مسئلہ ۱۸۶: علمائے عظام و مشائخ کرام نے منصورکو کیوں سُولی دی؟ اگر بوجہ کفر سُولی دی گئی ہے تو کیا منصور کو اب مسلمان اور کاملین میں سے شمار کریں یا اُن کی نسبت کیا عقیدہ رکھیں؟
الجواب الملفوظ
ظاہر مسموع اُن کا کلام سے وہ تھا جس پرشرعاً تعزیر قتل ہے لہذا حکمِ شرع پورا کیا گیا نہ برحکم شرع آب خوردن خطاست
دگر خون بہ فتوے بریزی رواست ۴ ؎۔ (کیا ایسا نہیں شرع کے حکم کے بغیر پانی پینا گناہ ہے، اور اگر شرعی فتوٰی کے ساتھ توخون بہائے تو جائز ہے۔ت)
(۴ بوستانِ سعدی باب اول پہلی گفتار مکتبہ شرتت علمیہ ملتان ص ۲۹)