پریشانی والا کام کرے گا۔ (۵) عصر کی نماز کی تعبیر یہ ہے کہ وہ حلف برداری کرے گا یا کسی دوسرے کی خاطر حلف اٹھائے گا۔ (۶) اگر دیکھا کہ وہ عصر کی نماز ادا کر رہا ہے تو علامت ہے کہ اس کا مطلوبہ کام تنگی اور مشقت کے بعد پورا ہوگا۔ (۷) اگر وہ نماز عصر مکمل نہیں کر پایا تو کام میں دقت و تنگی ہوگی ۔ (۸) جس شخص نے دیکھا کہ وہ نماز مغرب ادا کر رہا ہے اور سورج بھی غروب ہو چکا ہے تو علامت ہے کہ اس کا وہ کام کہ جس میں وہ لگا ہوا ہے ۔ یا اس کا جو مطلوبہ کام ہے وہ مکمل ہو جائے گا۔ (۹) اگر نماز مکمل ہوگئی تو اس کا مطلوبہ کام بھی مکمل ہو جائے گا۔ حالت جنگ میں ہو تو اسے مدد و نور حاصل ہوگا۔ اگر دیکھا کہ وہ فرض نماز دو رکعت ادا کر رہا ہے تو دلیل ہے کہ اسے سفر پیش آئے گا۔ (۱۰) بعض مرتبہ عشاء کی نماز دلالت کرتی ہے بوجھ کے تمام ہونے اور عمر پوری ہو جانے پر چونکہ نماز عشاء آدمی کے دن کی آخری مصروفیت ہوتی ہے۔ (11) جس شخص نے دیکھا کہ وہ صبح کی نماز پڑھ رہا ہے اور صبح بھی ہو چکی ہے تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ کوئی خیر کا یا شر کا وعدہ جلد پورا ہوگا۔ (۱۲) جس شخص نے دیکھا کہ وہ عشاء کی نماز اداکر رہا ہے تو وہ گھر والوں کی دیکھ بھال کرے گا اور ان کے سامان راحت کا انتظام کرے گا۔

اگر اس نے دیکھا کہ وہ عشاء کی نماز پڑھ رہا ہے تو یہ علامت ہے کہ وہ اپنی دنیا کی معیشت میں سے لازمی چیز کے ساتھ ابتدا کرے گا مثلا طعام لباس یا گھر بار کے لئے کوشش کرے گا۔ (۱۴) اگر دیکھا کہ عصر کی نماز ادا کر رہا ہے تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ وہ جس کام میں لگا ہوا ہے اس کا تھوڑا سا کام کر رہا ہے ۔ (۱۵) اگر اس نے دیکھا کہ وہ عصر کے وقت ظہر کی نماز ادا کر رہا ہے تو دلیل ہے کہ وہ اپنے قرض کو ادا کرے گا۔ (۱۶) اگر ظہر یا عصر کی نماز درمیان میں منقطع ہوگئی تو دلالت ہے کہ وہ اپنے لازم چیز میں سے آدھا ادا کرے گا۔ نماز مغرب دلالت کرتی ہے کاموں سے فراغت پر تھکے ہاروں کے لئے راحت پر عشاء کی نماز دلالت کرتی ہے پوشیدہ امور پر نماز ظہر دلالت کرتی ہے تو یہ یا عہدے سے معزولی پر چونکہ کعبہ کی طرف رخ بیت المقدس سے ہٹا کر نماز ظہر میں کیا گیا تھا اور بعض مرتبہ دلالت کرتی ہے شیطان اور دشمنوں سے لڑائی پر۔ ۔۔۔۔۔۔۔

