خوابوں کی تعبیر, م

م

(۱) اسکی دلالت خادم مال اور ناپسندیدہ امور سے بچاؤ پر ہوتی ہے۔ (۲) موزے کے ساتھ اسلحہ بھی ساتھ ہونا دشمنوں سے محفوظ رہنے کی دلیل ہے۔ (۳) خواب میں دو موزے پہنا سمندر میں سفر کرنے یا کسی سواری پر بیٹھ کر سفر کرنے کی علامت ہے۔ (۴) تنگ موزہ پہنا غم، تنگی اور کسی مرض میں مبتلا ہونے کی طرف اشارہ ہوتا ہے۔ (۵) کبھی تنگ موزہ پاؤں میں بیڑی ڈالنے کی علامت ہوتا ہے ۔ (۶) خواب میں تنگ موزے کو اتار پھینکنا غم اور تنگی سے دور ہونے کی علامت ہے۔ (۷) خواب میں موزہ پہننا رزق اور عزت میں اضافہ ہونے کی علامت ہے۔ (۸) سردی کی آمد کے موسم میں خواب میں موزہ دیکھنا خیر کی دلیل ہے اور سردی جانے کے موسم میں یا موسم گرما میں موزہ دیکھنا دلیل غم ہے ۔ (۹) خواب میں موزے کا کنواں کے اندر گر جانا یا جل جانا بیوی کے مرنے پر دلیل ہے۔ (۱۰) نئے موزے اسلحہ کے بغیر دیکھنا طویل غم ریل غم کا اشارہ دیتا ہے ۔ (۱۱) نئے تنگ موزے نئے طلب کئے جانے والے دینی کام پر دلالت کرتا ہیں ۔ (۱۲) کشادہ موزہ مال کی وجہ سے تکلیف پہنچنے پر دلالت کرتا ہے۔ (۱۳) پرانے موزے کمزور حفاظت کی علامت ہے ۔ (۱۴) موزے سفر کے سبب حاصل ہونے والے یا کسی گونگے کی طرف سے ملنے والے مجھی مال کی علامت ہے۔ (۱۵) خواب میں موزے پہنے بغیر صرف دیکھنا اقوام عجم کی طرف سے مال ۔ رام عجم کی طرف سے مال ملنے کی دلیل ہے ۔ (۱۶) خواب میںموزے کا ضائع ہونا کبھی رتبہ کے زائل ہونے اور بھی دین اور غم سے چھٹکارے پر دلالت کرتا ہے۔ (۱۷) ہر قسم کے موزے پہننا کبھی سفر کرنے پر اور کبھی باکرہ عورت سے شادی کرنے پر دلالت کرتا ہے اور خواب میں موزے کا نیچے سے پھٹا ہوا ہونا شادی شدہ عورت کے ساتھ نکاح کرنے کی دلیل ہے۔ (۱۸) خواب میں موزے کا ضائع ہونا یا کنویں میں گرنا بیوی کو طلاق دینے پر دلالت کرتا ہے اور موزے کو فروخت کرنا بیوی کے مرنے کی دلیل ہے۔ (۱۹) دونوں موزوں کا چوری ہو جانا دو غموں میں مبتلا ہونے کی طرف اشارہ ہے ۔ (۲۰) خواب میں موزوں پر بھیڑیا یا لومڑی کا حملہ کرنا اشارہ ہے کہ کوئی دو فاسق اسکی بیوی کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں ۔ (۲۱) جو تا نما موزہ پہننا بیوی کی طرف سے مال ملنے کی علامت ہے۔ (۲۲) نیچے پیوند لگا ہوا موزہ پہننا ایسی عورت کے ساتھ نکاح کرنے کی علامت ہے جس کے ساتھ بچہ بھی ہو ۔ (۲۳) پرانے موزے کا ضائع ہونا قرض اور غم کے دور ہونے کی دلیل ہے۔ (۲۴) موزے کی دلالت صاحب خواب کی بچوں والی بیوی یا چوپائے پر ہوتی ہے چنانچہ اسمیں تغیر تبدل بیوی وغیرہ کے اندر تغیر تبدل کی دلیل ہے ۔ (۲۵) کبھی ایک موزہ کا چلا جانا نصف مال ہاتھ سے نکلنے پر دلالت کرتا ہے اور دونوں موزوں کا چلا جاتا کل مال کے ختم ہونے کی علامت ہے۔ (۲۶) خواب دیکھا کہ اپنے پیر کو موزے میں داخل کر رہا ہے تو دلیل ہے کہ وہ کسی عورت سے نکاح کرے گا ۔ (۲۷) بعض علماء تعبیر کی رائے ہے کہ پرانے موزے قید اور قرض کی علامت ہوتے ہیں ۔ (۲۸) بعض دفعہ موزے ملنا آخرت کو چھوڑ کر دنیا میں مشغول ہونے پر یا فرائض کو چھوڑ کر نوافل کی طرف متوجہ ہونے پر یا کثیر عیش کو چھوڑ کر کم میشی کی طرف آنے پر دلالت کرتا ہے ۔ (۲۹) اونٹ کے خف (کھر ) کی دلالت قوت اور اسفار پر ہوتی ہے اور کبھی اسکی دلالت کسی رئیس کے آس پاس گھومنے یا درد میں مبتلا ہونے یا معاملات کے لئے پیش بندی کرنے پر ہوتی ہے۔


