جنازہ کا بیان

نماز جنازہ بدمذہب کی اقتدا میں پڑھنا کیسا؟

مسئلہ: زیداور اس کے ساتھ کچھ مسلمانوں نےصلح کل کی نماز جنازہ وہابی امام کی اقتداء میں پڑھی آیا ان کا یہ عمل جائز ہے یا نہیں؟
شریعت مطہرہ کا کیا حکم ہے؟
الجواب: صورت مسئولہ میں بر صدق تحریر اگر زید اور دیگر مسلمانوں نے وہابی کے پیچھے اس کی وہابیت جانتے ہوئے مسلمان اعتقاد رکھ کر نماز جنازہ ادا کی تو کفر ہے۔ علی الاعلان توبہ تجدیدایمان و نکاح ضروری ہے اور اگر وہابی امام کو مرتد و بدمذہب سمجھتے ہوئے پڑھی تو فسق ہے اعلانیہ توبہ لازم ہے یہی حکم وہابی یا صلح کل کی نماز جنازہ پڑھنے کا بھی ہے۔ واللہ تعالیٰ ورسوله الاعلیٰ اعلم۔
بحوالہ -فتاوی فیض الرسول
ص:441 جلد 1