جو شخص یہ چاہتا ہو کہ موذی جانور اسے ضرر نہ پہنچا سکے۔ اسے چاہئے کہ بعد از نماز عشاء اول و آخر گیارہ مرتبہ درود پاک کے ساتھ اس اسم پاک(يَا مُقْسِطُ) کو 1100 مرتبہ روزانہ 40 دن پڑھے۔ ایسا کرنے کے بعد موذی جانور اسے کبھی نقصان نہیں پہنچا سکے گا۔ راقم الحروف اس بات کا شاہد ہے کہ میرے والد محترم نے ایک شخص کو اس عمل کی اجازت دی کیونکہ اس کا گھر ایسی جگہ پر واقع تھا جہاں ابھی زیادہ آبادی نہ تھی اور موذی جانور موجود تھے۔ عمل کے بعد اس نے بتایا کہ اس اسم پاک کی برکت سے دروازہ کھلا بھی ہو تو کوئی جانور اس کے گھر میں داخل نہیں ہوتا ۔ اور کئی بار ایسا ہوا کہ سانپ اس کو دیکھ کر راستہ بدل گیا۔ اس اسم پاک میں یہ خاصیت بے حد نمایاں ہے۔
موذی جانوروں سے بچاؤ کے لئے
22
Nov