ایمان کا نور ایک ایسا نور ہے جس سے ایمان میں حد درجے کی استقامت پیدا ہو جاتی ہے اور وہ اپنے اس نور کی روشنی میں اپنا صحیح راستہ ہمیشہ تیار کر لیتا ہے۔ جو باعث قرب الہی بھی بنتا ہے۔ جو شخص چاہتا ہو کہ اس کے ایمان میں پختگی پیدا ہوتا کہ اس کا خاتمہ بالا ایمان ہو تو اسے چاہیے کہ اول و آخر 11 مرتبہ درود پاک کے ساتھ بعد از نماز فجر مصلے پر بیٹھ کر (یا نور) 707 مرتبہ اس اسم پاک کو پڑھے اور ایک ایسی روشنی کا تصور کرے جو اس کے چاروں طرف پھیلی ہوئی ہے اسے مراقبہ نوری بھی کہتے ہیں۔ فرق صرف اتنا ہے کہ مراقبہ نوری میں صرف تصور کیا جاتا ہے کہ انسان کے ارد گرد نور ہی نور ہے جبکہ اس عمل میں اللہ تعالی کے اس پاک نام کو آنکھیں بند کر کے اور دل کی طرف متوجہ ہو کر پڑھا جاتا ہے اور پھر تصور کیا جاتا ہے۔ تقریباً 40 دن کے بعد انسان کا تصور پختہ ہو جاتا ہے اور 40 دن گزرنے کے بعد انسان کو چاہیے کہ وہ اللہ تعالی کے حضور گڑ گڑا کر شکر ادا کرے لیکن سجدے میں نہیں کیونکہ فجر کے بعد سجدہ روا نہیں ہے۔ 40 دن گزرنے کے بعد جب بھی وہ یا نور پڑھے گا اسے ہر طرف روشنی ہی روشنی دکھائی دے گی۔ اسے سب سے بڑا فائدہ یہ پہنچے گا کہ اسے نیک و بد میں غلط اور صیح میں حق اور باطل میں فرق معلوم کرنے کی صلاحیت حاصل ہو جائے گی اور جب بھی وہ کوئی فیصلہ کرے گا وہ یقیناً صحیح ہو گا اس کے علاوہ زندگی میں اپنے تمام کاموں میں آسانی حاصل ہو گی اور وہ کچھ بھی کرتے ہوئے ہمیشہ حق کا انتخاب کرے گا اور یہ صلاحیت اس میں اللہ تعالیٰ کا یہ اسم پاک پیدا کرتا ہے۔
نور ایمان کا حصول
18
Nov