(۱۷) اگر خواب میں عصر کی نماز پڑھی تو ظفر و نصرت پر دلالت کرتی ہے۔ اور بعض مرتبہ ہدایت خیر اور محافظت پر بھی دلالت کرتی ہے۔ نماز مغرب والدین میں سے کسی ایک کی جدائی یا اس شخص سے جدائی ہے جو اپنے فضل و جاہ کے سبب اس کے ساتھ پردہ پوشی کا معاملہ کرتا ہے۔ یا پھر ان لوگوں سے جدا ہوگا جو سورج سے معبر ہیں ۔ (۱۸) جس شخص نے دیکھا کہ وہ نماز عشاء ادا کر رہا ہے تو یہ بعض مرتبہ علامت ہوتی ہے سفر کے لئے تیاری یا شادی یا ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہونے ضعف نظر موت کی تاخیر کی ( چونکہ عشاء سے نماز فجر تک کافی وقت ہوتا ہے ) ۔ (۱۹) جس شخص نے صبح کی نماز پڑھی تو یہ وہ حلف ہے جو وہ اٹھائے گا۔ (۲۰) جس نے نماز عصر پڑھی تو تنگی کے بعد راحت پائے

گا۔ (۲۱) جس نے مغرب پڑھی تو علامت ہے کہ اس کا کام پورا ہو گیا ہے اور فوری طور پر مقصود حاصل کرے گا ۔ (۲۲) جس نے دیکھا کہ وہ عشاء کی نماز پڑھ رہا ہے تو یہ مکر و فریب ہے۔ (۲۳) جس نے دیکھا کہ وہ نماز جمعہ ادا کر رہا ہے تو علامت ہے کہ اس کی مراد و تمنا پوری ہوگی ۔ (۲۴) جس نے دیکھا کہ وہ باغ میں نماز پڑھ رہا ہے تو وہ اللہ سے مغفرت طلب کرے گا۔ (۲۵) اگر دیکھا کہ عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نماز پڑھ رہا ہے تو علامت ہے کہ اس کا عمل مقبول نہیں۔ (۲۶) اگر دیکھا کہ پہلو پر لیٹ کر نماز پڑھ رہا ہے تو بیمار ہوگا ۔ (۲۶) اگر نماز پڑھ کر مسجد سے نکلا تو فضل و خیر حاصل ہوگی ۔ (۲۴) جس نے دیکھا کہ سوار ہو کر نماز ادا کر رہا ہے تو اسے شدید خوف لاحق ہو گا اور صاحب خواب قتال میں شریک ہوگا ۔ (۲۵) اگر امام نے نماز سوار ہو کر پڑھائی اور لوگ رکوع کی حالت میں سوار ہیں اور بعض لوگ سواری . کی حالت میں سجدے میں ہیں اور کچھ سواری کی حالت میں کھڑے ہیں اگر یہ لوگ میدان جنگ میں ہیں تو ان کی مدد کی جائیگی اور دشمنوں پر غالب آئیں گے۔ (۲۶) جس شخص نے دیکھا کہ وہ نماز کی حالت میں شہد کھا رہا ہے تو دلیل ہے کہ یہ شخص روزے کی حالت میں اپنی بیوی سے جماع کرے گا ۔ (۲۷) اگر عورت نے دیکھا کہ وہ فرض نماز دو رکعتیں ادا کر رہی ہے تو دلیل ہے کہ اسے اُسی روز حیض آئے گا۔ اگر کسی شخص نے دیکھا کہ اُس کی فرض نماز کا وقت ختم ہو چکا ہے اور نماز پڑھنے کے لئے اسے کوئی جگہ میسر نہیں تو علامت ہے کہ وہ اپنے کسی دینی یا دنیاوی معاملے میں تنگی کا شکار ہو گا ۔ (۲۸) اگر کسی شخص نے نماز کا عمدا انکار کیا یا ارادہ ترک صلوٰۃ کیا اور یہ نیت بھی ہے کہ وہ اس کی قضا کرے گا تو دلیل ہے کہ یہ شخص شریعت مطہرہ کو ہلکا سمجھ رہا ہے اور امید ہے کہ وہ اس بات کی اصلاح کرلے گا۔ اور جمعہ کی نماز خواب میں دیکھنا دلیل ہے فرحت سرور عید حج، دین کی محض چند باتوں پر عمل پیرا ہونے کی۔ (۲۹) صلوۃ عید الفطر خواب میں دیکھنا ادائے قرض شفاء مریض، تنگی کے بعد راحت اور غموں کے زائل ہونے پر دلالت کرتا ہے۔ (۳۰) عید الاضحیٰ کی نماز دلیل ہے بڑے بڑے کام سپرد ہونے نذر کو پورا کرنے کی اور بعض مرتبہ یہ دونوں نمازیں دلالت کرتی ہیں دشمنوں اور ان سے مڈ بھیٹر پر۔ عید الاضحیٰ کی نماز دلالت کرتی ہے شرک سے بری ہونے قسم پورا کرنے پر اور بعض مرتبہ دلالت کرتی ہے سر دریا وعدہ خلافی پر ۔ (۳۱) اگر دیکھے کہ صحت مند ہونے کے باوجود ۔۔۔۔۔۔

مریضوں والی نماز پڑھ رہا ہے تو بخت کی کمی اور قول و عمل میں تردد کی دلیل ہے ۔ (۳۲) جمع بین الصلو تین کی تعبیر نماز قصر کی تعبیر کی طرح ہے بعض مرتبہ دشمن کی طرف سے کسی آزمائش میں مبتلا ہونے پر دلالت کرتی ہے زمین پر نماز پڑھنا بغیر کسی حائل کے اغلام بازی کرنے اور حالت حیض میں بیوی کے ساتھ جماع کرنے پر دلالت کرتا ہے۔ ، خصوصاً اگر زمین ناپاک تھی تو دلیل ہے ایام حیض میں عورتوں سے وطی کی ۔ اور بعض مرتبہ یہ دلالت کرتا ہے فقر و احتیاج پر ۔ (۳۳) اگر دیکھا کہ برہنہ نماز پڑھ رہا ہے تو دلیل ہے کہ روزہ کی حالت میں کسی فحش کام کا مرتکب ہوگا۔ یا حرام مال کا صدقہ کرے گا۔ یا کسی بدعت و فواحش نفسانی میں مبتلا ہوگا اور اپنے آپ کو حق پر سمجھتا ہوگا۔

(۳۴) اگر صلوۃ الخوف پڑھتے ہوئے دیکھے تو نماز میں کلام کرنے کسی سے کاروبار کے سلسلے میں شراکت کے معاملے میں معاہدہ کرنے جدا ہونے اور کسی کے ساتھ جھگڑا کرنے پر دلالت کرتا ہے۔ نیز رجوع فی الہتبہ پر یا سکوت عنہ یا متصدقہ چیز سے رجوع کرنے پر بھی دلالت کرتا ہے۔ (۳۵) اگر دیکھا کہ جہر کی جگہ سرا قرآت کرتا ہے یا برعکس، تو صاحب خواب اگر حاکم ہے تو ظالمانہ فیصلہ کرے گا اور بدعت و نام نمود کی طرف مائل ہوگا یاحق بات یا مال کو چھپائے گا ۔ (۳۶) اگر کسی نے دیکھا کہ وہ ارکان کی ادائیگی میں اپنے امام سے رکوع یا سجدے میں آگے بڑھ گیا ہے تو دلیل ہے کہ وہ والدین کی مخالفت کرے گا ۔ یا ایسے آدمی کی نافرمانی کرے گا کہ جس کی اطاعت اس پر واجب تھی اور بعض مرتبہ اس کی تعبیر سہو نسیان عدم ذکاء اور حافظہ کی کمزوری پر ہوتی ہے۔ (۳۷) خواب میں صلوٰۃ التراویح پڑھنا دلالت کرتا ہے مشقت ادائے قرض، ہدایت یافتہ ہونے پر اور صلوٰۃ الاستسقاء خوف، معاش قلیل ، قیمتوں میں زیادتی ، کھیتوں اور زمینوں کے باعث کساد بازاری اور کم داد و دہش پر دلالت کرتی ہے۔ (۳۸) صلوة كسوف ان لوگوں کو راحت پہنچانے کی کوشش پر دلالت کرتی ہے جو سورج اور چاند سے معبر ہیں۔ اور بعض مرتبہ اس کی تعبیر فاسق آدمی کے لئے توبہ کرنے کافر کے لئے اسلام قبول کرنے سے کی جاتی ہے اور بعض مرتبہ علامت ہوتی ہے کے وزیر کی طرف سے خوف اور سختی کا سامنا ہوگا اور دلالت ہے کسی عام نشانی کے ظہور کی صلوۃ الخوف پڑھنا دلالت کرتا ہے الفت اتفاق خوف سے مامون ہونے پر ۔ (۳۹) صلوۃ الجنازۃ دلالت کرتی ہے ان لوگوں کی سفارش پر جو میت سے معبر ہیں اگر میت غیر معروف ہے تو پہلوانوں کی خدمت پر یا پھر صاحب خواب کو شرکت کے نتیجے میں مال عطا ہوگا اور بعض مرتبہ نماز جنازہ دلالت کرتا ہے فرض نمازوں میں کمی پر یعنی سہو وغیرہ پر۔ (۴۰) اگر کسی نے دیکھا کہ وہ نماز جنازہ ادا کر رہا ہے تو دلیل ہے کہ وہ اس کے لئے کثرت سے دعا و استغفار کرے گا۔ (۴۱) اگر دیکھا کہ نماز جناز مکمل کر لی ہے تو اس کی دعا بھی مکمل ہو جائے گی ۔ (۴۲) اگر صاحب خواب نماز جنازہ کا امام تھا تو دلیل ہے کہ اسے کسی منافق بادشاہ کی طرف سے سلطنت حاصل ہوگی ۔ (۴۳) اگر دیکھا کہ خواب میں وہ ۔۔۔۔

یوں کہہ رہا ہے صلی اللہ علی فلان تو دلیل ہے کہ اس کی مغفرت ہوگی ۔ (۴۴) اگر دیکھا کہ وہ مقتدی کی حیثیت سے نماز جنازہ ادا کر رہا ہے تو دلیل ہے کہ صاحب خواب کسی ایسی مجلس میں پہنچے گا جہاں مردوں کے لئے دُعا ہو گی ۔ (۴۵) اگر کسی شخص نے دیکھا کہ میت کی نماز پڑھ رہا ہے تو دلیل ہے کہ وہ کسی فاسق آدمی کی شفاعت کرے گا (۴۶) جس شخص نے دیکھا کہ جمعہ کادن ہے یا حمعہ کی نمازادا کر رہا ہے تو علامت ہے کہ اسے جلد وسعت حاصل ہوگی دوست اکٹھے ہوں گئے اور اس کی حاجت پوری ہوگی ۔ (۴۷) جس شخص کی کوئی چیز گم شدہ تھی اور دیکھا کہ عید کے دن وہ چیز واپس آگئی ہے۔ اگر وہ عید عید الفطر ہے تو دلیل ہے کہ اسے کشائش حاصل ہوگی ۔ اور اگر عید الاضحیٰ ہے اور صاحب خواب غلام ہے تو اسے آزادی حاصل ہوگی، اگر قیدی ہے تو رہائی پائے گا۔ اگر صاحب خواب پر قرضہ ہے تو ادائیگی ہو جائے گی۔ غم دور ہوں گے اور حالات سنور جائیں گے ۔ (۴۸) جس شخص نے دیکھا کہ وہ صلاة الخسوف پڑھ رہا ہے تو یہ دلیل ہے کہ حکام اور مقتدی لوگوں پر مصیبت نازل ہوگی یا کسی عالم کی وفات ہوگی ۔ اور سب لوگ اس کی نماز جناہ ادا کریں گے ۔ (۴۹) جس شخص نے دیکھا کہ وہ صلوٰۃ الاستسقاء ادا کر رہا ہے تو دلیل ہے اس جگہ کوئی واقعہ پیش آئے گا حاکم یا بادشاہ کی طرف سے اور لوگ بادشاہ کے سامنے اس حادثہ کو دور کرنے کے سلسلے میں جمع ہوں اور ان کے سامنے زاری کریں گے۔ (۵۰) اگر لوگوں نے نماز استسقاء مکمل ادا کی اور اپنے اپنے گھروں کو واپس لوٹ گئے تو دلیل زاری ہے کہ ان کی پریشانی دور ہوگی

