مسئلہ ۔حضور پاک صلی الله علیہ وسلم کے نعل پاک کا نقشہ جو آجکل ملتا ہے ، اسپر حضور اکرم صلی الله علیہ وسلم کا نام اقدس لکھا ہوا ہوتا ہے ۔ اس کے بارے ایک صاحب کا یہ کہنا ہے کہ اگر کسی بھی شخص کے جوتے کے نقشے پر اس کا نام لکھا ہو تو وہ کسی صورت بھی یہ برداشت نہیں کرے گا کہ اس کا نام اس کے جوتے پر لکھا ہوا ہے۔ تو پھر سوچنے کی بات ہے ایک مسلمان کس طرح برداشت کر سکتا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ و سلم کا نام اقدس نعل پاک کے عکس پر لکھا جائے ۔ اگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے عمامہ پاک کے پر آپ صلی الله علیہ وسلم کا نام پاک لکھا جائے تو کوئی بھی شخص اس قسم کی بات میں نہیں الجھے گا۔ میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ برائے کرم اس مسئلہ کی وضاحت فرما کر ذہنی الجھن سے نجات دلائیں اور ہماری رہنمائی فرمائیں شکریہ
المنطق : الجواب۔
: کسی چیز کا عکس اصل شئ کا حکم نہیں رکھتا اور کسی شئ کے نقشہ پر اصل چیز کے احکام نہیں ہوتے ہیں۔ اگر نقشے پر اصل شئ کے احکام ہوں تو لوگ کعبہ کے نقشے کا طواف بھی کر لیا کریں جو درست نہیں ہے اسی طرح نعل پاک کا نقشہ، اصل فعل نہیں ہے ۔ لھذا اس پر نام اقدس لکھنے میں حرج نہیں ہے ۔
وقار الفتاویٰ جلد نمبر 1 ص نمبر 41
نام مصطفی صلی الله علیہ وسلم کو نعل مبارک کے عکس پر لکھنا کیسا ہے
18
Feb