سوال
اگر امام کی داہنی جانب مقتدی زیادہ ہوں اور بائیں جانب کچھ کم ہوں یا دونوں جانب برابر ہوں تو نئے آنے والے مقتدی کو کہاں کھڑا ہونا چاہیئے؟
جواب
بائیں جانب مقتدی کچھ کم ہوں تو آنے والے مقتدی کو بائیں جانب کھڑا ہونا افضل ہے کہ وه اقرب الامام ہے ۔
اور دونوں جانب برابر ہونے کی صورت میں داہنی جانب کھڑا ہونا افضل ہے ۔
بحر الرائق میں ہے اذا استوى جانبا الامام فانه يقوم عن يمينه وان ترجع اليمين فانه يقوم عن يسارہ۔
اور عالمگیری میں ہے افضل مكان الماموم حيث يكون اقرب الى الامام فان تساوت المواضع ففي يمين الامام وهو الاحسن ۔
هكذا في المحيط۔هذا ما عندى والعلم بالحق عند الله تعالى ورسوله جل جلاله وصلى الله تعالى عليه وسلم .
بحوالہ-فتاوی فیض الرسول
ص:344