مزدوری مقرر کرناغم اور تکالیف میں تعرض اور دوسروں کی چیزوں کے بارے طمع کرنے پر دلالت کرتا ہے اور بھی کسی گم شدہ کو جمع کرنے اور ایسا عمل کرنے جس پر اجرت واجب ہو اور وعدہ پورا کرنے اور محبت کی حفاظت اور ثواب کھانے پردلالت کرتا ہے۔

مٹی کے پر نالے کی تعبیر بادشاہ کے خازن سے کی جاتی ہے۔
(۱) خواب میں پرنالہ سے پانی جاری ہوتے ہوئے دیکھنا حکمرانی کی علامت ہے اور بند ہوتے ہوئے دیکھنا معزولی پر دلیل ہے۔ اور صاحب رؤیا کے لئے اس معاملے کے مشکل ہونے اور بے فائدہ ہونے کی بھی دلیل ہے اور بعض دفعہ پانی جاری ہوتا ہوادیکھنا کام میں آسانی ہونے کی بھی علامت ہوتی ہے۔

یہ خواب میں مونچھیں دیکھنا مال کی علامت ہے ۔ (۱) جس شخص نے دیکھا کہ وہ اپنے مونچھیں کتر رہا ہے تو یہ سنت کا پابند ہونے کی دلیل ہے ۔ (۲) اگر دیکھا کہ اس کی مونچھیں بہت زیادہ لمبی اور گھنی ہوگئی ہیں تو یہ ناپسندیدہ امر پیش ہونے کی دلیل ہے۔ (۳) جس شخص نے دیکھا کہ اس کی مونچھیں ناقص ہیں یا اس انداز سے کئی ہوئی ہیں کہ بری معلوم ہوتی ہیں تو یہ دلیل ہے کہ اسی قدر وہ اپنا مال ضائع کرے گا۔ (۴) جس نے دیکھا کہ اسکی مونچھیں لمبی لمبی ہیں اور خلاف عادت ہیں اور کھانے میں رکاوٹ ہیں تو یہ عیب اور بدعت کی علامت ہے ۔ (۵) مونچھوں کا غیر معمولی بڑھنا غم پر دلالت کرتا ہے۔ بعض مرتبہ اس کی تعبیر یہ ہوتی ہے کہ وہ حرام مشروبات استعمال کرے گا۔ (۶) مونچھوں کا کاٹنا اور سنوارنا اتباع سنت کی دلیل ہے ۔ (۷) داڑھی اور مونچھوں کا مونڈھنا راحت حاصل ہونے، غم دور ہونے اور اچھے نصیب کی دلیل ہے اور جو شخص اس کو نا پسند سمجھتا ہو تو اس کا منصب جاتا رہے گا۔ بری شہرت عام ہوگی۔ فقر میں مبتلا ہو گا خسارہ اُٹھائے گا۔ مونچھ کے بالوں کا کم ہونا اچھا اور اس کا بڑھنا مکروہ ہے۔ اور بعض مرتبہ نشہ آور چیز اور پینے یا ز کوۃ کی ادائیگی نہ کرنے یا امانت کو روکے رکھنے کی دلیل ہوتا ہے۔

شغل ( مشغولیت)

(1) جس شخص نے دیکھا کہ وہ مشغول ہے تو دلیل ہے کسی باکرہ سے شادی کریگا اور اس کا پردہ بکارت زائل کریگا چونکہ اللہ تعالی کا فرمان ہے ان أَصْحَابَ الْجَنَّةِ الْيَوْمَ فِي شُعَلٍ فَاكِهُونَ ﴾ اور تحقیق بہشت کے لوگ آج ایک مشغلہ میں ہیں باتیں کرتے ، فرماتے ہیں کہ اس کے معنی ہیں پردہ بکارت زائل کرنا آدمی کا خواب میں اپنے اصل مشغلہ کو چھوڑ کر کسی اس کے معنی اور مشغلے میں مصروف ہونا تو یہ تجدید رزق ازواج اولاد اور عبادت کی دلیل ہے۔

شعوذة ( مداری کا تماشا کرنا )

خواب میں اس کی تعبیر نرور جعلسازی اور فتنہ ہے

شمعة ( موم بتی)

