عمل برائے مقدمات میں کامیابی

ناراض بیوی کو گھر لانے کا عمل

بعض عورتیں اپنے سسرال والوں سے روٹھ کر اپنے میکے بیٹھ جاتی ہیں اور خواہ مخواہ اپنے خاوند کو پریشان کرتی ہیں یہ بات اس کے برعکس بھی ہو سکتی ہے بعض خاوند بھی اپنے گھر سے کسی نہ کسی وجہ سے اپنی بیوی کو چھوڑ کر چلے جاتے ہیں۔ ایسے میں ہر دو فریقین میں سے متاثرہ فریق کو چاہئے کہ اس اسم پاک کو(یا جامع) اول و آخر 7 مرتبہ درود پاک کے ساتھ 777 مرتبه بعد از نماز عشاء 21 دن تک پڑھے۔ اگر ایک بار عمل کرنے سے مقصد حاصل نہ ہو تو دوبارہ عمل کیا جائے۔ یہ سمجھ لیں کہ مسلسل دروازہ کھٹکھٹانے سے دروازہ کھلنے کا امکان بہت قوی ہوتا ہے۔ مقررہ مدت پوری ہونے کے بعد دو نفل شکرانے کے ادا کرے اور حیثیت کے مطابق غرباء میں کھانا تقسیم کرے۔ ان شاء اللہ انہی دنوں میں بیوی کے دل میں شوہر کی محبت پیدا ہو جائے گی۔ اسے اپنا گھر بسانے کا خیال بہت زیادہ آنے لگے گا اور وہ کوئی ایسی تدبیر ضرور اختیار کرے گی جس سے وہ اپنے شوہر کے پاس جا سکے گی۔ اسی طرح اگر مرد ناراض ہو کر گھر چھوڑ جائے تو بیوی یہ عمل کرے تو شوہر کے دل میں بیوی کی محبت جاگ اٹھے گی اور وہ اپنے تمام معاملات چھوڑ کر اپنے گھر جانے کی تدبیر نکالے گا۔ یوں سمجھیں کہ یہ عمل پچھڑے ہوئے کو ملانے کا ایک اکسیر عمل ہے اور کبھی خطا نہیں ہوتا۔