ی۔دینیات, جنازہ کا بیان

میت کا ہاتھ سینہ پر رکھنا کیسا ہے؟

مسئله:میت کا ہاتھ سینہ پر رکھنا کیسا ہے؟
    الجواب .میت کا ہاتھ سینے پر رکھنا غلط ہے مسنون اور مستحب طریقہ یہ ہے کہ ہاتھ میت کے پہلو میں رکھے جائیں

کما صرح به فى نور الايضاح وتوضع يداها بجنبيه ولا يجوز وضعهما علی صدرہ .

یعنی ہاتھ پہلو میں رکھے جائیں سینے پر رکھنا جائز نہیں۔ فقہائے کرام نے سینے پر ہاتھ رکھنا اس لئے منع فرمایا کہ یہ یہودیوں اور نصرانیوں کا طریقہ ہے.

کما قال فی مراقی الفلاح لانه صنع اهل الكتاب. یعنی اس لئے کہ سینے پر ہاتھ رکھنے کا طریقہ اہل کتاب یعنی یہودی وغیرہ کا ہے۔

وھو تعالى ورسوله الاعلیٰ اعلم
بحوالہ -فتاوی فیض الرسول
ص:442 جلد 1 ۔