(۱) اس کی تعبیر بادشاہ بلند مرتبت سخی و فیاض بیٹا ہے، موم بتی کا پچھلا ہوا موم خواب میں دیکھنا دلالت کرتا ہے کہ صاحب خواب کو رزق حلال حاصل ہوگا ۔ اگر رائی شادی شدہ ہے تو ولایت پر اگر جاہل ہے تو ہدایت، فقیر ہے تو غناء پر دلالت کرتا ہے

شماع (مذاق)

(1) خواب میں دیکھنا اشارہ ہے خوشیوں ، مسرتوں کی طرف بیماروں کے لئے پیغام اجل ہے اور بعض مرتبہ اس کی تعبیر دیکھنا ہے ، ہدایت، علم امراض مالی خسارہ اور مال کے مٹ جانے اور گریہ وزاری ہوتی ہے۔

خابية ( مٹکا )

– (1) خواب میں مٹکا زانیہ عورت ہے ہر مٹکے کی تعبیر اس کے مادے کے اعتبار سے ہوگی ۔ کبھی اس سے مراد گھر کی بنیادیں اور نالیاں وغیرہ ہیں اور کبھی اس سے مراد حاملہ عورت بھی ہوتی ہے۔ (۲) خواب میں مشکیزہ اور مٹکا آزاد عورت اور پانی اس سے حاصل شدہ مال ہے ۔ (۳) اگر کوئی شخص پانی لے اور اسے منکا میں ڈال دے تو ایسے مال پر حیلہ کرے گا جو عورت کی جانب سے ودیعت ہو ۔ (۴) شراب کا مٹکا خزانہ کا حصول ہے۔ (۵) اگر دیکھے کہ گھر میں بڑا گھڑا ہے اور اس میں پانی موجود ہے تو غمگین نغنی عورت کی طرف اشارہ ہے۔ (۲) اگر دیکھے کہ بڑا مٹکا پانی میں ہے تو اس سے بہت مالدار اللہ تعالیٰ کے راستے میں بہت زیادہ خرچ کرنے والا مردم راد ہوتا ہے۔ (۷) اگر بڑے گھڑے میں سرکہ ہے تو متقی آدمی کی طرف اگر اس میں جھاگ ہے تو ایسے مالدار کی طرف اشارہ ہے جس کا مال بڑھتار ہے اگر اسمیں سالن ہو تو مریض آدمی کی طرف اشارہ ہے ۔ (۸) اگر کوئی دیکھے کہ اس کا گھڑا نوٹ گیا ہے تو وہ

اپنی بیوی کو طلاق دے گا۔

خولی (معاملات کا منتظم)

(1) خواب میں اسکی رویت علم ذکر اللہ اہل علم اور اہل ذکر کے ساتھ اجتماع پر دلالت کرتی ہے اور کبھی اسکی تعبیر ہوٹل کے پیروں وغیرہ سے بھی کیجاتی ہے۔

شص ( مچھلی پکڑنے کا کانٹا )

خواب میں کانٹا دیکھنا مکر و فریب کی دلیل ہے۔ نیز یہی تعبیر دوسرے آلات شکار کو خواب میں دیکھنے کی ہے۔ اور تعبیری نقطہ نگاہ سے افضل یہ ہے کہ انسان خواب میں یہ دیکھے کہ اس نے کانٹا پکڑا ہوا ہے۔

شمل ( محبوب کے ساتھ یک جا ہونا )

(1) خواب میں محبوب کے ساتھ اکھٹا ہونے کی تعبیر شادی ہے ۔ (۲) جس نے دیکھا کہ وہ کسی بچے کے ساتھ بیٹھا ہوا ہے اور وہ بچہ اسے محبوب بھی ہے تو دلیل ہے کہ وہ بیاہ کرے گا ۔ اگر یہ خواب کوئی عورت دیکھے تو وہ ایسے شخص سے شادی کرے گی کہ جس سے محبت والفت ہوگی ۔ جس شخص نے دیکھا کہ وہ لوگوں سے مجتمع ہوا اور دنیا پر قدرت حاصل کی تو اس کا معاملہ ناقص ہوگا حالت متغیر ہوگی ۔ جس شخص نے دیکھا کہ اس کے محبوب نے اس کی زیارت کی ہے تو دلیل ہے کہ فرحت و سرور حاصل ہوگا۔

شہر (المحرم ماه محرم)

