(۱) نئی عمارت دیکھنا دنیاوی فائدہ ملنے کی نشانی ہے۔
(۲) کبھی بناء کی تعبیر اپنی اہلیہ کے ساتھ شب باشی سے کی جاتی ہے کوئی بھی تعمیر عورتوں کے معاملے پر دلالت کرتی ہے۔
(۳) کسی نے دیکھا کہ اس کے گھر یا اس کا کمرہ کی وسعت خوبصورت انداز سے ہوئی ہے تو یہ دنیاوی کشادگی اور خوشحالی کی علامت ہے۔
(۴) تعمیر اپنی مقدار سے متجاوز ہوتے ہوئے دیکھنالوگوں کی اجازت کے بغیر کسی تھی یا خوشی کے موقع میں داخل ہونے کی طرف اشارہ ہے۔
(۵) کسی نے دیکھا کہ وہ مکان بنارہا ہے۔ تو تعبیر یہ ہے کہ وہ دوستوں کو یا رشتہ داروں یا اپنی فوج کو اکھٹا کر رہا ہے اور صاحب خواب اگر بادشاہ ہے تو اس کی حکومت کی واپسی اور خوشی اور قوت اور معاملہ کی رفعت بقدر رفعت مکان و مضبوطی سے تعبیر کی
جاسکتی ہے۔
(۲) کسی نے خواب دیکھا کہ اپنے مکان کو اکھیڑ رہا ہے تو یہ اس کے دوستوں یا رشتہ داروں اور قوم میں تفریق کی اور حکومت کے زائل ہونے کی علامت ہے۔
(۷) کسی نے دیکھا کہ وہ کسی عالم کے پرانے مکان کی تجدید کر رہا ہے تو اس عالم کی سیرت کی اصلاح کرنے کی طرف اشارہ ہے۔
(۸) اگر کسی ظالم کے مکان کی تجدید کر رہا ہے تو اس کی سیرت کی اصلاح کی علامت ہے۔
(۹) کسی نے خواب دیکھا کہ اس نے مکان بنانے کے لیے بنیا دیں کھودیں اور اس کو بنایا اور مضبوط کیا تو اپنے مقصد میں کامیابی کی دلیل ہے یعنی اگر طالب علم ہے تو وہ علم حاصل کرنے میں کامیاب ہو گا۔ یا حکومت کا طالب ہے تو اسے حکومت ملے گی یا کوئی ہنر سیکھ رہا ہے تو اس میں کامیاب ہو گا۔
(۱۰) کسی نے کسی خاص علاقے میں خود کو مکان بناتے دیکھا تو تعبیر یہ ہے کہ صاحب خواب اس علاقے یا شہر میں شادی کریگا۔ (۱۱) ٹھیکری سے مکان بنانا تزئین و ریاء کی علامت ہے۔
(۱۲) خواب میں کیچڑ سے مکان بنانا حلال روزی پر دلالت کرتا ہے اور نقش و نگار والا مکان علم اور ولایت اور خوشی ملنے کی علامت ہے۔
(۱۳) کسی نے دیکھا کہ وہ پکی اینٹ سے اور چونے سے مکان بنا رہا ہے تو تعبیر یہ ہے کہ صاحب خواب باطل کام میں منہ ہک ہوگا اس لیے چونا اور اینٹ کی تعبیر باطل امور سے کی جاتی ہے۔
(۱۴) خواب میں چونے اور اینٹ کا کاروبار حرام کام میں لگنے کی علامت ہے۔
(۱۵) کسی نے خواب میں دیکھا گویا کہ وہ اجنبی جگہ میں مکان بنارہا ہے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ خواب دیکھنا والا ایسی عورت سے نکاح کریگا جس کا تذکرہ پہلے کبھی نہیں ہوا ہے۔ کبھی یہی خواب اجنبی جگہ میں قیام پذیر ہونے اور وہیں انتقال کر جانے پر بھی دلالت کرتا ہے۔
(۱۶) مٹی کا مکان دین و یقین کی علامت ہے اور خشک مٹی رسوائی والا مال ہے۔
(۱۷) کسی نے دیکھا کہ وہ حضور اقدس ہی ہے کے مزار مبارک کو مٹی لگا رہا ہے تو تعبیر یہ ہے کہ صاحب خواب اپنے مال سے حج کریگا۔
(۱۸) اپنے مکان کو ترمٹی لگانا صالح ہونے کی علامت ہے۔