(۵۱) اگر کسی شخص نے دیکھا کہ صلوۃ نافلہ یا تطوع ادا کر رہا ہے تو دین میں ترقی کی اور اتباع سنت کی دلیل ہے ۔ (۵۲) اگر کسی عورت نے دیکھا کہ وہ مردوں کی امامت کر رہی ہے تو دلیل ہے کہ وہ عورت مر جائے گی۔ چونکہ عورت امامت کی اہل نہیں ۔ لہذا اس کے علاوہ کوئی تعبیر ممکن نہیں کہ عورت کی موت واقع ہو اور اسے آگے رکھ کر اس کی نماز جنازہ ادا کی جائے ۔ (۵۳) نیز یہی تعبیر اس صورت میں ہے کہ کوئی غیر فصیح آدمی جو نماز اور قرآت کو اچھی طرح نہیں جانتا امامت کرائے ۔ (۵۴) جس شخص نے دیکھا کہ وہ سنت ادا کر رہا ہے تو دلیل ہے کہ وہ شخص نبی کریم ﷺ کی سنت کو تھامنے والا ہے نجاستوں سے پاک ہے اور اس شخص میں اچھی عادت ہے۔ (۵۵) جس شخص نے دیکھا کہ وہ نوافل ادا کر رہا ہے تو دلیل ہے کہ وہ آخرت کی تیاری میں مشغول ہوگا اور اس کے بقد ر اپنے اہل خانہ کی ضروری دیکھ بھال کرے گا۔ (۵۶) جس شخص نے دیکھا کہ وہ لوگوں کے ہمراہ نماز تراویح ادا کر رہا ہے تو دلیل ہے کہ ان لوگوں کی وحشت دور ہوگی اور دل صاف ہو جا ئیں گے۔ (۵۷) جس شخص نے دیکھا کہ جماعت کی نماز میں شریک ہے اور ان کی صف بالکل سیدھی ہے تو دلیل ہے کہ یہ لوگ کثرت کے ساتھ یہی کریں گے۔ (۵۸) خواب میں نفل نماز ادا کرتا دلیل ہے کہ ساتھ ۔ لوگوں کے دلوں میں مال اور خدمت کے ذریعے اپنے لئے محبت اور الفت پیدا کرے گا۔ اگر صاحب خواب کنوارہ ہے۔۔۔۔۔۔

تو اسے رشتہ دستیاب ہوگا۔ اگر شادی شدہ ہے تو بچے عطا ہوں گے۔ چونکہ اللہ تعالی نے آیت مذکورہ میں حضرت ابراہیم کو بیٹوں کی خوشخبری دی ہے ﴿وَوَهَبْنَا لَهُ إِسْحَقَ وَيَعْقُوبَ نَافِلَةٍ ﴾ اور عطا کیا ہم نے ان کو اسحاق اور یعقوب بھی (۵۹) اگر خواب میں خلوص دل کے ساتھ نوافل ادا کئے تو اگر صاحب خواب فقیر ہے تو غنی ہو جائیگا اور خیر پائے گا۔ اگر دیکھا کہ تہجد پڑھ رہا ہے تو دلیل ہے کہ اعلیٰ منصب حاصل کرے گا۔ (۶۰) خواب میں نفل پڑھنا دلیل ہے وعدہ پورہ ہونے کی۔ (۲۱) خواب میں قضاء نماز کی ادائیگی ادائے قرض یا فاسق آدمی کے تائب ہونے کی دلیل ہے۔ (۶۲) بعض مرتبہ یہ دلالت کرتا ہے کافر کے اسلام قبول کرنے پر اور نذر پوری ہونے پر بیٹھ کر نماز ادا کرنا دلالت کرتا ہے عاجز ہونے بزدلی حاصل شدہ رزق پر قناعت کرنے اور بعض مرتبہ دلالت کرتا ہے صاحب خواب کے باپ یا استاذ یا جس کے ساتھ حسن سلوک کرتا اس پر واجب تھو اس کے بیمار ہونے پر ۔ (۶۳) صلوۃ التوبہ پڑھنا گناہوں کی بخشش کی دلیل ہے۔ (۶۴) اگر دیکھا کہ سب صلوۃ التوبہ ادا کر رہے ہیں تو علامت ہے کہ بارش ہوگی ۔ ( ۶۵ ) اگر صاحب خواب فقیر ہے تو مالدار ہو جائے گا۔ اگر بانجھ ہے تو اولاد نرینہ حاصل ہوگی۔ اور بعض مرتبہ اس کی تعبیر یہ ہوتی ہے کہ کھیتی یا زمین سے رزق عطا ہوگا۔ (۲۶) صلوۃ التسبیح دلالت کرتی ہے تحفہ اور ہدیہ خیر پر ۔ (۶۷) صلوۃ الاستخارہ دلیل ہے اپنے مقصود کو حاصل کرنے میں حیرت میں واقع ہونے اور اپنوں سے جدا ہونے کی۔ اور دلالت کرتی ہے اپنے مطلوبہ کام کے اچھے انجام پر اگر صلوة الاستخارہ ادا کرنے والا اہل طریقت میں سے ہے تو طریقت میں نقص واقع ہوگا۔ (۲۸) قبر پر نماز پڑھنا غیر اہل کو ہدیہ دینے پر دلالت کرتا ہے اور بعض مرتبہ اس کی تعبیر یہ ہوتی ہے کہ وہ مستحقین اور قیدیوں اور تنگدستوں پر خرچ کرے گا ۔ (٦٩) نماز تحیۃ المسجد دلالت کرتی ہے قرابت داروں اور مساکین پر خرچ کرنے پر ۔ (۷۰) جس شخص نے دیکھا کہ وہ دن یا رات میں نفل پڑھ رہا ہے تو دلیل ہے کہ وہ کوئی ایسا نیک عمل کرے گا کہ جس کے نتیجے میں اسے اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل ہو گا اور بعض مرتبہ اس کی دلالت متفرق خواہش رکھنے والی قوم کے درمیان محبت پیدا کرنے پر ہوتی ہے ۔

(۵۱) اگر کسی شخص نے دیکھا کہ صلوۃ نافلہ یا تطوع ادا کر رہا ہے تو دین میں ترقی کی اور اتباع سنت کی دلیل ہے ۔ (۵۲) اگر کسی عورت نے دیکھا کہ وہ مردوں کی امامت کر رہی ہے تو دلیل ہے کہ وہ عورت مر جائے گی۔ چونکہ عورت امامت کی اہل نہیں ۔ لہذا اس کے علاوہ کوئی تعبیر ممکن نہیں کہ عورت کی موت واقع ہو اور اسے آگے رکھ کر اس کی نماز جنازہ ادا کی جائے ۔ (۵۳) نیز یہی تعبیر اس صورت میں ہے کہ کوئی غیر فصیح آدمی جو نماز اور قرآت کو اچھی طرح نہیں جانتا امامت کرائے ۔ (۵۴) جس شخص نے دیکھا کہ وہ سنت ادا کر رہا ہے تو دلیل ہے کہ وہ شخص نبی کریم ﷺ کی سنت کو تھامنے والا ہے نجاستوں سے پاک ہے اور اس شخص میں اچھی عادت ہے۔ (۵۵) جس شخص نے دیکھا کہ وہ نوافل ادا کر رہا ہے تو دلیل ہے کہ وہ آخرت کی تیاری میں مشغول ہوگا اور اس کے بقد ر اپنے اہل خانہ کی ضروری دیکھ بھال کرے گا۔ (۵۶) جس شخص نے دیکھا کہ وہ لوگوں کے ہمراہ نماز تراویح ادا کر رہا ہے تو دلیل ہے کہ ان لوگوں کی وحشت دور ہوگی اور دل صاف ہو جا ئیں گے۔ (۵۷) جس شخص نے دیکھا کہ جماعت کی نماز میں شریک ہے اور ان کی صف بالکل سیدھی ہے تو دلیل ہے کہ یہ لوگ کثرت کے ساتھ یہی کریں گے۔ (۵۸) خواب میں نفل نماز ادا کرتا دلیل ہے کہ ساتھ ۔ لوگوں کے دلوں میں مال اور خدمت کے ذریعے اپنے لئے محبت اور الفت پیدا کرے گا۔ اگر صاحب خواب کنوارہ ہے۔۔۔۔۔۔

