جس شخص کی اولادنا فرمان ہو اس کے حکم کی تعمیل نہ کرتی ہو برے کاموں میں ملوث ہو اور باپ کے منع کرنے کے باوجود وہ باز نہ آئیں تو چاہئے کہ بعد از نماز عشاء اول و آخر 11 مرتبہ درود پاک کے ساتھ اس اسم پاک(یا مانع) کو 1610 مرتبہ 21 دن پڑھا جائے۔ عمل پورا ہونے کے بعد اللہ تعالیٰ کے حضور دو نفل شکرانے کے ادا کرے ہو سکے تو بچوں کو دم کیا ہوا پانی پلا دے اور اگر ممکن نہ ہو تو ان کا نام لے کر اللہ تعالیٰ کے حضور انھیں راہ . راست پر لانے کی دعا کرے ان شاء اللہ اس عمل سے اس کے بگڑے ہوئے بچے راہ . راست پر آجائیں گے اور فی زمانہ تو یہ عمل ہر ماں باپ کو کرنا چاہتے اس لیے کہ ارد گرد . کے ماحول نے بہت سے بچوں کو تباہ و برباد کر کے رکھ دیا ہے اور وہ ماں باپ کے نافرمان ہونے کے ساتھ ساتھ الٹے سیدھے کاموں میں بھی ملوث ہوتے ہیں ایسے بچوں کے گلے میں اسم پاک کا نقش ڈالنے سے یہی فوائد حاصل ہوتے ہیں۔