روزہ کا بیان

ناپاکی کی حالت میں روزہ رکھنا کیسا؟

مسئله :ماه رمضان کی رات میں ہمبستری کی اور میاں بیوی دونوں ناپاکی کی حالت میں روزہ دار رہے تو وہ گنہگار ہوۓ یا نہیں۔؟
اور ان کا روزہ ہوا یا نہیں؟
الجواب:حالت ناپاکی میں بھی میاں بیوی دونوں کا روزہ ہو گیا البتہ نماز نہ پڑھنے کےسبب دونوں سخت گنہگار ہوئے۔ بحر الرائق جلد دوم ص 273 میں ہے لو اصبح جنبا لا یحضرہ کا فی المحیط۔فتاوی عالمگیری جلد 1 مصری صفحہ 187 میں ہےمن اصبح جنبا او احتلم فی النھار لم یضره کذا فی المحيط السرخسی۔
هذا ما عندى وهو تعالی اعلم بالصواب –
بحوالہ -فتاوی فیض الرسول
ص:514 جلد 1 ۔