تو اسے رشتہ دستیاب ہوگا۔ اگر شادی شدہ ہے تو بچے عطا ہوں گے۔ چونکہ اللہ تعالی نے آیت مذکورہ میں حضرت ابراہیم کو بیٹوں کی خوشخبری دی ہے ﴿وَوَهَبْنَا لَهُ إِسْحَقَ وَيَعْقُوبَ نَافِلَةٍ ﴾ اور عطا کیا ہم نے ان کو اسحاق اور یعقوب بھی (۵۹) اگر خواب میں خلوص دل کے ساتھ نوافل ادا کئے تو اگر صاحب خواب فقیر ہے تو غنی ہو جائیگا اور خیر پائے گا۔ اگر دیکھا کہ تہجد پڑھ رہا ہے تو دلیل ہے کہ اعلیٰ منصب حاصل کرے گا۔ (۶۰) خواب میں نفل پڑھنا دلیل ہے وعدہ پورہ ہونے کی۔ (۲۱) خواب میں قضاء نماز کی ادائیگی ادائے قرض یا فاسق آدمی کے تائب ہونے کی دلیل ہے۔ (۶۲) بعض مرتبہ یہ دلالت کرتا ہے کافر کے اسلام قبول کرنے پر اور نذر پوری ہونے پر بیٹھ کر نماز ادا کرنا دلالت کرتا ہے عاجز ہونے بزدلی حاصل شدہ رزق پر قناعت کرنے اور بعض مرتبہ دلالت کرتا ہے صاحب خواب کے باپ یا استاذ یا جس کے ساتھ حسن سلوک کرتا اس پر واجب تھو اس کے بیمار ہونے پر ۔ (۶۳) صلوۃ التوبہ پڑھنا گناہوں کی بخشش کی دلیل ہے۔ (۶۴) اگر دیکھا کہ سب صلوۃ التوبہ ادا کر رہے ہیں تو علامت ہے کہ بارش ہوگی ۔ ( ۶۵ ) اگر صاحب خواب فقیر ہے تو مالدار ہو جائے گا۔ اگر بانجھ ہے تو اولاد نرینہ حاصل ہوگی۔ اور بعض مرتبہ اس کی تعبیر یہ ہوتی ہے کہ کھیتی یا زمین سے رزق عطا ہوگا۔ (۲۶) صلوۃ التسبیح دلالت کرتی ہے تحفہ اور ہدیہ خیر پر ۔ (۶۷) صلوۃ الاستخارہ دلیل ہے اپنے مقصود کو حاصل کرنے میں حیرت میں واقع ہونے اور اپنوں سے جدا ہونے کی۔ اور دلالت کرتی ہے اپنے مطلوبہ کام کے اچھے انجام پر اگر صلوة الاستخارہ ادا کرنے والا اہل طریقت میں سے ہے تو طریقت میں نقص واقع ہوگا۔ (۲۸) قبر پر نماز پڑھنا غیر اہل کو ہدیہ دینے پر دلالت کرتا ہے اور بعض مرتبہ اس کی تعبیر یہ ہوتی ہے کہ وہ مستحقین اور قیدیوں اور تنگدستوں پر خرچ کرے گا ۔ (٦٩) نماز تحیۃ المسجد دلالت کرتی ہے قرابت داروں اور مساکین پر خرچ کرنے پر ۔ (۷۰) جس شخص نے دیکھا کہ وہ دن یا رات میں نفل پڑھ رہا ہے تو دلیل ہے کہ وہ کوئی ایسا نیک عمل کرے گا کہ جس کے نتیجے میں اسے اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل ہو گا اور بعض مرتبہ اس کی دلالت متفرق خواہش رکھنے والی قوم کے درمیان محبت پیدا کرنے پر ہوتی ہے ۔