اس مہینے میں دیکھے گئے خواب صحیح ہوتے ہیں خطا نہیں جاتے ۔ (۱) خواب میں ماہ محرم الحرام دیکھنا کشادگی، قید سے رہائی بیماریوں سے شفاء پر دلالت کرتا ہے۔ اگر رائی اپنی قوم جُدا تھا یا شہرسے باہر تھا تو دلیل ہے کہ واپس لوٹ سے آئے گا۔ اس کی یہ تعبیر حضرت یونس علیہ السلام کے قصہ پر قیاس کے نتیجے میں ہے چونکہ وہ اس مہینے میں مچھلی کے پیٹ سے باہر آئے تھے۔ اور بعض مرتبہ یہ دلیل ہوتا ہے کہ اس کو کسی بڑی آزمائش کا سامنا ہوگا یا امام عادل کی موت یا کسی عالم کا ظہور ہوگا۔ چونکہ اللہ تعالٰی نے اس مہینے میں حضرت آدم و حوا علیہا السلام کو پیدا کیا تھا۔ اگر رائی عاصی ہے تو گناہ سے توبہ نصیب ہوگی ۔ چونکہ اللہ تعالیٰ نے اس مہینے میں حضرت آدم علیہ السلام کی توبہ قبول کی تھی۔ اگر اس کو کسی منزلت کی امید ہو تو خواہش پوری ہوگی ۔ چونکہ اللہ تعالیٰ نے اسی مہینے میں حضرت ادریس علیہ السلام کو مکان رفیع و عالی تک پہنچایا تھا۔ اگر رائی بحری مسافر ہے جسے طوفانی ہواؤں کا سامنا ہے یا غرق ہونے کا ڈر ہے تو وہ اپنے ساتھیوں سمیت نجات پائے گا۔ چونکہ حضرت نوح علیہ السلام کی کشتی اس مہینے میں جودی پہاڑ پر آکر رکی تھی ۔ اگر صاحب خواب کو لڑکے کی امید ہے تو اولاد صالح عطا ہوگی۔ چونکہ حضرت ابراہیم و حضرت عیسی علیہا السلام کی پیدائش اس مہینے میں ہوئی۔ تو اس کو کشادگی ہوگی۔ چونکہ اللہ جل شانہ نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کو آتش نمرود سے اس مہینے میں نجات عطافرمائی تھی۔ اور بعض مرتبہ اس کی تعبیر یہ ہوتی ہے کہ رائی اگر بدعتی ہے گویا گمراہ ہے تو توبہ کی توفیق عطا ہو گی۔ اور گناہوں کو دھوئے گا۔ چونکہ اللہ تعالی نے حضرت داؤد علیہ السلام کی توبہ اسی مہینے میں قبول فرمائی تھی۔ اگر صاحب خواب اپنے عہدے سے معزول تھا تو دلیل ہے کہ منصب واپس مل جائے گا چونکہ اللہ تعالیٰ نے حضرت سلیمان علیہ السلام کو منصب بادشاہت اس مہینے میں عطا کیا تھا۔ اگر رائی فقیر ہے تو مال دار ہو جائے گا۔ بیمار ہے تو صحت یابی ہوگی ۔ چونکہ اللہ عزوجل نے حضرت ایوب علیہ السلام کو اسی مہینے میں شفاء عطا فرمائی اور بعض مرتبہ اسکی تعبیر یہ ہوتی ہے کہ رائی بادشاہوں اور ان کے متعلقیں کے پاس قاصد بھیجتا ہے یا ان سے حصہ حاصل کرتا ہے چونکہ حضرت موسیٰ علیہ السلام سے اللہ تعالیٰ نے کلام اس مہینے میں فرمایا تھا۔ اور کبھی اس کی تعبیر یہ ہوتی ہے کہ بلاد کفار میں سے کسی پر مسلمانوں کو فتح حاصل ہوگی ۔ اور مسلمانوں کو بہت سا مال غنیمت ہاتھ آئے گا

اسکاف (موچی)
موچی کی مختلف قسمیں ہیں:
(1) عورتوں کے جوتے بنانے والا ۔ اس کو دیکھنا نکاح کرانے والے یا قصاص لینے والے کی علامت ہے۔ (۲) مردوں کے موزے بنانے والا اس کی دلالت خدام اور کثرت اسفار پر ہوتی ہے.(۴) انجان موچی کی رؤیت کی تعبیر منصف میراث تقسیم کرنے والے سے کی جاتی ہے۔جوتا دیکھنے کی تعبیر عورتوں کی تزئین کے امور کی دلالت سے کی جاتی ہے۔ اس لئے کہ جوتے کی تعبیر عورت سے کی جاتی ہے۔

خفیر ( محافظ / پناہ دینے والا )

(۱) اسکی رؤیت امن و سلامتی، نماز اور انسان کے لئے شیطان اور اس کی جماعت سے پوشیدہ صدقہ کرنے پر دلالت کرتی ہے ۔ (۲) کبھی اسکی دلالت کتے پر بھی ہوتی ہے اس لئے کہ کتا اپنے مالک تک دوسروں کے پہنچنے سے رکاوٹ

بنتا ہے۔