(۱۹) مٹی کھانا کھائی ہوئی مٹی کے بقدر حصول مال کی علامت ہے۔
(۲۰) خوبصورت عمارت کی تعبیر الفت ومحبت، نسل، رزق اچھے لباس اور کنواری عورت اور اس کی اولا د سے کی جاتی ہے۔
(۲۱) مضبوط مکان صاحب خواب کی قوت و شدت پر دلالت کرتا ہے اور کبھی ایک دوسرے کے ساتھ مساعدت و مدد کی طرف اشارہ ہوتا ہے۔
(۲۲) بسا اوقات عمارت دیکھنا درازی عمر کی علامت ہوتا ہے۔
(۲۳) کبھی عمارت کی دلالت عمارت بنانے والے پر ہوتی ہے۔
(۲۴) کسی نے دیکھا کہ وہ اللہ کی رضا کے لیے مسجد بنا رہا ہے تو تعبیر یہ ہے کہ اگر صاحب خواب بادشاہ ہے تو حق کو قائم کریگا۔ اور امر بالمعروف و نہی عن المنکر کر یگا اور اگر خواب دیکھنے والا عالم ہے تو ایسی کتاب تصنیف کر دیگا جس سے لوگوں کو بہت نفع ہوگا۔ اگر صاحب خواب مالدار ہے تو اپنے مال کی زکوۃ ادا کریگا اور اگر غیر شادی شدہ ہے تو اس کو شادی نصیب ہو جائے گی اگر شادی شدہ ہے تو اولاد کی دولت سے سرفراز ہو گا۔ اور اس کا ذکر خیر دنیا میں پھیل جائے گا اور اگر یہی خواب فقیر و محتاج آدمی دیکھے تو وہ منی مالدار ہوگا یا مجد کی خدمت کر یگا اور ذکر تلاوت اور اعمال صالح کےذریعے مسجد کو آباد کر یگا یا کسی گناہ کا مرتکب ہے تو اس سے تو بہ کرے گا اور ہدایت یافتہ ہو گا اور اس خواب کی تعبیر شہادت کی موت سے بھی کی جاتی ہے اور کبھی یہ تعبیر مکان کے بنانے والے کے لیے چاہے خود صاحب خواب ہے یا کسی دوسرے کو بناتے دیکھتا ہے کسی اچھائی پر دلالت کرتی ہے مسجد بنانے کی مذکورہ تعبیرات اس وقت ہوں گی۔ جب صاحب خواب مسجد ایسی چیز واں سے بنائے جن سے عموما مسجد نہیں بنائی جاتی یا بغیر محراب کے یا خلاف سمت قبلہ مسجد بنائی تو تعبیر خیر کے جگہ شرے کی جائے گی۔
(۲۵) خواب میں قبہ دیکھنا یا بنا نا رفعت شان یا بڑے لوگوں میں شامل ہونے کی طرف اشارہ ہے۔
(۲۶) کسی نے دیکھا کہ وہ خواب میں حوض کے کنارے درست کر رہا ہے تو تعبیر یہ ہے کہ وہ اپنے والد کا ادب و احترام کریگا۔
(۲۷) کسی نے بادل پر قبہ بنایا تو یہ قوت حاصل کرنے کا اشارہ ہے۔
(۲۸) خواب دیکھا کہ آسمان میں اور زمین میں اس کیلئے قبہ نما مکان بنایا گیا تو دلیل ہے کہ اس کے اعمال درست ہوں گے اور شہادت کی موت نصیب ہو گی۔
(۲۹) خواب میں تمام بنانا کسی عورت سے زفاف کی طرف اشارہ ہے۔
(۳۰) مریض آدمی کا خواب میں اپنے منہدم گھر جس کے انہدام کا وقت معلوم نہ ہود یکھنا مستقل صحت یابی کی علامت ہے۔
(۳۱) کسی نے دیکھا کہ اس کے باپ نے مکان بنایا اور صاحب خواب نے اس کو بلند کیا تو تعبیر یہ ہے کہ صاحب خواب اپنے والد کے مشن (دنیاوی یا اخروی) کو پورا کریگا۔ اور اس کو مضبوط کرے گا۔
(۳۲) کسی نے خواب دیکھا کہ کام کرنے والے اس کے مکان کو بنا رہے ہیں۔ تو تعبیر یہ ہے کہ صاحب خواب کی اپنی بیوی سے لڑائی ہوگی یا اپنے کسی دوست سے جدائی ہوگی۔ یا اسی قسم کا اور کوئی واقعہ پیش ہوگا