(۱) اس کی تعبیر دفع بلاء ہے۔ نیز یہ دلالت کرتا ہے مریض کی عافیت رزق اور حصول خیر پر صدقہ دلالت کرتا ہے صدقات سچائی پر چونکہ لفظ صدق صدقہ سے بنا ہے آخر سے ہٹائی گئی تو صدق ہو گیا۔ (۲) اگر نا جائز چیز بطور صدقہ دی، مثلا مردار یا شراب یا سری مردہ لاش تو دلیل ہے کہ یہ آدمی اپنے مال میں یا غیر کے مال میں برا تصرف کرے گا۔ اور بعض مرتبہ اس کی تعبیر یہ ہوتی ہے کہ یہ آدمی پے درپے برائیاں کرے گا۔ دھڑا دھڑ گناہ کرے گا۔ (۳) اگر خواب میں کوئی پاکیزہ چیز بطور صدقہ دی تو اس شخص کے مویشی میں برکت ہوگی۔ اور یہی تعبیر اس صورت میں ہے اگر صاحب خواب باغ والا تھا۔ (۴) اگر دیکھا کہ کسی چور کو صدقہ دے رہا ہے تو علامت ہے کہ وہ چوری سے باز آجائے گا۔ کیونکہ صدقہ بعض مرتبہ حاسدین کے ذلیل و خوار ہونے پر دلالت کرتا ہے اور یہ دشمنوں کی ہلاکت کی علامت ہے چونکہ صدقہ سے شیطان خوار ہوتا ہے۔ (۵) خواب میں خفیہ طور پر صدقہ کرے تو اگر صدقہ دینے والا عاصی ہے تو اس کے گناہوں کی بخشش ہوگی اور اللہ تعالیٰ اس کی توبہ قبول فرمائے گا ۔ اور بعض مرتبہ اس کی تعبیر یہ ہوتی ہے کہ بادشاہ یا علماء کا تقرب حاصل ہوگا۔ جس آدمی نے دیکھا کہ اس سے کوئی آدمی سوال کر رہا ہے تو اسے چاہئے کہ صدقہ کرے۔ اگر وہ عالم ہے تو لوگوں کو علم سکھائے چونکہ سائل در حقیقت طالب علم ہے۔ (۶) اگر وہ بادشاہ ہے تو بہت ساری قوموں پر حکمرانی کرے گا۔ اگر وہ تاجر ہے تو بہت سے لوگ اس سے بیچ میں نفع اٹھائیں گے یا کسی معاملے میں رہنمائی حاصل کریں گئے۔ اگر وہ کا ریگر ہے یا بازاری آدمی ہے تو کسی اجیر کو کوئی صنعت اور کام سکھائے گا۔ (۷) اگر کسی مسکین کو کھانا کھلایا اور وہ خوف زدہ ہے اسے امن حاصل ہوگا۔ اور غموں سے چھڑ کار املیگا ۔ (۸) اگر کافر کو کھانا کھلایا تو دلیل ہے کہ کسی دشمن کو قوی کرے گا۔ (۹) مسکین کو اگر خواب میں دیکھا تو اس سے مراد صدقہ ہے مسکین کو دیکھنا کبھی دلالت کرتا ہے تسبیح پر اور زیارت قبور پر اور نیک اعمال پر ۔ (۱۰) صدق کی تعبیر ایمان ہے اور ایمان صدق ہے۔ (١١) اگر کسی نے دیکھا کہ کوئی کافر سچ بول رہا ہے تو دلیل ہے کہ وہ ایمان قبول کرے گا۔ (١٢) جس شخص نے دیکھا کہ کوئی مؤمن ایمان قبول کر رہا ہے تو دلیل ہے کہ وہ سچ بولے گا ۔ اس کی تعبیرات بالکل برعکس ہیں۔ خواب میں صدق کی تعبیر مکر و فریب سے نجات ہے اور بعض حضرات نے فرمایا کہ صدق کی تعبیر قلعہ ہے